18/06/2024
میرے آقا صلیٰ اللہ علیہ وسلم آج اس دنیا سے پردہ نہ فرما چکے ہوتے،تو یہ اونٹ یقیناً بھاگتا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی جاتا اور فریاد کرتا۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی فریاد سن کر شقی القلب وڈیرے کو عبرتناک سزا دیتے تاکہ کوئی ایسا ظلم دوبارہ نہ کرسکے ۔
لیکن یہ بے زبان اپنی فریاد آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے پاس لیکر آیا ہے،تصاویر،وڈیوز کی صورت یہ فریاد ہر شخص تک پہنچ رہی ہے۔
اس بے زبان کی فریاد اربابِ اختیار تک پہنچانے کے لیے احتجاج کیجیے۔
ثابت کیجیے ہم،نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت (بے زبانوں پر شفقت ) نہیں چھوڑی۔
اور بے زبان کے حق میں بولنے والی سنت بھی ادا کرلیجیے ۔