PPP Lower Dir

PPP Lower Dir Official Page Of Pakistan Peoples Party Lower Dir (PPP). For more information,please contact us
[email protected]

14/08/2026

نوابزادہ عرفان ایڈوکیٹ انفارمیشن سیکرٹری دیر لویر ❤🇵🇰

❤🇵🇰✊
14/08/2026

❤🇵🇰✊

دیر لوئر میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حوالے سے اہم ملاقاتصوبائی صدارتی امیدوار حفظان خان  خوشنود خان  تیمور خان  ملک اسا...
14/08/2026

دیر لوئر میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حوالے سے اہم ملاقات

صوبائی صدارتی امیدوار حفظان خان خوشنود خان تیمور خان ملک اسامہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری کے امیدوار ملک اویس خان سے اہم ملاقات ہوئی

ملاقات میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کو مزید مضبوط منظم اور فعال بنانے طلبہ کے مسائل کے حل اور تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اس موقع پر قاضی حماد انفارمیشن سیکرٹری پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن دیر لویر بھی موجود تھے

جیے بھٹو ❤️🇱🇾
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پائندہ باد ✌️

جشنِ آزادی  مبارک ❤🇵🇰
14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک ❤🇵🇰

پاکستان پیپلز پارٹی دیر لوئر چکدرہ گڈز ٹرانسپورٹ کے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت اور مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ ہم ا...
13/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی دیر لوئر چکدرہ گڈز ٹرانسپورٹ کے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت اور مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ ہم اپنے محنت کش ٹرانسپورٹر بھائیوں کے جائز مطالبات کی مکمل تائید کرتے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ٹرانسپورٹرز کی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا سے بھی رابطے میں ہوں تاکہ اس اہم مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
ان شاء اللہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو اور ٹرانسپورٹر برادری کو ریلیف ملے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام، مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنے عوام اور ٹرانسپورٹر بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل انتظامیہ کی جانب سے اسرار یوسفزئی، صوبائی صدارتی امیدوار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن حفظان خان، ش...
12/08/2026

بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل انتظامیہ کی جانب سے اسرار یوسفزئی، صوبائی صدارتی امیدوار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن حفظان خان، شاہ ولی خان (تحصیل ناظم)، اور دیگر 12 طلبہ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مطابق مذکورہ ایف آئی آر بے بنیاد، بوگس اور بدنیتی پر مبنی ہے، جس کا مقصد ہمارے سیاسی و طلبہ نمائندگان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا، انہیں بدنام کرنا اور پرامن جمہوری و طلبہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ طلبہ کی پرامن سیاسی و جمہوری سرگرمیاں ان کا بنیادی جمہوری حق ہیں۔ تعلیمی اداروں میں مثبت سیاسی سرگرمیاں نوجوانوں میں سیاسی شعور، قیادت اور جمہوری اقدار کو فروغ دیتی ہیں۔ کسی بھی پرامن طلبہ پروگرام کو دبانے یا اس کے شرکاء کو مقدمات کے ذریعے خوفزدہ کرنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اسرار یوسفزئی، صوبائی صدارتی امیدوار حفظان خان، شاہ ولی خان، عارف خان اور نامزد تمام طلبہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے خلاف کسی بھی مبینہ انتقامی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

ہم شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے اور طلبہ و سیاسی نمائندگان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ہم انتظامیہ کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے قائدین کو میلی نظر سے دیکھنے اور ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اپنے قائدین اور طلبہ ساتھیوں کے دفاع میں ہم ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور حالات کو مزید کشیدہ کرنے سے گریز کرے۔ اگر طلبہ و سیاسی نمائندگان کے خلاف ایسے اقدامات جاری رکھے گئے تو پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے ساتھیوں کے حق میں منظم، پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

(احمد خان Ahmad Khan )

12/08/2026

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن شرینگل یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے حلف برداری کے پروگرام پر انتظامیہ کے جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا جس میں پی ایس ایف کے کئ نوجوان زحمی ہوکر ہسپتال منتقل کیاگیا پروگرام پیپلز پارٹی کے سابق صوبائ صدر نجم الدین خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے اس بزدلانہ حملے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور افسوس کا اظہار کرتے یہ ضیاء الحق کے پیداوار اور اسٹبلشمنٹ کے غلام لوگ طلباء سے ان کے حقوق لینا ان کے ناکام کوشش ہیں پیپلز سٹوڈنٹس دیر لوئر اپنے دوستوں کے ساتھ شانہ بشان کھڑے ہیں اور کارپٹ انتظامیہ کے خلاف بھر پور آواز اٹھائینگے ،🇱🇾✊✊✊
منجانب ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن دیر لوئر

علم ،جہدوجہد ،انقلاب 🇱🇾🫀PSF آج گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زیر اہتمام جنرل سیکٹری گل آباد کالج ع...
12/08/2026

علم ،جہدوجہد ،انقلاب 🇱🇾🫀PSF
آج گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن زیر اہتمام جنرل سیکٹری گل آباد کالج عبد الرحمن کے قیادت میں لگائے گئ داخلہ رہنمائ کیمپ میں شرکت کی اس موقع پر ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملک عظمت خان ,جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی دیر لوئر نعیم اللہ خان ، پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ضلعی صدر امجد سلارزئی ،ضلعی صدر پی ایس ایف حسن زیب روغانی ، جیالا ذاہد خان ،فواد روغانی نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع کالج رہنماء سدیس خان ،حاشر خان ،عمر ذادہ اور دیگر طلباء موجود تھے

آج پیپلز پیرامیڈکس کا اجلاس تیمرگرہ قلعہ میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی صدر نوابزادہ احمد زیب خان اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری...
11/08/2026

آج پیپلز پیرامیڈکس کا اجلاس تیمرگرہ قلعہ میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی صدر نوابزادہ احمد زیب خان اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نوابزادہ عرفان خان ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیرامیڈکس کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور تنظیمی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔انشاءاللہ بہت جلد پیرامیڈکس کی ضلعی اور تیمرگرہ ہاسپٹل کی تنظیم سازی ہوگی منجانب : میڈیا سیل پی پی پی دیر لویر

11/08/2026

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Lower Dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share