Wari Forest Sub-Division

Wari Forest Sub-Division This is the official page of wari forest sub division.

**عنوان: فطرت کی حفاظت، ہم سب کی ذمہ داری**  ضلع لوئردیر فارسٹ ڈویژن  کے پہاڑوں میں لگی آگ نے نہ صرف جنگلات کو جھلسا دیا...
22/05/2025

**عنوان: فطرت کی حفاظت، ہم سب کی ذمہ داری**

ضلع لوئردیر فارسٹ ڈویژن کے پہاڑوں میں لگی آگ نے نہ صرف جنگلات کو جھلسا دیا، بلکہ معصوم جانوروں اور پرندوں کی چہچہاہٹ کو بھی خاموش کر دیا۔ یہ منظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کس طرح ایک ظالم انسان کی بے حسی نے لاکھوں مخلوقات کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اللہ کی بنائی ہوئی یہ رنگین دنیا، جو ہماری مشترکہ میراث ہے، ایک لمحے میں خاکستر ہو گئی۔ لیکن اس تاریکی میں روشنی کی ایک کرن فضل سبحان فارسٹر کی صورت میں نکلی، جو ضلع سوات کے علاقہ غالیگے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی محنت، جاں فشانی، اور بے پناہ کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا اور کئی معصوم پرندوں کو نئی زندگی ملی۔ یہ عمل ہمیں سکھاتا ہے کہ انسان کی ذمہ داری صرف اپنی نہیں، بلکہ ہر ذی روح کی حفاظت کرنا ہے۔

**ظالم کون؟**
وہ شخص جو پہاڑوں پر آگ لگاتا ہے، وہ نہ صرف درختوں کو جلاتا ہے، بلکہ اللہ کی مخلوق کو بھی نیست و نابود کرتا ہے۔ یہ کام کرنے والا ظالم، بے رحم، اور اللہ کے احکامات سے باغی ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے: **"وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِہَا"** (الاعراف: 56) یعنی "زمین میں فساد نہ پھیلاؤ جبکہ وہ درست ہو چکی ہو۔" آگ لگانے والا شخص اس آیت کی صریح خلاف ورزی کرتا ہے۔ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ہر جاندار کی حفاظت کریں، یہاں تک کہ ایک چڑیا کو بھی بلاوجہ مارنا گناہ ہے۔ حضورِ اکرم ﷺ نے فرمایا: **"جس نے ایک چڑیا کو بھی بلا سبب مارا، وہ قیامت کے دن اس کے سامنے فریاد کرے گی"** (سنن نسائی)۔

**اسلام اور فطرت کا رشتہ**
اسلام فطرت کو اللہ کی نشانی قرار دیتا ہے۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، اور انہیں نقصان پہنچانا شیطانی عمل۔ جو شخص آگ لگا کر جنگلات کو تباہ کرتا ہے، وہ گناہِ کبیرہ کا مرتکب ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: **"ظَہَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ"** (الروم: 41) یعنی "لوگوں کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کی وجہ سے خشکی اور تیر میں فساد پھیل گیا۔" ہمیں اپنے گردو پیش کی حفاظت کو عبادت سمجھنا چاہیے، کیونکہ یہی ہماری آزمائش ہے۔

**آئیے! عہد کریں:**
۱. ہم کبھی بھی فطرت کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
۲. آگ لگانے والے کو روکیں گے اور قانون تک پہنچائیں گے۔
۳. درخت لگا کر اور جنگلات بچا کر صدقہ جاریہ بنائیں گے۔

اللہ ہم سب کو فطرت کی حفاظت کی توفیق دے اور ظلم کرنے والوں کو ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین

16/04/2025

شہید مشتاق احمد کیس – انصاف کا بول بالا

مورخہ 10 مارچ 2023 کو بیکارے، فارسٹ بیٹ (اب شہید مشتاق آحمدفارسٹ بیٹ) میں اپر دیر فارسٹ ڈویژن(محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ) کے ایک فرض شناس اور بہادر اہلکار مشتاق احمد ولد فقیر محمد کو دورانِ ڈیوٹی فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ مشتاق احمد محکمہ میں بطور فاریسٹ گارڈ خدمات انجام دے رہے تھے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم رہتے تھے۔

واقعے کے بعد دیر بالاپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتاق آمد کے قاتل سمیع اللہ ولد غازی گل، ساکن بیکارے، کو گرفتار کیا۔

