BNP Mengal Naseerabad

BNP Mengal Naseerabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BNP Mengal Naseerabad, Political Party, Word No 14 MENGAL Muellah, Dera.

03/03/2026

#سبی
1 مارچ 2026
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی کے ماہی گیر سیکرٹری در محمد گشکوری کے جوان سال بیٹے کے وفات پے پارٹی کے مرکزی کسان سیکرٹری میر نذیر احمد کھوسہ سینٹرل ایگزیکٹو کے ممبر میر عبدالغفور مینگل ، بی این پی نصیر آباد کے ضلعی صدر میر خدا بخش بنگلزئی ، ضلع جعفرآباد کے سینئر نائب صدر محمد رفیق نے سبی آکر تعزیت کی ۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر واجہ یعقوب بلوچ ، ضلعی صدر سبی کامریڈ حمید اللہ بلوچ ،انفارمیش سکریٹری اللہ بخش ہانھبی ،موسی خان ، محمد طارق ، اور دیگر دوست ساتھ تھے

بی این پی نصیر آباد انفارمیشن سیکرٹری غفار راز ڈی آر اے: حکومتی بے حسی کی انتہانصیر آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد...
24/02/2026

بی این پی نصیر آباد
انفارمیشن سیکرٹری غفار راز

ڈی آر اے: حکومتی بے حسی کی انتہا
نصیر آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد کے ضلعی صدر میر خدا بخش بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا ڈی آر اے کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ان کا جائز، قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت بلوچستان نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے مسلسل تاخیری حربوں، ملاقاتوں کی منسوخی اور غیر واضح بیانات کے ذریعے اسے الجھانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
یہ طرزِ عمل صرف انتظامی کمزوری نہیں بلکہ کھلی نااہلی اور بے حسی کی عکاسی کرتا ہے۔ جب ایک حکومت اپنے ہی ملازمین کے ساتھ وعدہ خلافی کرے، مذاکرات سے راہِ فرار اختیار کرے اور بار بار یقین دہانیاں دے کر پیچھے ہٹ جائے تو پھر اس کی سنجیدگی پر سوال اٹھانا عوام کا حق بن جاتا ہے۔
ڈی آر اے کے مسئلے پر خاموشی اور لیت و لعل دراصل اس امر کا ثبوت ہے کہ فیصلہ سازی یا تو کمزور ہاتھوں میں ہے یا پھر جان بوجھ کر ملازمین کو ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا جا رہا ہے۔ اگر یہی روش برقرار رہی تو یہ صرف ایک مالی معاملہ نہیں رہے گا بلکہ حکومتی ساکھ کے لیے ایک مستقل داغ بن جائے گا۔
اب وقت آ چکا ہے کہ حکومت محض بیانات سے آگے بڑھے۔ بصورتِ دیگر ملازمین کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اپنے آئینی مطالبات کے لیے ہر قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کریں۔ تاریخ گواہ ہے کہ حقوق دبانے سے مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید شدت اختیار کرتے ہیں۔

نصیر آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد کے ضلعی صدر میر خدا بخش بنگلزئی کا  وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو دو ٹوک بیان...
30/01/2026

نصیر آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد کے ضلعی صدر میر خدا بخش بنگلزئی کا وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو دو ٹوک بیان—جبر بند کیجیے، انصاف کیجیے

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ سرکاری ملازمین کو گرفتار کر کے، جیلوں میں ڈال کر اور خوف کے ذریعے خاموش کرا کے مسائل حل ہو جائیں گے تو یہ ایک سنگین غلط فہمی ہے۔ یہ طرزِ عمل نہ جمہوری ہے، نہ آئینی، اور نہ ہی کسی طور قابلِ دفاع۔

