District director soil & water conservation D.i.khan

District director soil & water conservation D.i.khan agricultural

samiullah janDg soil and water conservation kpk Advisor to agriculture mian Muhammad omer kaka kheal sahb ko welcome kar...
18/07/2026

samiullah jan
Dg soil and water conservation kpk
Advisor to agriculture mian Muhammad omer kaka kheal sahb ko welcome kar rahy hain sawabi amad per.....

05/07/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نئے مالی سال کے لیے حکومتی پالیسی واضح کر دی، کابینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو اہم ہدایات جاری!

⬅️ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، کسی بھی سطح پر کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی، کرپشن کے تمام راستے بند کیے جائیں،

⬅️ کرپٹ اور نااہل افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں، چاہے وہ کسی کے بھی چہیتے ہوں،

⬅️ محکموں کی کارکردگی کا اصل معیار عوام کا اطمینان ہوگا، عوام مطمئن نہ ہوں تو اچھی سے اچھی پریزنٹیشن کا کوئی فائدہ نہیں،

⬅️ تمام وزراء ہر ماہ کم از کم سات اضلاع کے دورے کریں، عوام میں جائیں اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں،

⬅️ عوامی شکایات اور ان کے ازالے کا روزانہ جائزہ لوں گا، بروقت ازالہ نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی،

⬅️ وزراء ضلعی دوروں کا باقاعدہ شیڈول مرتب کریں، ہر محکمہ اپنا کمپلینٹ سیل قائم کرکے وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل سے منسلک کرے،

⬅️ عمران خان کے وژن کے عکاس تمام سگنیچر منصوبوں پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،

⬅️ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، تمام محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنائیں،

⬅️ تمام محکمے رواں مالی سال میں ڈی ایف سی اسکیموں کی تکمیل یقینی بنائیں، نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے واضح ٹائم لائنز مرتب کریں،

⬅️ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے کسی معاملے پر رابطہ کیا جائے تو 24 گھنٹوں کے اندر نتیجہ چاہیے،

⬅️ تمام وزراء، مشیران اور محکموں کے انتظامی سیکرٹریز باہمی رابطہ مضبوط بنائیں اور تمام فیصلے مشاورت، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کریں،

⬅️ تمام محکمے اپنی کمیونیکیشن اسٹریٹجی بنائیں اور عوام کو حکومتی اصلاحات اور منصوبوں سے مؤثر انداز میں آگاہ کریں،

⬅️ تین ماہ بعد دوبارہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کی بنیاد پر سزا و جزا کا فیصلہ ہوگا.

23/06/2026

ضلع پشاور کے علاقے ناگمان میں پروٹیکشن وال کا افتتاح

ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظِ مٹی و آب، خیبر پختونخوا، محترم سمیع اللہ جان نے مورخہ 21 جون 2026ء کو ضلع پشاور کے علاقے ناگمان میں مکمل ہونے والے پروٹیکشن وال کا افتتاح کیا۔ یہ سکیم "خیبر پختونخوا میں بہتر تحفظِ مٹی و آب کے اقدامات کے ذریعے زرعی اراضی کی پیداواری صلاحیت کے فروغ" کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے تعمیر شدہ اسٹرکچر کا تفصیلی معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کو زرعی اراضی کو کٹاؤ سے محفوظ بنانے اور مقامی کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

10/06/2026
Welcome sir جناب سمیع اللہ جان، ڈائریکٹر جنرل سائل اینڈ واٹر کنزرویشن نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
10/06/2026

Welcome sir جناب سمیع اللہ جان، ڈائریکٹر جنرل سائل اینڈ واٹر کنزرویشن نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Review meeting on Annual Development Plan 2026-27
04/06/2026

Review meeting on Annual Development Plan 2026-27

ٹکرز- فضل قیوم یکم جون مشیر زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کا جائزہ اجلا...
02/06/2026

ٹکرز- فضل قیوم
یکم جون

مشیر زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کا جائزہ اجلاس

زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کسانوں کی فلاح کے لیے متعدد نئے منصوبے تجویز

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 16 جبکہ اے آئی پی کے تحت 7 منصوبے ضم اضلاع میں شروع کیے جائیں گے