اس اہم مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج-II دیر اپر کی عدالت میں ہوئی جس کی پیروی سینیر قانوندان جناب محمد اسمعیل اڈوکیٹ نے کی ۔ عدالت نے تمام ثبوت، گواہیاں اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ملزم سمیع اللہ کو عمر قید کی سزا سنائی۔

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے تمام افسران اور اہلکاران کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ فیصلہ قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور محکمہ کے شہداء کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کی ایک مضبوط مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔

محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید مشتاق احمد کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کے مشن کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

شہید مشتاق احمد کو قوم اور محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا سلام پیش کرتا ہے۔
اللہ مشتاق احمد شہید کی درجات بلند کرے۔ امین ۔ ملزم کا جرم اتنا بڑا ہے کہ یہ سزا بھی کم ہے۔ اللہ پورا انصاف کرنے والا ہے ۔ ملزم دنیا میں بھی رسوا ہوا ہے اور آخرت بھی برباد ہے۔ بہر حال شہید کے لواحقین کی دلی تسلی کیلئے اچھا فیصلہ ہے۔

Spring tree planting compagain was organize in the crescent Model school and  college wari Today on, 13 February 2025. M...
13/02/2025

Spring tree planting compagain was organize in the crescent Model school and college wari Today on, 13 February 2025. Mr.Asad Ullah principle,staff members & Mr. Abdul Qayoom assistant commissioner wari grace the event.Forest officials and wari levies fully participated in the event. planted 20Nos of Deodar plants in the premises of college for land scaping, to make sure pakistan green & clean and distributed 500Nos of deodar plants.
Upper Dir Forest Division🌲.

ثمر باغ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فارسٹ آفیسر سید عمادالدین سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر واڑی تعنیات ہوگئے ۔
28/10/2024

ثمر باغ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فارسٹ آفیسر سید عمادالدین سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر واڑی تعنیات ہوگئے ۔

محکمہ جنگلات اٹک کی جانب سے آگاہی پیغام:معزز شہریوں، جنگلات کی حفاظت میں ہم سب کا کردار اہم ہے۔ جنگلات ہماری قدرتی دولت ...
29/05/2024

محکمہ جنگلات اٹک کی جانب سے آگاہی پیغام:

معزز شہریوں،

جنگلات کی حفاظت میں ہم سب کا کردار اہم ہے۔ جنگلات ہماری قدرتی دولت ہیں اور ان کی بقا ہمارے ماحول اور مستقبل کے لئے ضروری ہے۔

جنگل کی آگ سے بچاؤ کے لئے چند اہم اقدامات:

احتیاطی تدابیر: جنگلات میں جاتے وقت آگ لگانے سے گریز کریں۔ اگر آپ کو آگ لگانے کی ضرورت پیش آئے تو یقینی بنائیں کہ آگ مکمل طور پر بجھ جائے۔

صفائی: جنگلات میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔ خشک پتے اور لکڑی کے ٹکڑے آگ بھڑکنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

رپورٹنگ: اگر آپ کو کہیں پر آگ لگتی ہوئی نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

شعور بیداری: اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو بھی جنگل کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کریں۔

رضا کارانہ خدمات: آگ بجھانے اور جنگلات کی حفاظت میں محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں۔

آئیے مل کر اپنے جنگلات کو محفوظ اور سرسبز بنائیں۔ آپ کے تعاون سے ہم جنگل کی آگ کو روکنے اور قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

شکریہ،
محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ

نشرِمکرر۔۔میں درخت لگانا چاہتا ہوں مگر کونسا درخت لگاؤں؟   پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کا ایک بڑے طب...
18/05/2024

نشرِمکرر۔۔
میں درخت لگانا چاہتا ہوں مگر کونسا درخت لگاؤں؟

پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کا ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے.
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی درخت لگانے کے حوالے سے ایک تحریک سی چل نکلی ہے. اور درخت لگانے کے حوالے سے طرح طرح کے نعروں سے فیس بک کی دیواریں سجی ہوئی ہیں.
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص درخت لگانا چاہتا ہے تو وہ کونسا درخت لگائے؟
یہ سوال اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کے شہروں میں ہر جگہ نظر آنے والے کونو کارپس کے درخت کو ماہرین ماحول دوست قرار نہیں دے رہے. اسی طرح سفیدے کے بارے میں بھی لوگوں کے ذہن میں بہت سے سوالات ہیں.
یہ مضمون اسی تناظر میں اپنے قارئین کے لئے پیش کر رہا ہے تاکہ لوگ درخت لگانے کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر سکیں.
یہ مضمون زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہر جنگلات سینئر پروفیسر جناب ڈاکٹر محمد طاہر صدیقی نے تحریر کیا ہے جو گزشتہ برس ایک نجی رسالے میں شائع ہوا تھا.
چیف ایڈیٹر ایگری اخبار: ڈاکٹر شوکت علی، ماہر توسیع زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

پاکستان کی آب وہوا کے لئے موزوں درخت کون کون سے ہیں؟

اس مضمون میں پاکستان کے مختلف خطوں کے لئے موزوں درختوں کی الگ الگ تفصیل بیان کی گئی ہے.