بلوچستان کے ملازمین کوئی جرائم پیشہ عناصر نہیں، بلکہ وہ ریاستی نظام کے وہ کارکن ہیں جو محدود وسائل اور سخت حالات کے باوجود سرکاری امور چلاتے ہیں۔ جب یہی ملازمین مہنگائی، کم تنخواہوں اور واجب الادا حقوق کی بات کریں تو جواب میں ہتھکڑیاں دینا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہوتا ہے، طاقت کا مظاہرہ نہیں۔

میر سرفراز بگٹی صاحب! آئینِ پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق دیتا ہے۔ کسی بھی صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اس حق کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دفن کر دے۔ جیلیں مجرموں کے لیے ہوتی ہیں—اپنے جائز حق مانگنے والے ملازمین کے لیے نہیں۔

یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ وعدوں، کمیٹیوں اور تاخیری حربوں سے ملازمین پہلے ہی بداعتماد ہو چکے ہیں۔ اب گرفتاریوں کا راستہ اختیار کرنا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ اگر حالات بگڑتے ہیں، احتجاج پھیلتا ہے اور نظام متاثر ہوتا ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری حکومتِ بلوچستان پر عائد ہوگی۔

اب بھی وقت ہے کہ وزیرِ اعلیٰ ذاتی انا اور طاقت کے استعمال کے بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔ گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے، واضح نوٹیفکیشن جاری ہوں اور جائز مطالبات عملی طور پر تسلیم کیے جائیں۔ بلوچستان کو جبر نہیں، انصاف چاہیے—اور انصاف کا آغاز اقتدار کے ایوانوں سے ہی ہوتا ہے۔

24/01/2026
مرکزی اعلامیہـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نصیر آباد ــــ غفار راز بلوچ...
24/01/2026