زرعی گریجویٹس کو بلا سود قرضے، تعلیمی وظائف اور انٹرن شپ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے سولرائزڈ ٹیوب ویلز اور زیرزمین پانی کے مؤثر انتظام کے منصوبے شامل

لوئر دیر میں پہاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز کے قیام اور باغبانی فصلوں کے فروغ کی تجویز

غیر محفوظ زرعی اراضی کے تحفظ کے لیے 1,150 لینڈ اسٹیبلائزیشن اسٹرکچرز تعمیر کیے جائیں گے

02/06/2026

ہینڈآوٹ فضل قیوم پشاور
1 جون

مشیر زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے محکمہ زراعت میاں محمد عمر نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2026-27 میں زرعی شعبے کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، آبی وسائل کے مؤثر استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد نئے ترقیاتی منصوبے تجویز کیے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، دیہی معیشت کو مستحکم کرنا اور صوبے بھر بالخصوص ضم شدہ اضلاع میں زرعی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد بختیار خان ، اسپیشل سیکرٹری زراعت پرویز ثبت خیل سمیت محکمہ زراعت کے مختلف ونگز کے ڈائریکٹر جنرلز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر زراعت کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2026-27 کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفننگ دی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سولہ منصوبے جبکہ اے آئی پی کے تحت سات منصوبے ضم اضلاع میں شروع کیے جائیں گے۔مجوزہ منصوبوں میں جدید زرعی مشینری کے ذریعے جدید کاشتکاری کا فروغ، زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے سولرائزڈ ٹیوب ویلز اور زیرزمین پانی کے مؤثر انتظام ، حیاتیاتی انسدادِ ضرر رساں اور سیڈ ولیج سسٹم کا فروغ، زرعی اجناس کے بعد از برداشت نقصانات میں کمی کے لیے کولڈ چین انفراسٹرکچر کی فزیبلٹی، زیتون کی کاشت کا فروغ، وائرس سے پاک سیڈ پوٹیٹو پروڈکشن سسٹم کی مضبوطی، ڈھکی کھجور کے لیے ٹشو کلچر لیبارٹری کا قیام اور جراثیمی وسائل کے مراکز کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور زرعی شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کے لیے زرعی گریجویٹس کو بلا سود قرضوں کی فراہمی، زرعی علوم میں تعلیمی وظائف اور انٹرن شپ پروگرامز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ اسطرح ضلع لوئر دیر میں پہاڑی زرعی تحقیقاتی مرکز کے قیام، معتدل آب و ہوا کے باغبانی فصلوں کے فروغ، زرعی شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے تخمینے، فصلوں کے تخمینہ جاتی نظام کی بہتری، چھوٹے ڈیموں کے کمانڈ ایریاز کی ترقی، آبپاشی کے نظام کی بہتری اور اسمارٹ ایریگیشن منصوبوں کے دائرہ کار میں توسیع جیسے اہم اقدامات بھی شامل ہیں۔ محکمہ زراعت نے موسمیاتی تبدیلیوں اور زمینی کٹاؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے "خیبرپختونخوا میں غیر محفوظ زرعی اراضی کا تحفظ بذریعہ لینڈ اسٹیبلائزیشن اسٹرکچرز" کے نام سے ایک اہم منصوبہ بھی تجویز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں 1,150 زرعی لینڈ اسٹیبلائزیشن اسٹرکچرز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ زرعی زمینوں کو کٹاؤ، بارش کے پانی کے بہاؤ اور زمین کی زرخیزی میں کمی سے محفوظ بنایا جا سکے۔ اسی طرح ضم شدہ اضلاع میں خواتین کسانوں کی معاونت، چھوٹے کاروباروں کے فروغ، تیراہ وادی میں اعلیٰ قدر کی فصلوں اور موسمی سبزیوں کی کاشت، قبائلی زرعی تحقیقاتی مرکز کے قیام، شہد کی پیداوار کے فروغ اور پائیدار آبی وسائل کے انتظام کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

MUHAMMAD NAZIR SAHB Dg soil and water conservation PESHAWAR KP
26/05/2026

MUHAMMAD NAZIR SAHB
Dg soil and water conservation PESHAWAR KP

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District director soil & water conservation D.i.khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share