عوامی شعور موومنٹ

عوامی شعور موومنٹ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from عوامی شعور موومنٹ, Political organisation, Gilani Town, Dera Ismail Khan.

عوامی شعور موومنٹ ایک سماجی تحریک ہے جو عوام میں مثبت سوچ، آگاہی اور شعور پیدا کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔
ہم تعلیم، اخلاق، انسانی اقدار اور سماجی بھلائی کے پیغام کو عام کرتے ہیں۔
ہماری کمیونٹی کا حصہ بنیں

03/09/2026

نہایت ہی شرم کا مقام ہے ہمارے لیے 😢😔

ڈیرہ اسماعیل خان بھی سولر پینلز میں تبدیل ہو چکا ہے!وجہ صرف ایک ہے: 20 سے 22 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ۔عوام بجلی نہیں، مج...
03/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان بھی سولر پینلز میں تبدیل ہو چکا ہے!
وجہ صرف ایک ہے: 20 سے 22 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ۔
عوام بجلی نہیں، مجبوری میں سولر پینل خرید رہی ہے۔
پیسکو کا شکوہ ہے کہ لوگ بل جمع نہیں کرتے، مگر کوئی یہ پوچھے کہ بل اتنے بھاری کیوں ہیں؟
دو ہزار کا بل ٹیکسوں اور اضافی چارجز کے بوجھ تلے دس ہزار بن جاتا ہے، تو غریب آدمی کہاں سے ادا کرے؟
اربوں روپے آئی پی پیز کو دینے کا بوجھ بھی آخر عوام ہی پر ڈالا جاتا ہے۔
اور ہمارےایم این ایز۔ ایم پی ایز؟ خاموش تماشائی!
کوئی گھوڑے نیزہ بازی میں مصروف ہے، کوئی کبوتر بازی میں، اور عوام بجلی اور بلوں کے درمیان پس رہی ہے۔
آخر کب تک؟ کیا بنے گا اس ملک کا، اس صوبے کا، اور اس ڈیرہ اسماعیل خان کا؟

"لوڈشیڈنگ بھی ہماری، مہنگے بل بھی ہمارے!
03/09/2026

"لوڈشیڈنگ بھی ہماری، مہنگے بل بھی ہمارے!

03/09/2026

دنیا کے طاقتور ترین ملک کی سفیر کرائے کی گاڑی اوبر پر سفر کر کے میٹنگ کے لیے پہنچتی ہے، لیکن تیسری دنیا کے ملک کے وزیر کے لئے کروڑوں مالیت کی گاڑیاں لائن میں لگی ہیں، دروازے کھولنے کے لیے ملازم الگ کھڑے ہیں، یہی رویے قوموں میں ہر شعبے میں فرق بتا دیتے ہیں

ہم نے بارہا اس مسئلے پر ایکشن لینے کی کوشش کی، اعلیٰ حکام سے بھی بات کی، لیکن آج تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔ وجہ شا...
02/09/2026

ہم نے بارہا اس مسئلے پر ایکشن لینے کی کوشش کی، اعلیٰ حکام سے بھی بات کی، لیکن آج تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔ وجہ شاید یہ ہے کہ جب آپ بڑے افسران سے سوال کرتے ہیں تو الٹا آپ ہی کو پریشرائز کیا جاتا ہے۔ عوامی شعور موومنٹ کو بھی بارہا دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کہ آپ سوال کیوں کر رہے ہیں۔
یہ صرف ایک مسئلہ نہیں؛ DHQ ہسپتال میں بیڈز کی کمی، صفائی کا ناقص نظام، صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور ادویات کی قلت جیسے کئی مسائل موجود ہیں۔
ضلعی انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ صرف ایسے اوقات میں وزٹ نہ کریں جب ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود نہ ہوں۔ کبھی صبح کے وقت اچانک OPD کا دورہ کریں، پھر خود دیکھیں کہ ڈاکٹرز وقت پر آ رہے ہیں یا نہیں۔
عوام سوال کرے گی، کیونکہ عوام کا حق ہے کہ اسے بہتر صحت کی سہولیات ملیں۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موسیٰ زئی شریف — آخر کب تک؟یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ معصوم بچیوں کو تعلیم دینے کے بجائے مبینہ طور...
02/09/2026

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موسیٰ زئی شریف — آخر کب تک؟

یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ معصوم بچیوں کو تعلیم دینے کے بجائے مبینہ طور پر سکول سے باہر بازار سے سامان منگوانے کے لیے بھیجا جاتا ہے، جبکہ کلاس فور موجود ہونے کے باوجود بچیوں سے کلرک اور دیگر غیر تدریسی کام لیے جاتے ہیں۔

پی ٹی سی فنڈز کے باوجود صاف پانی، پنکھے، سولر اور بنیادی سہولیات کا فقدان، سکول کی خستہ حال عمارت، بچیوں پر مبینہ تشدد اور اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی جیسے سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ذمہ داروں کا احتساب کون کرے گا؟

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ معاملے کی فوری اور غیرجانبدارانہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بچیوں کو ان کا بنیادی حق، یعنی محفوظ اور باعزت ماحول میں تعلیم فراہم کی جائے۔

ہماری بچیاں بازار کا سامان لانے کے لیے نہیں، اپنا مستقبل بنانے کے لیے سکول جاتی ہیں۔
نوٹ۔یہ سب سرگرمیاں انچارج صاحبہ کی نگرانی اور مرضی سے ہو رہی ہیں

عوامی شعور موومنٹ
باشعور نوجوان، خوبصورت پاکستان

02/09/2026

فیکٹریاں بند، سرمایہ کار واپس… آخر کب تک؟

پاکستان میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، سرمایہ کار اپنا سرمایہ سمیٹ کر واپس جا رہے ہیں۔
وجہ صرف یہ نہیں کہ کاروبار مشکل ہے، بلکہ یہ بھی ہے کہ ریاست کاروباری طبقے کو وہ سہولت اور تحفظ نہیں دے رہی جس کا وہ حق دار ہے۔

یاد رکھیں! سرمایہ کار جائے گا تو روزگار جائے گا، روزگار جائے گا تو بے روزگاری بڑھے گی، معیشت کمزور ہوگی اور بدامنی کے خطرات بھی بڑھیں گے۔

آخر کب تک کاروبار کرنے والوں کو مشکلات میں رکھا جائے گا؟
ریاست کو فیصلہ کرنا ہوگا: سرمایہ کاروں کو روکنا ہے یا بے روزگاری اور معاشی تباہی کو دعوت دینی ہے؟

کیا آپ ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ آپ کی رائے کیا ہے؟ ✅ ہاں ❌ نہیں
01/09/2026

کیا آپ ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ آپ کی رائے کیا ہے؟ ✅ ہاں ❌ نہیں

01/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر سے مخلص والنٹیئرز کی ضرورت ہے!

عوامی شعور موومنٹ کو ایسے باشعور، مخلص اور ذمہ دار والنٹیئرز کی ضرورت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ہمارے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا حل صرف شکایت کرنے میں نہیں، بلکہ ایک ٹیم بن کر منظم انداز میں آواز اٹھانے، مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے حل کے لیے پُرامن جدوجہد کرنے میں ہے۔

اگر آپ بھی اپنے علاقے اور اپنے ملک کے مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تو عوامی شعور موومنٹ کا حصہ بنیں۔

باشعور نوجوان، خوبصورت پاکستان 🇵🇰

31/08/2026

یہ پولیس ہے یا غنڈے؟

Address

Gilani Town
Dera Ismail Khan
29050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی شعور موومنٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share