umar sherani pti official

umar sherani pti official political activity

31/07/2026

اعلان برائے اہم قومی جرگہ

الحمدللہ، آج قوم حسن خیل کا ایک کامیاب اور تاریخی جرگہ منعقد ہوا، جس میں قوم کے معزز مشران، عمائدین اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے میں باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بروز اتوار، 2 اگست، صبح 10:00 بجے، سردار خان مارکیٹ کے سامنے واقع گراؤنڈ میں ایک اہم قومی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

اس اہم موقع پر قوم حسن خیل کے تمام مشران، نوجوانوں، ذمہ داران اور ہر باشعور فرد سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بروقت اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ یہ اجتماع قومی اتحاد، باہمی مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

آئیے، ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی قوم کے بہتر مستقبل، اتحاد اور مشترکہ مفادات کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اپنی ذمہ داری کا بھرپور احساس کرتے ہوئے اس قومی جرگے کو کامیاب بنائیں۔

وقت: صبح 10:00 بجے
تاریخ: اتوار، 2 اگست
مقام: سردار خان مارکیٹ کے سامنے گراؤنڈ

آپ کی شرکت قوم کی طاقت اور اتحاد کی علامت ہوگی۔

24/07/2026

تمام شیرانی قوم اور علاقے کے لوگوں کو پیغام ہے کہ ہمارا احتجاج جاری ہے اور اپنے حقوق کے حصول تک جاری رہے گا۔ آج ہم نے صرف تین پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑیاں جانے دی ہیں تاکہ خدا نخواستہ رات کو کوئی آگ لگنے کی صورت میں یہ ذمہ داری ہم پر نہ ڈال سکیں۔ باقی سب کچھ بند ہے۔
اس کے بعد ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اب کسی بھی گاڑی کو گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے جو بھی ہو جائے۔ اور کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
باقی تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ احتجاج میں شرکت کریں، کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کی لڑائی ہے۔

19/07/2026

شىرانى قوم کو ضرورى پىغام تىل اىنڈ گىس کمپنى سے اپنا ائىنى حقوق لىنے کىلىئے احتجاج مىں شرکت کرىں اور وىڈىو ضرور شئر کرىں

18/07/2026
18/07/2026

تمام علاقے کے عوام، خصوصاً تینوں تحصیلوں کے باشعور لوگوں سے پرزور اپیل ہے کہ ہمارا یہ احتجاج کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنے آئینی، قانونی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہے۔ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، تب تک کمپنی کی بندش کا احتجاج جاری رہے گا۔

یہ صرف آج کی نہیں بلکہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کی جنگ ہے۔ اگر آج ہم اپنے حق کے لیے متحد ہو کر کھڑے نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں بھی انہی مسائل کا سامنا کریں گی۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، اپنی آواز بلند کریں، اور اس پیغام اور ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر فرد تک ہماری آواز پہنچ سکے۔

تحصیل درازندہ سے تعلق رکھنے والے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مخلص کارکن نیاز بدین افغان اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور ان کے...
04/07/2026

تحصیل درازندہ سے تعلق رکھنے والے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مخلص کارکن نیاز بدین افغان اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور ان کے بہتر مستقبل کی خاطر روزگار کے لیے کراچی گئے تھے۔ وہ ایک آئل کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کر رہے تھے، مگر اب کئی دن گزرنے کے باوجود ان کا کوئی پتہ نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لیا، لیکن اس کے بعد سے ان کے بارے میں خاموشی ہے۔
آخر ایک غریب مزدور کا جرم کیا ہے؟ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں آئین اور قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ کسی انسان کو یوں لاپتہ کر دینا نہ قانون کی بالادستی ہے اور نہ ہی انصاف۔
نیاز بدین افغان اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں۔ ان کے ننھے بچے ہر روز اپنے والد کی راہ تک رہے ہیں، بوڑھے والدین اور اہلِ خانہ بے بسی اور کرب کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ آخر ان کی اس اذیت کا ذمہ دار کون ہے؟
ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نیاز بدین افغان کو عدالت میں پیش کیا جائے یا اگر وہ کسی حراست میں ہیں تو ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

22/06/2026

شاہ صاحب 9 مئی کے ایک اور جعلی کیس میں بری ہوگیا

16/06/2026

اڈیالہ کے باہر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان جمع ، کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے. ❤❤❤

08/06/2026

الله الحق ہے

Address

Daraban Kalan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when umar sherani pti official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share