Civil Defence Organization Post C1 Bandagai

Civil Defence Organization Post C1 Bandagai This Is Government Civil Defence Organization Wardan Post C1 Bandagai Talash District Lower Dir..Plz Join This Organization Voluntarily

08/01/2026

ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان اور ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ کی خصوصی کاوشوں اور عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے تعاون سے
حلقہ پی کے 16، بانڈگئی میں محکمہ صحت دیر لوئر کی نگرانی میں حفاظتی ٹیکہ جات مرکز (ای پی آئی سنٹر) کا قیام مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ مرکز بانڈگئی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بچوں اور ماؤں کو مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا،
جن میں خسرہ، پولیو، تشنج، تپِ دق اور دیگر خطرناک امراض شامل ہیں۔
بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کے ذریعے ایک صحت مند، محفوظ اور مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

ان شاء اللہ یہ مرکز بہت جلد عوامی خدمت کے لیے باقاعدہ طور پر فعال کر دیا جائے گا۔

لوکیشن:
مین جی ٹی روڈ تیمرگرہ، نزد لیویز چیک پوسٹ، بازار پڑاؤ، بانڈگئی۔

.

🛡️ اعلامیہ کا مقصد- رضاکار تنظیم کی تحلیل: تمام اضلاع میں موجود سول ڈیفنس رضاکار تنظیموں کو Rule-14 کے تحت ختم کیا جا رہ...
28/12/2025

🛡️ اعلامیہ کا مقصد
- رضاکار تنظیم کی تحلیل: تمام اضلاع میں موجود سول ڈیفنس رضاکار تنظیموں کو Rule-14 کے تحت ختم کیا جا رہا ہے۔
- نئی تنظیم سازی: سال 2026 کے لیے نئی تنظیم قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

📜 قانونی حوالہ جات
- Rule-14، سول ڈیفنس (خصوصی اختیارات) قواعد 1966 کے تحت ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر کو رضاکار تنظیم تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
- سول ڈیفنس ایکٹ 1952 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق رضاکاروں کی تقرری اور خدمات کی انجام دہی ہوتی ہے۔

📋 رضاکاروں کی اندراجی ضروریات
دستاویز میں رضاکاروں کے اندراج کے لیے درج ذیل فارمز اور ریکارڈز کی وضاحت کی گئی ہے:

| فارم / ریکارڈ | مقصد |
|---------------|-------|
| Schedule A | درخواست فارم |
| Schedule B | رضاکارانہ اعلان |
| Schedule C | تقرری کا ناقابلِ منتقلی وارنٹ |
| Schedule D | وصولی کی رسید |
| Schedule E | سابقہ ریکارڈ کی تصدیق |
| C.D.F.O.1 تا C.D.F.O.10 | خدمات، تربیت، انعامات، سزائیں وغیرہ کا مکمل ریکارڈ |

---

👥 نئی بھرتی کی ہدایات
- محب وطن، پُرجوش اور باصلاحیت افراد کو رضاکار کے طور پر شامل کیا جائے۔
- سینئر وارڈن اور خواتین ایڈیشنل چیف وارڈن کی تقرری بھی کی جائے۔
- تمام تقرریوں سے متعلق معلومات صوبائی ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کی جائیں۔

📣 آگاہی اور عملدرآمد
یہ اعلامیہ تمام ڈپٹی کمشنرز، کنٹرولرز، سول ڈیفنس افسران، اور متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ فوری طور پر اس پر عملدرآمد کریں اور نئی تنظیم سازی کے عمل
کو شفاف اور مؤثر بنائیں۔

بحکم ڈائیریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخواہ

آج پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن بانڈہ گی اور صدر، مقامی تحفظِ اطفال کمیٹی ویلج کونسل بانڈہ گی، وسیم سرہندی نے نو تعین...
24/12/2025

