29/08/2026
الحمدللہ ثم الحمدللہ! ❤️
عمران خان کے وژن، وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت، صوبائی وزیر ملک لیاقت خان کی پالیسیوں اور صوبائی زکوٰۃ چیئرمین جناب امتیاز خان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کے منظور شدہ 10,000 معذور افراد میں سے 8,391 مستحق افراد کو جنوری سے جون تک کے 6 ماہ کے 30,000 روپے فی کس ان کے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ❤️
لوئر دیر کے لیے یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے! 🏆
ضلعی چیئرمین زکوٰۃ عمران جان کی قیادت میں، ضلعی زکوٰۃ افسر شاہی روم صاحب، فوکل پرسن نجیم خان، لوئر دیر زکوٰۃ ٹیم کی مسلسل محنت، دن رات کی کوششوں اور بے لوث خدمت کے نتیجے میں منظور شدہ 404 معذور افراد میں سے 386 مستحق افراد کے اکاؤنٹس میں 30,000 روپے فی کس منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ❤️
یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ 386 مستحق خاندانوں کے لیے امید، سہارا اور خوشی کا پیغام ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ زکوٰۃ کی جانب سے ان مستحق معذور افراد کو آئندہ بھی ہر ماہ 5,000 روپے باقاعدگی سے ان کے ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے۔
زکوٰۃ ٹیم لوئر دیر کو اس شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین! 👏❤️
خدمت، محنت اور شفافیت — یہی ہماری پہچان ہے۔
District Zakat Chairman Lower Dir
Malak Liaqat Ali Khan
Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department, Khyber Pakhtunkhwa