جنوبی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

جنوبی پنجاب کی آب و ہوا زیادہ تر خشک ہے اس لئے یہاں خشک آب و ہوا کو برداشت کرنے والے درخت لگائے جانے چاہئیں۔ خشکی پسند اور خشک سالی برداشت کرنے والے درختوں میں‌ بیری، شریں، سوہانجنا، کیکر، پھلائی، کھجور، ون، جنڈ اور فراش کے درخت قابل ذکر ہیں۔اسکےساتھ آم کا درخت بھی جنوبی پنجاب کی آب وہوا کےلئےبہت موزوں ہے۔

وسطی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

وسطی پنجاب میں نہری علاقے زیادہ ہیں اس میں املتاس، شیشم، جامن، توت، سمبل، پیپل، بکاین، ارجن اور لسوڑا لگایاجانا چاہئے۔

شمالی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

شمالی پنجاب میں کچنار، پھلائی، کیل، اخروٹ، بادام، دیودار، اوک کے درخت لگائے جائیں ۔کھیت میں کم سایہ دار درخت لگائیں انکی جڑیں بڑی نہ ہوں اور وہ زیادہ پانی استعمال نہ کرتے ہوں ۔
سفیدہ صرف وہاں لگائیں جہاں زمین خراب ہو یہ سیم و تھور ختم کرسکتاہے سفیدہ ایک دن میں 25 لیٹرپانی پیتا ہے۔لہذا جہاں زیرزمین پانی کم ہو اور فصلیں ہوں وہاں سفیدہ نہ لگائیں ۔

اسلام آباد اور سطح مرتفع پوٹھوہار کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

خطہ پوٹھوہار کے لئے موزوں درخت دلو؛ پاپولر، کچنار، بیری اور چنار ہیں ۔زیتون کا درخت بھی یہاں لگایا جا سکتا ہے۔

سندھ کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

سندھ کے ساحلی علاقوں میں پام ٹری اور کھجور لگانا چاہیے۔
کراچی میں املتاس، برنا، نیم، گلمہور،جامن، پیپل، بینیان، ناریل اور اشوکا لگایا جائے۔اندرون سندھ میں کیکر، بیری، پھلائی، ون، فراش، سہانجنا اور آسٹریلین کیکر لگاناچاہیے۔
کراچی میں ایک بڑے پیمانے پر کونو کارپس کے درخت لگائے گئے ہیں۔ یہ درخت کراچی کی آب و ہوا سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ درخت شہر میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں

بلوچستان کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

زیارت میں صنوبر کے درخت لگائے جانے چاہئیں ۔زیارت میں صنوبر کا قدیم جنگل بھی موجود ہے۔زیارت کے علاوہ دیگر بلوچستان خشک پہاڑی علاقہ ہے اس میں ون، کرک ،پھلائی، کیر، بڑ، چلغوزہ، پائن، اولیو اور ایکیکا لگایا جانا چاہئیے۔

کے پی کے اور شمالی علاقہ جات کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

کے پی کے میں شیشم،دیودار، پاپولر،کیکر،ملبری،چنار اور پائن ٹری لگایا جائے.

درخت لگانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

پاکستان میں درخت لگانے کا بہترین وقت فروری مارچ اور اگست ستمبر کے مہینے ہیں.

