IDEAL FC Drosh

IDEAL FC Drosh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from IDEAL FC Drosh, Social service, Bazar Drosh, Office Near Col. Murad Stadium, Drosh.

Founded in 2016, Ideal Football Club Drosh, Chitral, is a recognized football club of DFA Lower Chitral registered with the Pakistan Football Federation (PFF) under the FIFA Connect Programme (FIFA Club ID: 14BHZFD).

آئیڈیل فٹبال کلب دروش کے ٹیم کیپٹن محمد زیان حفیظکور کمانڈر 11 کور فٹبال ٹورنمنٹ میں آئیڈیل ایف سی دروش کے  اس نوجوان، ب...
14/07/2026

آئیڈیل فٹبال کلب دروش کے ٹیم کیپٹن محمد زیان حفیظ
کور کمانڈر 11 کور فٹبال ٹورنمنٹ میں آئیڈیل ایف سی دروش کے اس نوجوان، با ہمت اور با صلاحیت پلیئر نے بحیثیت ٹیم کیپٹن دلیری کے ساتھ اپنی ٹیم کو لیڈ کیا۔ کوآرٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں کے کیپٹنز میں سے محمد زیان سب سے کم عمر ٹیم کیپٹن ہیں جنہوں نے نہ صرف خود بہترین کھیل پیش کیا بلکہ اسے بڑے لیول کے ٹورنمنٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت بھی نہایت اچھے انداز میں کی۔

کور کمانڈر 11 کور فٹبال کپ ٹورنمنٹ 2026اس بڑے ایونٹ میں  #آئیڈیل کلب  #دروش کا سفر اختتام کو پہنچا۔ہمیں نہایت دکھ اور اف...
14/07/2026

کور کمانڈر 11 کور فٹبال کپ ٹورنمنٹ 2026
اس بڑے ایونٹ میں #آئیڈیل کلب #دروش کا سفر اختتام کو پہنچا۔
ہمیں نہایت دکھ اور افسوس ہے کہ ہم اپنے سپورٹرز کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے اور میچ ہارنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں سپورٹرز کو دکھ پہنچا۔ ہم معذرت خواہ ہیں کہ ہماری وجہ سے آپ جیسے محبت کرنے والے سپورٹرز کے چہروں پر اداسی چھا گئی۔
یقین جانیں کہ ہماری ٹیم نے آپ کی دعاؤں اور سپورٹ کی وجہ سے اس ٹورنمنٹ کے دوران اپنا سفر کامیابی سے جاری رکھا۔ آپ کی محبتیں اور ساتھ شامل رہے مگر آخر میں قسمت نے ساتھ چھوڑ دیا۔
چترال میں منعقد ہونے والے اس بڑے اور تاریخی ایونٹ میں 52 ٹیموں میں سے پہلی چار ٹیموں کی صف میں شامل ہونا بھی ایک اعزاز کی بات ہے جو کہ صرف اور صرف اللہ تعالی کی مہربانی اور ہمارے بہی خواہوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔
ہم اس موقع پر اپنے تمام #سپورٹرز کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔
ہم دروش سے چترال میچ دیکھنے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانے آنے والے #دروش کے تمام دوست احباب کا دل سے مشکور ہیں۔
ہمیں #چترال شہر اور مضافات کے فٹبال شائقین سے جو پذیرائی اور حوصلہ افزائی ملی وہ بے مثال تھا جس پر ہم چترال شہر اور دیگر علاقوں کے تمام فٹبال شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چترال کی سرزمین پر آئیڈیل کلب کو ہمیشہ پذیرائی ملی ہے۔
ہم 143ونگ دروش کے ونگ کمانڈر کرنل حسن عباس صاحب، آنریری کیپٹن غلام اللہ صاحب، افسران، جے سی اوز صاحبان اور آل رینکس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آئیڈیل کلب کی سرپرستی کی اور ٹیم کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کیا۔
ایک بار پھر تمام سپورٹرز سے معذرت کہ ہماری وجہ سے آپ کے خوبصورت چہرے عارضی طور پر مرجھا گئے مگر انشاء اللہ آپ کے دلکش اور خوبصورت چہرے ہمیشہ کھل کھلاتے رہینگے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو شاد اور آباد رکھے۔

یہ ہیں  #ہمدان جاوید، جن کا تعلق پرانا بازار دروش سے ہے اور "فرنٹئیر کور پبلک سکول دروش" کے طالبعلم ہیں۔  ہمدان جاوید اپ...
14/07/2026

