04/06/2026
اج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) دیر پائین جناب واجد علی خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ جرگہ ہال میں رسک آگاہی اور محفوظ طرزِ عمل (Risk Awareness and Safer Behaviour - RASB) پروگرام کے تحت اہم شراکت دار اداروں (Key Stakeholders) کے لیے ایک تعارفی و آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و انسانی حقوق) سید اکرم شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل بلامبٹ اور مختلف سرکاری محکموں، متعلقہ اداروں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر RASB پروگرام خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب زبیر صمد نے پروگرام کی اہمیت، مقاصد اور صوبائی سطح پر اس کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ RASB پروگرام کا بنیادی مقصد عوام بالخصوص حساس اور متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد کو غیر پھٹے ہوئے دھماکہ خیز مواد (UXOs)، دیسی ساختہ مواد سے بچانے کیلئے آگاھی تھا۔
Directorate General Local Government & Rural Development
Deputy Commissioner Lower Dir