آج پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن بانڈہ گی اور صدر، مقامی تحفظِ اطفال کمیٹی ویلج کونسل بانڈہ گی، وسیم سرہندی نے نو تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) ضلع دیر لوئر، جناب سید اکرم شاہ صاحب سے اُن کے دفتر میں تعریفی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تنظیمی و فلاحی امور، عوامی مسائل اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔




دہ خدائے دہ پارہ پختونخوں زانونہ اوپیجنئ ستاسو دہ پارہ بہ زان لہ پیغمبر نہ رازیاللہ تعالی جل جلالہ کے خاطر اپنے آپ کو پہ...
28/07/2025

دہ خدائے دہ پارہ پختونخوں زانونہ اوپیجنئ
ستاسو دہ پارہ بہ زان لہ پیغمبر نہ رازی
اللہ تعالی جل جلالہ کے خاطر اپنے آپ کو پہچان لو میں صبح تیمرگرہ آرہا تھا، کہ راستے میں یہ بزنس کمیونٹی اپنے روزگار کیلئے جارہے تھے یہ لوگ ٹھیکداری سسٹم کے تحت یہاں پر آئیں ہیں ۔یہ لوگ نہ زکوۃ کے قابل ہیں اور نہ خیرات کے۔ کیونکہ یہ لوگ نہ مسلمان ہیں اور نہ ہمارے علاقے کے لوگ ہیں یہ صرف روزگار کیلئے یہاں آتے ہیں اور واپس اپنے علاقے میں جاتے ہیں لہذا ایک دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ اپنے آس پاس کے غرباء اور رشتہ داروں میں یہ زکوۃ صدقات تقسیم کریں کیونکہ اسلامی رو سے ہم پر سب سے پہلا حق اپنے عزیز واقارب کا ہے نہ کہ ان بزنس کمیونٹی کا۔ ہوسکتا ہے کوئی میرے پوسٹ سے اتفاق نہیں کریگا لیکن یہ میری ذاتی رائے ہے۔

 👇👇👇 ھم واٹر بیٹری تیزاب کمپنی والوں سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ برائے مہربانی وہ سفید پانی واٹر بوتل کی مشابہت رکھنے و...
08/07/2025

👇👇👇

ھم واٹر بیٹری تیزاب کمپنی والوں سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ برائے مہربانی وہ سفید پانی واٹر بوتل کی مشابہت رکھنے والی پیکنگ کو ختم کرکے کسی اور رنگ کی بوتل میں پیکنگ کریں کیونکہ تقریباً ہر گھر میں سولر بیٹری سسٹم چل رہا ہوتا ھے بچے یا بڑے انجانے میں اس کو منرل واٹر سمجھ کر پی نہ لیں، لہٰذا اس تیزاب والی بوتل کا رنگ فوراً تبدیل کیا جائے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ شکریہ👇

محکمہ شہری دفاع ،سول ڈیفنس آرگنائزیشن دیر لوئر پوسٹ C1 بانڈہ گی،احمد گلی،گورو،حاجی بابا کے حدودات سے بطور رضاکار حصہ بنت...
04/07/2025

محکمہ شہری دفاع ،سول ڈیفنس آرگنائزیشن دیر لوئر
پوسٹ C1 بانڈہ گی،احمد گلی،گورو،حاجی بابا کے حدودات سے بطور رضاکار حصہ بنتے ہیں۔
خواہش مند حضرات مندرجہ زیل نمبر پر اپنا ڈیٹا واٹسپ یا میسج کریں شکریہ۔
ہمیں تعلیم یافتہ نوجوان, خدمت کی جزبے سے سرشار رضاکاروں کی ضرورت ہیں....
رضاکارانہ طور پر کام خدمت بھی عین عبادت بھی....
ھم سے رابطہ کریں اور ملک و قوم کی خدمت کریں۔۔

03468001396
03068001117
نام: -----------------------------
ولدیت: ----------------------------
فون نمبر :----------------------
شناختی کارڈ نمبر :----------------------
ایڈریس :--------------------
بلڈگروپ :-------------------

پوسٹ وارڈن پوسٹ C1 بانڈہ گی تالاش

05/06/2025

خدارا! عید کے خوشیوں بھرے دنوں میں تیز رفتاری سے گریز کریں ⚠️🚗

آپ کی ایک غلطی کسی کی پوری زندگی بدل سکتی ہے۔ خوشیوں کو غم میں نہ بدلیں، احتیاط کریں، محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں.

