Government High School Odigram

Government High School Odigram Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government High School Odigram, Public School, Odigram, Balambat, Dir Lower KPK.

🌟GHS ODIGRAM DIR LOWER 📚✨

A BEACON OF HOPE AND KNOWLEDGE



In the heart of village Government High School Odigram , is not just a building of bricks and walls, but a sanctuary of dreams, discipline, and determination. 🏫🌿
So come and join us.....

ANNUAL 2 RESULT ANNOUNCEMENT
29/12/2025

ANNUAL 2 RESULT ANNOUNCEMENT

---تحریر: صحافی محبت شاہایوانِ صحافت، تیمرگرہضلع دیر پائین کے نوجوان سائنسدان کی عالمی کامیابیڈاکٹر وسیم سجاد امریکہ میں...
20/12/2025

---

تحریر: صحافی محبت شاہ
ایوانِ صحافت، تیمرگرہ

ضلع دیر پائین کے نوجوان سائنسدان کی عالمی کامیابی

ڈاکٹر وسیم سجاد امریکہ میں عالمی صحت کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی فیلوشپ کے لیے منتخب

زرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی—یہ کہاوت آج پوری شان و شوکت کے ساتھ ضلع دیر پائین کی سرزمین پر صادق آتی ہے، جہاں محدود وسائل کے باوجود صلاحیتوں نے ہمیشہ سر اُٹھایا ہے۔ اسی زرخیز دھرتی نے ایک اور ہونہار سپوت عالمی افق پر روشنی بکھیر دی ہے۔

ضلع دیر پائین، تیمرگرہ کے نواحی گاؤں تاجک آباد خونگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر وسیم سجاد کا ایشیاء سے امریکہ میں عالمی صحت کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی فیلوشپ کے لیے منتخب ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ خیبر پختونخوا اور ضلع دیر کے لیے بھی باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔

ڈاکٹر وسیم سجاد کا تعلق باوقار قبیلہ تاجک کے ایک معزز اور تعلیم دوست خاندان سے ہے۔ وہ المعروف پاکستانی صوبیدار صیب مرحوم کے پوتے اور سابق پی ٹی سی ایل ملازم محمد پرویز کے صاحبزادے ہیں۔ خاندانی وقار، خدمتِ خلق اور سماجی اقدار ان کی شخصیت کا روشن پہلو ہیں۔

ڈاکٹر وسیم سجاد کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ خدمات ایک طویل داستان رکھتی ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں میں حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم اسلام آباد اور کراچی کے معتبر اداروں سے مکمل کی۔ بعدازاں مختلف ممالک کے مطالعاتی دورے کیے اور اقوامِ متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں میں بطور اسکالر گراں قدر خدمات انجام دیں، جہاں ان کی محنت اور تحقیقی مہارت کو سراہا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے ایشیاء سے منتخب ہونے والے پچیس امیدواروں میں ڈاکٹر وسیم سجاد واحد پاکستانی امیدوار ہیں جنہیں امریکہ کی ریاست وسکونسن میں جانز ہاپکنز سے منسلک پروگرام کے تحت عالمی صحت کے شعبے میں اعلیٰ سطحی فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کامیابی کی خبر سامنے آتے ہی ضلع دیر کے عوام میں خوشی اور فخر کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم سجاد کی یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے نوجوان بھی عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے امید، حوصلے اور رہنمائی کا روشن چراغ ہے، جو آنے والے وقت میں علم اور محنت کی قدر کرنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

--

آج صبح گورنمنٹ ہائی سکول اوڈیگرام میں صبحانہ اسمبلی کے اختتام پر معروف عالمِ دین مولانا فراز صاحب نے ایک پُراثر اور روحا...
12/12/2025

آج صبح گورنمنٹ ہائی سکول اوڈیگرام میں صبحانہ اسمبلی کے اختتام پر معروف عالمِ دین مولانا فراز صاحب نے ایک پُراثر اور روحانی خطاب فرمایا۔ ا
اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو امانت داری، دیانت، کردار کی مضبوطی اور سماجی ذمہ داریوں کی اہمیت پر زبردست انداز میں روشنی ڈالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مولانا صاحب نے قرآنِ کریم کی آیت:
اِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْاَمَانَاتِ اِلٰی اَهْلِهَا"
کو بنیاد بناتے ہوئے طلبہ کو صحیح راستے پر چلنے، فرض کی ادائیگی اور اپنے کردار کو نکھارنے کی تلقین کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تقریر کے اختتام پر مولانا فراز صاحب نے بارانِ رحمت، ملک کی سلامتی، طلبہ کی کامیابی اور ادارے کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08/11/2025
Well done for the Excellent performance.
07/11/2025

Well done for the Excellent performance.

20/10/2025

Let us listen to a beautiful and soulful recitation of the Holy Qur’an by one of our talented students from Class 8 – Zakaria. May his recitation fill our hearts with peace and remind us of the importance of starting our day with the remembrance of Allah. Let us all listen attentively and respectfully.

09/09/2025

Student of class 10th MUHAMMAD ESSA is performing well

Address

Odigram, Balambat
Dir Lower Kpk

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government High School Odigram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Government High School Odigram:

Share

Category