Information D I khan

Information D I khan Regional Information Office, D I khan

07/08/2026
یومِ شہدائے پولیس کے حوالے سے پروقار تقریب، شہداء پولیس اور غازیان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت۔ڈیرہ اسماعیل خان: خ...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس کے حوالے سے پروقار تقریب، شہداء پولیس اور غازیان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت۔
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا پولیس کی روایت کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غلام مبشر میکن اور ڈی پی او ڈیرہ ضیائالدین احمد نے اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں یادگارِ شہدائے پولیس پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، سلامی پیش کی اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کمانڈر ڈی ایس ایف بریگیڈیئر رضوان الحق، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غلام مبشر میکن، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمت اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیائالدین احمد، پاک فوج و دیگر سیکیورٹی فورسز کے افسران، پولیس کے اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان، غازیانِ پولیس، شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا،ڈی پی او ڈیرہ ضیائالدین احمد نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ پولیس کے 261 جوان شہید جبکہ 225 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر ایسی قربانیوں سے ہمارے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے، ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع، امن کے قیام اور عوام کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اصل ہیروز شہدائے پولیس کے خاندان ہیں جنہوں نے وطن پر اپنے سب سے قیمتی سرمایہ کو قربان کیا۔اس موقع پر کمانڈر ڈی ایس ایف بریگیڈیئر رضوان الحق نے شہدائے پولیس، سیکیورٹی فورسز اور غازیان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم مرتبہ ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ریاست کی جنگ پوری قوت سے جاری ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک دشمن عناصر کو انجام تک نہیں پہنچا دیا جاتا۔تقریب کے دوران شہدائے پولیس کے بچوں نے اپنے شہید والدین کی عظیم قربانیوں پر جذباتی اور ولولہ انگیز تقاریر پیش کیں جبکہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے وطن سے محبت، شہداء کی عظمت اور امن کے پیغام پر مبنی ٹیبلوز پیش کیے ان پروگراموں نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غلام مبشر میکن نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس آج یومِ شہدائے پولیس منا کر اپنے عظیم شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سپوتوں نے وطن عزیز،ریاست پاکستان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لیے تاریخ میں اپنا نام زندہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ کوئی عام جذبہ نہیں بلکہ ایمان، غیرت، والدین کی بہترین تربیت اور وطن سے بے لوث محبت کا مظہر ہے۔آر پی او ڈیرہ نے کہا کہ ڈیرہ رینج کے 377 شہداء پولیس نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر ریاست پاکستان کے دفاع میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا، جبکہ 359 غازیانِ پولیس بھی سلام کے مستحق ہیں جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی شدید زخمی ہونے اور جسمانی اعضاء سے محروم ہونے کے باوجود خدمت اور قربانی کی روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے قرآنِ مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہداء زندہ ہیں اور انہیں اپنے رب کے ہاں رزق دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس، پاک فوج، دیگر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہری شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں۔ انہی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن و استحکام کی فضا قائم ہے اور پوری قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہدائے پولیس کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ ریاست پاکستان اور خیبرپختونخوا پولیس انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان قائم ہے، شہداء کا نام بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔ شہداء کے اہلِ خانہ ہمارا اپنا خاندان ہیں، ان کی عزت، فلاح و بہبود اور ہر ممکن معاونت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ رینج پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پوری دیانت، بہادری اور جذبہ شہادت کے ساتھ انجام دیتی رہے گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ قربانیوں کا سفر جاری رہے گا۔ اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے شہدائے پولیس کے بچوں میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) تقرری کے آرڈرز بھی تقسیم کیے۔ آر پی او ڈیرہ نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی عزت، فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کا روشن مستقبل خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس کا حصہ بنتے دیکھنا نہ صرف باعثِ فخر ہے بلکہ یہ اس عزم کا اظہار بھی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کا سفر ان کی آنے والی نسلیں بھی جذبہ خدمت، بہادری اور حب الوطنی کے ساتھ جاری رکھیں گی۔تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس، پاک فوج، دیگر سیکیورٹی فورسز اور شہری شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیانِ پولیس سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وطن کے امن، استحکام اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دی جائے گی۔

05/08/2026

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر یکجہتی واک کا انعقاد۔

جنوبی وزیرستان اپر، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد۔یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جنوبی وزی...
05/08/2026

جنوبی وزیرستان اپر، یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد۔یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، قبائلی عمائدین اور سرکاری افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی۔اس موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی، امن و سلامتی اور کشمیری عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور عوام جنوبی وزیرستان اپر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک ملک ساجد نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک پوائنٹ ٹانک پر ...
05/08/2026

5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک ملک ساجد نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک پوائنٹ ٹانک پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس موقع پر شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کی حمایت کے لیے مناتے ہیں۔ اس دن کا مقصد کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنا اور عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرانا ہے۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد، جس میں سرکاری افسران، مختلف محکموں کے...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد، جس میں سرکاری افسران، مختلف محکموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان ہر سطح پر ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، شہدائے وطن کے بلند درجات اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی بعد ازاں مظلوم کشمیریوں کے حق میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد، جس میں سرکاری افسران، مختلف محکموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان ہر سطح پر ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، شہدائے وطن کے بلند درجات اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی بعد ازاں مظلوم کشمیریوں کے حق میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

ضلعی انتظامیہ ٹانک کے زیر اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد۔05 اگست کو دنیا بھر کی طرح ضلع ٹانک میں بھ...
05/08/2026

ضلعی انتظامیہ ٹانک کے زیر اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد۔05 اگست کو دنیا بھر کی طرح ضلع ٹانک میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر عقیدت اور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات جن کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کی یاد میں ہر سال یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ٹانک کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جمشید خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر عبدالصمد خان نے کی، ریلی میں شرکت سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی جا سکے۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمت اللہ کنڈی، اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فہیم اور ملک ساجد خان سمیت، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) ٹانک، پولیس، محکمہ تعلیم، سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ مقامی عمائدین، علماء سمیت دیگر محکموں کے افسران و اہلکار، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیری و پاکستانی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں زوردار نعرے لگائے۔ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع ٹانک کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چھ سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے، وہ ناقابلِ قبول ہے۔ سات دہائیوں سے کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حق ''حقِ خودارادیت'' سے محروم رکھا گیا ہے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی روزِ اول سے جاری ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ کشمیری عوام کو اُن کا جائز حق مل سکے۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی خصوصی آگاہی مہم، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی۔ڈیرہ اسماعیل خان: ص...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی خصوصی آگاہی مہم، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ضلع بھر کے اہم چوراہوں، مرکزی شاہراہوں، سرکاری عمارتوں اور دیگر عوامی مقامات پر کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے خصوصی بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ کشمیری پرچم بھی لہرا کر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کو یومِ استحصالِ کشمیر کی اہمیت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ضلعی انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں 5 اگست 2019 کے ان یکطرفہ اقدامات کی یاد دلاتا ہے جن کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے۔شہریوں نے بھی ضلعی انتظامیہ کی اس آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہر پاکستانی کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Address

River Indus Near M***i Mehmood Memorial Eye Hospital
Dera Ismail Khan
29050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information D I khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share