14/08/2026
جشنِ آزادی، خوشیاں سب کے نام!
79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور میں مریضوں اور بچوں کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا جبکہ مریضوں اور بچوں میں مٹھائیاں اور پھل بھی تقسیم کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جشنِ آزادی کے موقع پر مریضوں اور بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا یہ خوبصورت عمل انسانیت سے محبت، احساسِ ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
Govt of Punjab Commissioner Sahiwal Deputy Commissioner Okara