30/03/2026
پریس ریلیز
مورخہ: 30 مارچ 2026
ریکوری اور بجلی چوری کے خلاف مؤثر اقدامات
ایس ای پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل کی سربراہی میں، ڈیرہ سی ایم، پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل اور ایس ڈی اوز (رورل و درابن سب ڈویژن) نے ریکوری اور بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
1)۔کروڑوں روپے کے بقایاجات کی مد میں ٹی ٹی ملز سے 11 ہزار وولٹ میٹرنگ پینل بمعہ انکمنگ (1000 MCM) اور آؤٹ گوئنگ (500 MCM) ایچ ٹی کیبل اتار کر دفتر میں جمع کرا دی گئی۔
2)۔ ایس ڈی او پہاڑ پور سب ڈویژن نے بقایاجات اور بجلی چوری میں ملوث 25 KVA شیخ پلازہ کا کنکشن منقطع کر دیا۔
3)۔ ایس ای پیسکو ڈیرہ سرکل کے احکامات پر ایس ڈی او درابن سب ڈویژن نے اکبر ٹاؤن، نہر روڈ نزد ثناء گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے 25 KVA ٹرانسفارمر کی بجلی منقطع کر دی، جہاں بجلی کا استعمال مکمل طور پر ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے ہو رہا تھا۔
اسی طرح اکبر ٹاؤن کے 100 KVA ٹرانسفارمر سے منسلک پورے محلے میں بھی بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی، حتیٰ کہ مسجد میں بھی بجلی بذریعہ ڈائریکٹ کنڈے استعمال کی جا رہی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بجلی منقطع کر دی گئی۔
پیسکو عوام سے اپیل کرتا ہے کہ بجلی کا استعمال صرف میٹر کے ذریعے کریں، بجلی چوری سے اجتناب کریں اور اپنے بل بروقت ادا کریں۔
*شہر کے نوجوانوں سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ بجلی چوری کے خاتمے اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے پیسکو کا ساتھ دیں۔روشن ڈیرہ، بہتر مستقبل کیلئے*۔
پیسکو
ڈیرہ اسماعیل خان سرکل