مرکزی اعلامیہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نصیر آباد ــــ غفار راز
بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز، آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرینڈ الائنس کے ملازمین کے جائز اور آئینی مطالبات کے حصول کی جدوجہد، ان کے نمائندوں کی گرفتاریوں، اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے ملازمین پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر، حکومتی استبداد اور ناروا پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کے اشتراک سے بروز سوموار، 26 جنوری 2026 کو اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے بھرپور اور منظم انعقاد کو یقینی بنائیں۔
اس سلسلے میں گرینڈ الائنس کے ملازمین کے نمائندوں و عہدیداروں اور آل پارٹیز میں شامل سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی مشترکہ حکمتِ عملی ترتیب دی جائے، تاکہ احتجاج مؤثر، بھرپور اور عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان ثابت ہو۔
پارٹی قیادت اس جدوجہد کو ملازمین کے آئینی و جمہوری حقوق کی حمایت سمجھتی ہے اور ہر سطح پر اس میں بھرپور شرکت کو ناگزیر قرار دیتی ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما ملک عبدالمجید کاکڑ کے  گرفتاری کے  شدید الفاظ ...
18/01/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما ملک عبدالمجید کاکڑ کے گرفتاری کے شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا موجودہ فارم 47 کے دور میں بلوچستان میں ماوراے قانون گرفتاریوں کا سلسلہ تمنے کے بجائے اس میں اضافہ ہونا اور رات کی تاریکیوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چاپوں چادر اور چار دیواری کی پامالی اور بلوچستان کے مثبت روایات کو پاؤں تلے روندنے کا عمل میں مزید تیزی لائی گئی ہے بلوچستان میں سیاسی رہنماؤں کارکنوں کے خلاف ماورائے ائین اقدامات بی درست نہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی مقدمات ہونا اور اب پارٹی کے مرکزی رہنما کی گرفتاری بھی قابل افسوس عمل ہے مختلف اٹکنڈوں کے ذریعے بی این پی کے قیادت اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہے پارٹی قیادت اس سے کبھی مرحوب نہیں ہوگا بیان کے اخر میں کہا کہ ان کی رہائی کو ممکن بنایا جائے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیمضلعی انفارمیشن سیکرٹری غفار راز مینگل ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...
18/01/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غفار راز مینگل
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بلوچستان نیشنل پارٹی، نصیر آباد کے زیرِ اہتمام بتاریخ 18 جنوری 2024 بروز اتوار ضلع میں کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلع کے صدر میر امام خدا بخش بنگلزئی نے کی، جنہوں نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد نئی تشکیل دی گئی کابینہ پر گفتگو ہوئی اور صدر نے اس حوالے سے مزید وضاحت اور بریفنگ فراہم کی۔ بعد ازاں علاقے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے بعد کابینہ کے رکن بہادر خان مینگل نے اپنے تحصیل کے متعلق بات چیت کی اور یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ اگر ہم تین چار سال پیچھے ماضی میں جائیں تو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غفار راز مینگل کے یونٹ مینگل آباد کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ وہی مینگل آباد تھا جہاں سے تین مرتبہ کونسلر منتخب ہوتے تھے، مگر آج ہمارے سینیئر دوستوں کی غفلت، نا اتفاقی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہاں سے بمشکل دس افراد نکلتے ہیں۔ افسوس ہوتا ہے کہ یہی علاقہ کبھی صرف بی این پی کے جھنڈوں سے لہراتا ہوا نظر آتا تھا۔
ضلعی صدر میر خدا بخش بنگلزئی نے نئی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے سخت الفاظ میں عہدوں کی پابندی کی تاکید کی اور وعدہ کیا کہ ہم ماضی کی طرح ان تمام دوستوں کو جو کسی بھی وجہ سے ناراض ہیں، دوبارہ ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے اور مینگل آباد کو ماضی کی مینگل آباد بنا کر رہیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ تمام سینیئر، جونیئر کامریڈز اور کارکنان کے پاس جا کر ان کے مسائل سنیں گے اور سب کو متحد کریں گے۔
اسی طرح تحصیل تمبو میں بھی جو رنج، تکالیف اور ناراضگیاں پیدا ہوئی ہیں، خواہ وہ پارٹی عہدیداران کی وجہ سے ہی کیوں نہ ہوں، وہاں جا کر اپنے تین رنگی جھنڈے کو دوبارہ لہرانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ تمبو کی نئی کابینہ کو بھی سخت تاکید کی گئی کہ انشاء اللہ تعالیٰ پارٹی کو نصیر آباد کی شان بنا کر رہیں گے۔
اجلاس میں علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، مثلاً پارٹی کارکنان کو نادرا، جیل، ہسپتال اور دیگر مسائل میں پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی گئی۔
آج کے اجلاس میں شامل تمام عہدیداران موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ضلعی صدر: میر خدا بخش بنگلزئی
سینیئر نائب صدر: صاحب داد عمرانی صاحب
نائب صدر: نیاز احمد سولنگی صاحب
جنرل سیکرٹری: میر عبد الباقی مینگل صاحب
ڈپٹی جنرل سیکرٹری: کامریڈ ڈاکٹر عبد الکریم مینگل صاحب
جوائنٹ سیکرٹری: علی مراد صاحب
انفارمیشن سیکرٹری: غفار راز صاحب
فنانس سیکرٹری: محمد اشرف صاحب
پبلیکیشن سیکرٹری: ڈاکٹر عبد الرحیم صاحب
لیبر سیکرٹری: خدا بخش مینگل صاحب
انسانی حقوق سیکرٹری: بھاول خان جتک صاحب
کسان سیکرٹری: لیاقت علی صاحب
ماہی گیری سیکرٹری: بہادر خان مینگل صاحب
پروفیشنل سیکرٹری: میر ڈاکٹر شاہنواز مینگل صاحب
خواتین سیکرٹری
تمام عہدیداران نے ایمانداری سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے عہدوں کی ذمہ داری پارٹی آئین کے مطابق ادا کریں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غفار راز سب سے بڑی خبرنوتال تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر اق...
17/01/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غفار راز

