05/06/2026
دانوہ، گوڈیا اور درگئی کے پہاڑی علاقوں میں جنگلاتی آگ، فوری فضائی امداد کی ضرورت
دانوہ، گوڈیا اور درگئی (دیر لوئر) کے پہاڑی علاقوں میں لگی جنگلاتی آگ تاحال مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔ شدید ہواؤں، دشوار گزار پہاڑی راستوں اور بلند شعلوں کے باعث آگ تیزی سے مختلف علاقوں میں پھیل رہی ہے، جس سے قیمتی جنگلات، جنگلی حیات اور مقامی آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔
سیول ڈیفنس دیر لوئر کے رضاکار، سی ڈی او علی شیر صاحب، اے ڈی سی اکرم شاہ صاحب، پوسٹ وارڈن خال مکرم خان صاحب اور ڈویژنل وارڈن اشفاق اللہ خان کی نگرانی میں مسلسل کئی گھنٹوں سے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ رضاکار شدید گرمی، دھوئیں اور خطرناک حالات کے باوجود اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر قومی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر زمینی وسائل محدود ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ آگ کے پھیلاؤ کی رفتار زیادہ ہے۔ اس لیے آگ پر جلد اور مؤثر قابو پانے کے لیے آرمی کے واٹر ڈراپ ہیلی کاپٹر کی فوری فراہمی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
عوام، متعلقہ اداروں اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ فضائی امداد کے ذریعے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور قیمتی جنگلات کو محفوظ بنایا جا سکے۔
الحمدللہ، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال، دیر لوئر
"ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے تیار" 🚒🔥🇵🇰