Arif Ullah Khan

Arif Ullah Khan District President and Candidate PK 13 Dir

فاتحہ خوانیڈوڈبا میں علی حیدر کے وفات پر فاتحہ خوانی کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم...
26/08/2026

فاتحہ خوانی
ڈوڈبا میں علی حیدر کے وفات پر فاتحہ خوانی کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

25/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عارف اللہ خان نے تحصیل شرینگل میں پارٹی کے دوستوں کے ہمراہ جیالے شوکت خان کے گھر پر حاضری دی۔

اس موقع پر پارٹی امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ عارف اللہ خان نے پارٹی کارکنان کے باہمی رابطے، تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر پارٹی کے پیغام کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر زور دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوطی اور کامیابی میں کارکنان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ان شاء اللہ پارٹی دوستوں اور جیالوں کے تعاون سے تنظیم کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کے ہمراہ رضوان ایڈووکیٹ کے شادی میں شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
22/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کے ہمراہ رضوان ایڈووکیٹ کے شادی میں شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پشاورپاکستان پیپلز پارٹی اپر دیر کے صدر عارف اللہ خان کی قیادت میں وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی...
21/08/2026

پشاور
پاکستان پیپلز پارٹی اپر دیر کے صدر عارف اللہ خان کی قیادت میں وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی
سابق تحصیل ناظم رفیع اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے
وفد نے دیر میں امن و امان کی صورتحال، بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ تشدد اور وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
وفد نے پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل اور یونیورسٹی میں طلبہ پر تشدد کے حوالہ سے گورنر کے مثبت کردار کو سراہا
انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی جہاں صوبہ میں وفاق اور ریاست کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں وہیں انکی جانب سے صوبہ بھر کے پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی بھی کسی سے پوشیدہ نہیں
گورنر نے وفاقی محکمہ جات کے حوالہ سے مسائل کے حل کے لیئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں

19/08/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پاکستان پیپلز پارٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان سے ڈیسٹرکٹ پولیس افسر اسلم نواز صاحب، ملک گل ابراہیم اور مناور خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مشاورت کے بعد نجم الدین خان سے اجازت طلب کی گئی کہ اس معاملے کے حل کے لیے جرگہ منعقد کیا جائے۔ آج مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے مشران نے جرگے میں شرکت کی اور معاملے کے حوالے سے اپنے اپنے تجاویز اور آراء پیش کیں۔
جرگے کا مقصد باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور علاقے کے امن و اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلے کا مناسب اور قابلِ قبول حل تلاش کرنا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عارف اللہ خان نے ایم پی اے احمد کریم کنڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے شہید بینظ...
18/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر عارف اللہ خان نے ایم پی اے احمد کریم کنڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے نوجوانوں کے ساتھ پیش آنے والے معاملے پر بھرپور توجہ دی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو یونیورسٹی سے نکالنے کے نوٹس کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا۔
عارف اللہ خان نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان کے جائز حقوق اور تعلیمی مستقبل کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم ہر اس آواز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو طلبہ کے حقوق کے لیے جمہوری اور قانونی طریقے سے آواز بلند کرتی ہے۔
پیپلز پارٹی نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی

18/08/2026

اپر دیر
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان نے صوبائی قائدین اور پارٹی مشران کے ہمراہ ضلع دیر بالا کے مختلف مقامات پر جا کر مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

18/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور صوبائی و ضلعی قائدین کی موجودگی میں مرحوم ملک خانزادہ کے فرزند شاہزادہ کو اپنے والدِ محترم مرحوم ملک خانزادہ کا سیاسی و عوامی جانشین مقرر کیا گیا۔
مرحوم ملک خانزادہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور مخلص ساتھی تھے۔ ان کی سیاسی وابستگی، خدمات اور عوامی کردار کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔
ان شاء اللہ، شاہزادہ اپنے والدِ محترم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پارٹی، عوام اور علاقے کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان اس سفر میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں پر ایف آئی آر کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب ...
17/08/2026

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوانوں پر ایف آئی آر کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو یونیورسٹی سے نکالنے اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
قانون کی آڑ میں نوجوانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی اور ناانصافی ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ ہم اپنے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
اپنے نوجوانوں کے جائز حقوق اور انصاف کے حصول کے لیے قانون کے ہر دروازے پر جائیں گے اور آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی
عارف اللہ خان

Address

Dir
18000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arif Ullah Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share