سب سے بڑی خبر

نوتال تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر اقلیتی منسٹر سنجے کمار پنجوانی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، حتیٰ کہ گن مینوں کے ہتھیار بھی چھین لیے گئے۔
یہ واقعہ افسوسناک ہے — مگر اس نے ایک کڑوی حقیقت کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
روز عام غریب لوگ انہی سڑکوں پر لٹتے ہیں، مارے جاتے ہیں، ان کی گاڑیوں پر فائرنگ ہوتی ہے، ٹائر اور شیشے گولیوں سے توڑے جاتے ہیں، کئی خاندان اجڑ چکے ہیں —
مگر تب نہ میڈیا جاگتا ہے، نہ نظام ہلتا ہے، نہ کوئی بڑا عہدے دار آواز اٹھاتا ہے۔
آج ایک وزیر کے ساتھ واقعہ ہوا تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا۔
سوال یہ ہے:
کیا عام شہری انسان نہیں؟
کیا غریب کی جان کی کوئی قیمت نہیں؟
یہ وہی نظام ہے جسے انہی بااثر لوگوں نے اس حال تک پہنچایا ہے۔
آج اگر آگ ان کے دروازے تک پہنچی ہے تو شاید اب احساس ہو کہ عوام روز کس عذاب سے گزرتی ہے۔
یہ پوسٹ کسی کے لیے خوشی نہیں
بلکہ یہ ایک سخت سوال ہے پورے نظام سے:
جب تک متاثرہ صرف غریب تھا، سب خاموش کیوں تھے؟

16/01/2026

اطلاعِ عام
بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) ضلع نصیر آباد
بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع نصیر آباد کی نو منتخب ضلعی کابینہ کا ایک اہم اجلاس بروز اتوار، 18 جنوری، صبح 11 بجے بمقام ضلعی دفتر زیر صدارت ضلعی صدر میر خدا بخش بنگلزئی منعقد ہوگا۔
تمام نو منتخب عہدیدارانِ کابینہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
ایجنڈا اجلاس:
1۔ تلاوتِ قرآنِ پاک
2۔ پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور
3۔ علاقائی مسائل پر مشاورت
منجانب:
میر عبدالباقی مینگل
ضلعی جنرل سیکرٹری
بلوچستان نیشنل پارٹی، نصیر آباد
بیان:
غفار راز
ضلعی انفارمیشن سیکرٹری
بلوچستان نیشنل پارٹی، نصیر آباد

کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیرمین ماما قدیر کی یاد ...
12/01/2026

کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیرمین ماما قدیر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے لیے چیرمین نصراللہ بلوچ، حوران بلوچ دعوت نامہ دینے کے موقع پر
بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں۔

اس موقع پر گزشتہ سال 22 نومبر کو حب سے جبری لاپتہ نسرینہ کےاہل خانہ ساجد ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسن بلوچ اور بی این پی قیادت سے گزارش کر رہے کہ نسرینہ کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام بلوچ لاپتہ افراد اور خصوصاً بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غفار راز مرکز کے سینئر رہنماؤں ملک محیی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد...
12/01/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی نصیر آباد
ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غفار راز

مرکز کے سینئر رہنماؤں ملک محیی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور میر اکرم بنگلزئی نے پارٹی کے ضلعی صدر میر خدا بخش بنگلزئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری و سماجی رہنما میر عبدالباقی مینگل اور پارٹی کے کارکنان کو شہداء شاہوانی اسٹیڈیم 2026 کے کیلنڈر یونٹ کے حوالے کیے۔
اس موقع پر علاقے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔
تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ شہداء کی امین اور بلوچ قوم کی حقیقی وارث رہی ہے۔
بی این پی نے ہر دور میں بلوچستان اور بلوچ عوام کی رہنمائی کی ہے۔
یہ شہداء کی جماعت ہے، اور سردار اختر مینگل آج بھی بلوچستان کی توانائی آواز ہیں۔
✊ بلوچستان نیشنل پارٹی زندہ باد
✊ بلوچ قوم پائندہ باد

Address

Word No 14 MENGAL Muellah
Dera
80700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNP Mengal Naseerabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share