یہ ہیں #ہمدان جاوید، جن کا تعلق پرانا بازار دروش سے ہے اور "فرنٹئیر کور پبلک سکول دروش" کے طالبعلم ہیں۔
ہمدان جاوید اپنے سکول کی ٹیم فٹبال ٹیم میں کھیلتے رہے اور اب بڑے مقابلوں کے لئے "آئیڈیل کلب دروش" کا حصہ بن گئے ہیں۔

کور کمانڈر 11 کور فٹبال ٹورنامنٹ 2026 ہمدان جاوید کے کلب فٹبال کیریئر کا پہلا بڑا ایونٹ ثابت ہوا۔ اسی ٹورنامنٹ کے ذریعے انہوں نے ضلعی سطح پر کلب فٹبال کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس نوجوان اور پُراعتماد گول کیپر نے پورے ایونٹ کے دوران چار میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں ہمدان جاوید نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے تین پینلٹیز روک دیں اور اپنی ٹیم کے لیے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کی۔ تاہم قسمت نے ساتھ نہ دیا اور ٹیم بالآخر رننگ پینلٹیز پر شکست سے دوچار ہوگئی۔

ہمدان جاوید کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ کلب فٹبال میں قدم رکھتے ہی انہیں اتنے بڑے اور باوقار ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، جہاں انہوں نے اپنے کھیل سے شائقین اور ماہرین فٹبال کو یکساں طور پر متاثر کیا۔

آئیڈیل کلب دروش کو اپنے اس باصلاحیت، پُراعتماد اور ابھرتے ہوئے گول کیپر پر فخر ہے، جس نے چترال کی صفِ اول کی ٹیموں کے خلاف نہایت جرات، اعتماد اور پیشہ ورانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ثابت کیا کہ وہ مستقبل میں علاقے اور ملک کے لیے ایک بہترین گول کیپر بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
آئیڈیل کلب دروش کو اپنے نوجوان گول کیپر ہمدان جاوید پر فخر ہے۔

کور کمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 کے کوآرٹر فائنل میچ میں آئیڈیل کلب دروش نے زبردست مقابلے کے بعد انجیگان ایف سی لوٹکوہ کو...
12/07/2026

کور کمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 کے کوآرٹر فائنل میچ میں آئیڈیل کلب دروش نے زبردست مقابلے کے بعد انجیگان ایف سی لوٹکوہ کو پنلٹیز پر ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


KP corner Inside KP

کور کمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 میں آئیڈیل کلب دروش چترال سکاؤٹس 143 ونگ کے تعاؤن سے شرکت کر رہی ہے۔آئیڈیل کلب دروش نے گ...
11/07/2026

کور کمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 میں آئیڈیل کلب دروش چترال سکاؤٹس 143 ونگ کے تعاؤن سے شرکت کر رہی ہے۔

آئیڈیل کلب دروش نے گذشتہ روز کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے اہم میچ میں ہمقدم ایف سی چترال کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرا کر کوآرٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ آئیڈیلز 143 ایف سی کی طرف سے اویس اور عدن نے ایک ایک گول سکور کئے۔

چترال سکاؤٹس 143 کے ایس ایم آنریری کیپٹن جناب غلام اللہ صاحب دیگر جے سی اوز صاحبان کے ہمراہ اپنے ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے گراؤنڈ میں تشریف لائے تھے۔

ہم آئیڈیل کلب کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرنے پر 143 ونگ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

KP corner Inside KP

کورکمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 چترال کے حوالے سے دروش کی واحد نمائندہ ٹیم آئیڈیل کلب چترال سکاؤٹس 143 ونگ کے بھرپور تعاؤ...
07/07/2026

کورکمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 چترال کے حوالے سے دروش کی واحد نمائندہ ٹیم آئیڈیل کلب چترال سکاؤٹس 143 ونگ کے بھرپور تعاؤن اور سرپرستی میں شرکت کر رہی ہے۔
آئیڈیل کلب دروش کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرنے اور ہر ممکن تعاؤن کرنے پر ہم 143 ونگ کے کمانڈنگ آفیسر جناب لیفٹیننٹ کرنل حسن بن عباس صاحب، آنریری کیپٹن محترم غلام اللہ صاحب، افسران، صوبیدار صاحبان اور تمام رینکس کے جوانوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چترال میں کھیلوں کی ترقی چترال سکاؤٹس کے تعاؤن کے بغیر نا ممکن ہے۔
پاکستان زندہ باد
افواج پاکستان زندہ باد
چترال سکاؤٹس 143 ونگ پائندہ باد

