04/08/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ!
مسلم پبلک سکول اینڈ کالج کیسو، چترال کے لیے یہ انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ ہمارے ہونہار طلبہ نے سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔ یہ کامیابی طلبہ کی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا ثمر ہے۔
🌟 جماعت دہم (10th Class) کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز
🥇 صفدر حسین — 1085
🥈 طیبہ کریم — 1047
🥉 شگفتہ بی بی — 1041
🌟 جماعت نہم (9th Class) کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز
🥇 ارسلان احمد شامی — 561
🥈 محمد نعمان قاسمی — 499
🥉 اجواء نثار — 494
ہم اپنے تمام کامیاب طلبہ، ان کے معزز والدین اور محنتی اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مسلم پبلک سکول اینڈ کالج کیسو، چترال ہمیشہ معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور روشن مستقبل کی ضمانت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے طلبہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کریں گے اور اپنے والدین، ادارے اور پورے چترال کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو مزید کامیابیاں، علمِ نافع اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🌹