تمام والدین سے بھی گزارش ہیں کہ عید کے دنوں نوجوان تیز رفتاری کے مرتکب ہوکر حادثے کا شکار ہوتے ہیں #لہذا کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل ہرگز نہ دیں.

خدارا اپنا اور اپنے والدین کاخیال رکھیں👏
اللہ تعالیٰ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔

, !🚦🤲

ٹینکر ٹرک کے پیچھے لگی زنجیر کا ایک خاص مقصد ہوتا ہے۔جب ٹینکر ٹرک حرکت کرتا ہے تو ہوا کے ساتھ رگڑ اور ٹینک کے اندر موجود...
22/12/2024

ٹینکر ٹرک کے پیچھے لگی زنجیر کا ایک خاص مقصد ہوتا ہے۔
جب ٹینکر ٹرک حرکت کرتا ہے تو ہوا کے ساتھ رگڑ اور ٹینک کے اندر موجود ایندھن کی حرکت سے جامد بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔ اگر یہ بجلی خارج نہ ہو تو یہ چنگاری کا سبب بن سکتی ہے۔ ایسی چنگاری جو ایندھن سے بھرے ٹینک کے قریب ہو، دھماکے یا آگ کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ دھات کی زنجیر، جو زمین سے جڑی ہوتی ہے، ارتھنگ کے آلے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ مسلسل جامد بجلی کو زمین میں منتقل کر کے خارج کرتی رہتی ہے، اور کسی حادثے کے خطرے کو ختم کرتی ہے۔

یہ ایک سادہ لیکن بہت اہم حفاظتی آلہ ہے، خاص طور پر ان گاڑیوں کے لیے جو آتش گیر مواد لے کر جاتی ہیں۔
اس کا مقصد جامد بجلی کے جمع ہونے کو روکنا ہے۔

‏خیبر پختونخوا میں گلیشئیرز پگھلنے سے 9 اضلاع میں سیلاب کا خدشہ، اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سیلابی صورتحا...
19/04/2024

‏خیبر پختونخوا میں گلیشئیرز پگھلنے سے 9 اضلاع میں سیلاب کا خدشہ، اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سیلابی صورتحال سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا اپر چترال، لوئر چترال، سوات، دیر اپر، دیر لوئر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر ، مانسہرہ اور کُرم میں سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے

((خیبر پختون خواہ کے نوجوانوں کے نام اہم پیغام ))موجودہ حالات کے پیش نظر جو بھی اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ نکلتا ہے تو ا...
03/04/2024

((خیبر پختون خواہ کے نوجوانوں کے نام اہم پیغام ))
موجودہ حالات کے پیش نظر جو بھی اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ نکلتا ہے تو اپنے گھر میں کسی ایک فرد کو لازمی بتائے یا بذریعہ فون ، کہ میں فلاں دوستوں کے ساتھ فلاں جگہ پہ جا رہا ہوں۔دوسری بات والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے دوستوں اور ساتھیوں پر کڑی نظر رکھےکہ میرے بیٹے کا اٹھنا بیٹھنا کس قسم کے لوگوں کیساتھ ہیں ۔ ہمارے پختون خواہ میں بہت سے ایسے واقعات دیکھنے کو ملے ہے کہ بندہ اپنے دوستوں کے ساتھ نکل کر بعد میں صبح لاش دیکھنے کو ملے ہیں ۔
ایک نصیحت آپ سب دوستوں کے نام

21/11/2023

Address

Bandagai, Talash Tehsil Timergara District Lower Dir
Dir

Telephone

+923468001396

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Organization Post C1 Bandagai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share