21/08/2026
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور شہاب احمد خان نے نادرا سنٹر کڑی خیسور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر نادرا سنٹر کا عملہ موجود پایا گیا جبکہ سنٹر کی مجموعی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا، جو تسلی بخش قرار پائی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