13/05/2026
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سول تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈنگہ ضلع گجرات میں 14 مئی تا 17 مئی چار روزہ چیف منسٹر اسپیشل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اس کیمپ میں درج ذیل سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی:
بلڈ سکریننگ
تپ دق (TB) کی جانچ
ہیپاٹائٹس سکریننگ
ایچ آئی وی ٹیسٹ
مستحق مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی
اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی صحت کے تحفظ کے لیے ضرور تشریف لائیں۔