Assistant Commissioner Wari

Assistant Commissioner Wari To keep in touch with people.

25/05/2026

مورخہ: 25 مئی 2026
ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم عیدالاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے پیغام دے رہےہیں۔

*مورخہ: 24 مئی 2026**ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے تحصیل واڑی کے عل...
24/05/2026

*مورخہ: 24 مئی 2026*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے تحصیل واڑی کے علاقہ بانڈو شولگرو میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ ٹی۔ایم۔اے اور محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ منڈی میں قربانی کے جانور کیلئے شیلٹر، پانی کی فراہمی وغیرہ کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ضروری ہدایات جاری کئے۔*

اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم خان نے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے والے بیبیوڑ کے نوجوان امداداللہ کی تلاش کے سلسلے میں واڑی م...
24/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم خان نے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوبنے والے بیبیوڑ کے نوجوان امداداللہ کی تلاش کے سلسلے میں واڑی میں جاری ریسکیو آپریشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن، میرزوخیل فلاحی تنظیم اور الاخوان فاؤنڈیشن کے رضاکار نوجوان ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل واڑی کی انتظامیہ اس مشکل اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

🚨 اطلاعِ عام برائے عوام الناس 🚨عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں، فضلہ ...
24/05/2026

🚨 اطلاعِ عام برائے عوام الناس 🚨
عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں، فضلہ اور دیگر کچرا گلی محلوں، ندی نالوں یا سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے TMA واڑی کی مقرر کردہ جگہوں پر ڈالیں، تاکہ صفائی عملہ بروقت آلائشیں اٹھا کر علاقے کو صاف ستھرا رکھ سکے۔
📍 مختلف یونین کونسلز اور علاقوں میں سینیٹیشن پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔
☎️ کنٹرول روم: 0310-5600081
محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا
ضلعی انتظامیہ دیر بالا
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن واڑی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا بڑا اور دو ٹوک فیصلہ!صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیا...
22/05/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کا بڑا اور دو ٹوک فیصلہ!
صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات اور کرپشن کے نام پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تمام سرکاری محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اگر کوئی صحافی، ادارہ یا فرد غیر ثبوت کے کرپشن کے الزامات عائد کرے گا تو متعلقہ محکمہ 3 دن کے اندر قانونی نوٹس جاری کرے گا، بصورتِ دیگر وزیرِ اعلیٰ خود متعلقہ محکمے کے خلاف کارروائی کریں گے۔

*مورخہ: 21 مئی 2026* *ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی* کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑئ آفتاب عالم نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ا...
21/05/2026

*مورخہ: 21 مئی 2026*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی* کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑئ آفتاب عالم نے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیر بالا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج واڑی زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس واڑی کا دورہ کیا۔ تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ ٹھیکیدار کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

*مورخہ: 21 مئی 2026* *ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر واڑئ آفتاب عالم کی سرگرمیاں*: 1. پو...
21/05/2026

*مورخہ: 21 مئی 2026*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر واڑئ آفتاب عالم کی سرگرمیاں*:

1. پولٹری شاپس کا معائینہ کیا۔
2. قصائیوں کے دکانات کا دورہ کیا۔ نرخنامے سے تجاوز کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا۔
3. سویٹس اور بیکریز شاپس کا معائینہ کیا۔ سرکاری نرخنامہ چیک کیا۔
4. غیر قانونی سیگریٹس کے خلاف کاروائی کی۔
5. سبزی، فروٹس شاپس کی پرائس چیکنگ کی۔

مورخہ: 20 مئی 2026اسسٹنٹ کمشنر واڑی کی زیر نگرانی جرگہ ہال واڑی میں متاڑ اور بڈالئی کے دیرینہ مسئلے کا پرامن حل نکالنے ک...
20/05/2026

مورخہ: 20 مئی 2026
اسسٹنٹ کمشنر واڑی کی زیر نگرانی جرگہ ہال واڑی میں متاڑ اور بڈالئی کے دیرینہ مسئلے کا پرامن حل نکالنے کیلئے ہمراہ ڈی۔ایس۔پی واڑی اور مفتی صاحبان ایک کامیاب اجلاس کا انعقاد۔

*مورخہ: 19 مئی 2026**ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نےدرجہ ذیل سرگرمیاں...
19/05/2026

*مورخہ: 19 مئی 2026*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نےدرجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں*:

1. *کٹیگری۔بی ہسپتال* واڑی کا دورہ کیا۔ عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

2. *گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول* واڑی کا معائینہ کیا درس وتدریس کا جائزہ لیا۔

3. *ملاکنڈ بورڈ* کے زیر نگرانی منعقد انٹرمیڈیٹ امتحانی ہالز کا دورہ کیا۔ امتحانی عملے کو ضروری ہدایات جاری کی۔

4. سبزی اور فروٹس شاپس کی چیکنگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر واڑی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے ہمراہ ایس۔ڈی۔پی۔او محکمہ جنگلات علاقہ کاربادئ کے قومی جرگے سے ملاقات ...
18/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر واڑی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے ہمراہ ایس۔ڈی۔پی۔او محکمہ جنگلات علاقہ کاربادئ کے قومی جرگے سے ملاقات کر رہے ہیں

مورخہ: 11 مئی 2026ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے علاقہ متروڑہ کار...
11/05/2026

مورخہ: 11 مئی 2026
ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے علاقہ متروڑہ کارودرہ سے تعلق رکھنے والے جرگہ مشران سے ملاقات کی۔ ان کے موقف کو سنا اور مسلہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر جرگہ مشران نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Address

Wari, Dir Upper
Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Wari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share