KP corner Inside KP ISPR DG ISPR

کورکمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں آئیڈیل کلب دروش نے مد مقابل ہمجان فٹبال کلب چترال ...
06/07/2026

کورکمانڈر 11 کور فٹبال کپ 2026 کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں آئیڈیل کلب دروش نے مد مقابل ہمجان فٹبال کلب چترال کو پنلٹیز پر ہرا کر اگلے راؤنڈ (پری کوارٹر فائنل) کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

IDEALS Drosh proudly announces its squad for the upcoming Corps Commander 11 Corps Football Cup 2026.We extend our heart...
28/06/2026

IDEALS Drosh proudly announces its squad for the upcoming Corps Commander 11 Corps Football Cup 2026.

We extend our heartfelt gratitude to Chitral Scouts, 143 Wing Drosh, for their unwavering support and encouragement in promoting football and youth talent.

Our sincere thanks and appreciation to Lt. Col. Hassan Abbas, Honorary Captain Ghulamullah, and all ranks of 143 Wing Chitral Scouts for their invaluable cooperation and patronage.

Together for Football- Together for Chitral



 #آئیڈیل کلب کے نمائندگان نے گزشتہ روز چترال سکاؤٹس 141ونگ کا دورہ کرکے وطن سے محبت اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا ...
05/05/2026

#آئیڈیل کلب کے نمائندگان نے گزشتہ روز چترال سکاؤٹس 141ونگ کا دورہ کرکے وطن سے محبت اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا پروقار مظاہرہ کیا۔
اس یادگار موقع پر آئیڈیل کلب کے نمائندگان کی طرف سے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مدثر صاحب اور آنریری کیپٹن شیر زمان صاحب کو ہار پہنائے گئے اور مٹھائی پیش کرکے بہادر جوانوں کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئیڈیل کلب کے وفد نے دفاع وطن کے لیے 47 روز ہ جنگ کے دوران سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے والے جوانوں سے ملاقات کرکے انکی جرات، بہادری، قربانی اور بے مثال استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا حقیقی فخر اور ملک کا عظیم سرمایہ قرار دیا۔
بلاشبہ چترال سکاؤٹس 141 ونگ نے اپنی بہادری، عزم اور حب الوطنی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
پاکستانی عوام اپنی دلیر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔


ISPR
KP corner Inside KP

آئیڈیل کلب دروش (چترال) انتہائی مسرت اور فخر کے ساتھ سال 2025 کی اپنی کارکردگی رپورٹ اپنے سپورٹرز کے ساتھ شیئر کر رہا ہے...
04/03/2026

آئیڈیل کلب دروش (چترال) انتہائی مسرت اور فخر کے ساتھ سال 2025 کی اپنی کارکردگی رپورٹ اپنے سپورٹرز کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔
آئیڈیل کلب دروش، جوکہ ڈی ایف اے چترال لوئر کا حصہ ہے، نے گزشتہ سال ضلع کے اندر اور ضلع سے باہر مجموعی طور پر 11 ٹورنامنٹس میں حصہ لیا اور 5 ٹورنامنٹس کے فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جن میں 1 صوبائی سطح، 2 ڈسٹرکٹ لیول اور 2 تحصیل لیول مقابلے شامل ہیں۔
یہ تمام کامیابیاں ہمارے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور عزم کے ساتھ ساتھ ہمارے سپورٹرز کی نیک خواہشات اور بھرپور تعاون کا نتیجہ ہیں۔
ہم چترال شہرسے تعلق رکھنے والے اپنے سٹار گیسٹ پلیئر کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر موقع پر آئیڈیل کلب کا ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ہم ڈی ایف اے اور ہمارے کلب کیساتھ تعاؤن اور حوصلہ افزائی کرنے والے تمام کلبوں، بہی خواہوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم اپنے کلب کے سرپرست اور مخلص بزرگ جناب کرنل مجاہد ترین صاحب کا بے حد مشکور و ممنون ہیں جنکی مخلصانہ مشاورت، دعائیں اور شفقت ہمارے ساتھ ہیں۔



Jang Bazar FootBall Club Dir Upper Football Together FootballPakistan.Com (FPDC) City24News Football Football Fans Association of Pakistan Jang Bazar FootBall Club Dir Upper

Address

Bazar Drosh, Office Near Col. Murad Stadium
Drosh
17220

Telephone

+923439646143

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IDEAL FC Drosh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category