درخت کیسے لگائیں اور ان کی حفاظت کیسے کریں؟

اگر آپ سکول کالج یا پارک میں درخت لگا رہے ہیں تو درخت ایک قطار میں لگے گئیں اور ان کا فاصلہ دس سے پندرہ فٹ ہونا چاہیے۔گھر میں لگاتے وقت دیوار سے دور لگائیں ۔آپ بنا مالی کے بھی درخت لگا سکتے ہیں. نرسری سے پودا لائیں ۔ زمین میں ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا کھودیں۔نرسری سے بھل ( اورگینک ریت مٹی سے بنی) لائیں گڑھے میں ڈالیں، پودا اگر کمزور ہے تو اس کے ساتھ ایک چھڑی باندھ دیں ۔پودا ہمیشہ صبح یا شام کے وقت لگائیں۔دوپہرمیں نہ لگائیں اس سے پودا سوکھ جاتا ہے۔پودا لگانے کے بعد اس کو پانی دیں ۔گڑھا نیچا رکھیں تاکہ وہ پانی سے بھر جائے ۔گرمیوں میں ایک دن چھوڑ کر جبکہ سردیوں میں ہفتے میں دو بار پانی دیتے جائیں۔پودے کے گرد کوئی جڑی بوٹی نظر آئے تو اسکو کھرپے سے نکال دیں۔اگر پودا مرجھانے لگے تو گھر کی بنی ہوئی کھاد یا یوریا فاسفورس والی کھاد اس میں ڈالیں لیکن بہت زیادہ نہیں ڈالنی. زیادہ کھاد سے بھی پودا سڑ سکتا ہے ۔بہت سے درخت جلد بڑے ہوجاتے ہیں کچھ کو بہت وقت لگتا ہے۔سفیدہ پاپولر سنبل شیشم جلدی بڑے ہوجاتے ہیں جبکہ دیودار اور دیگر پہاڑی درخت دیر سے بڑے ہوتے ہیں۔ گھروں میں کوشش کریں شہتوت،جامن، سہانجنا،املتاس، بکائن یا نیم لگائیں ۔
درخت لگائیں زندگی بچائیں

14/03/2024
With the collaboration of  Directorate of Youth affairs Khyber pukhtunkha Today on, 14.03.2024 a grand spring tree plant...
14/03/2024

With the collaboration of Directorate of Youth affairs Khyber pukhtunkha Today on, 14.03.2024 a grand spring tree planting drive was organized in SBBU Wari Both Campuses at wari Forest sub-division of Upper Dir Forest Division. SDFO wari Sayyed Masoom shah, district youth officer Dir Upper Mr. Jehan zaib pasha, Teachers, students & Forest officials fully participated in the event. planting 50 saplings of deodar & Chir in the premises of Campus & 300 plants were distributed among the students. SDFO wari brief the students about the importance of afforestation, Hazards of Forest Fire during Camping & effect of deforestation in climate change.On commendable service during spring planting drive students awarded with appreciation certificates.
Wari Forest Sub-Division

آج واڑی فارسٹ سب ڈویژن میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر بالا کی نگرانی میں لکڑی کی نیلامی ہوئی۔  جسمیں مختلف ٹیکداران نے شرکت ...
12/03/2024

آج واڑی فارسٹ سب ڈویژن میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر بالا کی نگرانی میں لکڑی کی نیلامی ہوئی۔ جسمیں مختلف ٹیکداران نے شرکت کی اور اپنی مرضی کی قیمتی لکڑی خرید لی۔
Wari Forest Sub-Division

آج واڑی فارسٹ سب ڈویژن میں (ایس-ڈی-ایف-او) واڑی کی نگرانی میں جیلاڑ فارسٹ بلاک کے مشران کے ساتھ جنگل کی تحفظ کے حوالے سے...
08/03/2024

آج واڑی فارسٹ سب ڈویژن میں (ایس-ڈی-ایف-او) واڑی کی نگرانی میں جیلاڑ فارسٹ بلاک کے مشران کے ساتھ جنگل کی تحفظ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں علاقہ مشران نے بھر پور شرکت کی۔
علاقہ مشران نے جنگل کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ جنگلات کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔

Today on 22.02.2024 a event was organized by Wari Forest sub division about spring tree planting  campaign at Med-Tec co...
22/02/2024

Today on 22.02.2024 a event was organized by Wari Forest sub division about spring tree planting campaign at Med-Tec college of Nursing & allied science Wari. The event was graced by the principale of college. Planting 10 Nos of Deodar plants in premises of college & distributed 50 Nos plants among the students.

اپر دیر فاریسٹ ڈویژن کے حوالے سے سوات موٹر وے کے دونوں اطراف رضاکارانہ بیج بونے کی سرگرمی اور معزز CF مالاکنڈ ویسٹ، CCF-...
16/02/2024

اپر دیر فاریسٹ ڈویژن کے حوالے سے سوات موٹر وے کے دونوں اطراف رضاکارانہ بیج بونے کی سرگرمی اور معزز CF مالاکنڈ ویسٹ، CCF-III ملاکنڈ فارسٹ ریجن اور CCF-I سنٹرل سدرن فارسٹ ریجن اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر بالا کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
Wari Forest Sub-Division

Address

Wari
Dir
18200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wari Forest Sub-Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share