Dast-e-Umeed organization

Dast-e-Umeed organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dast-e-Umeed organization, Social service, Faisalabad.

A Dast e Umeed – Giving Hope, Changing Lives 🤲
We provide monthly Rashan, medical aid, marriage support, and financial help to those in need—100% nonprofit, 100% for humanity.

💖 Helping without limits | 📩 DM to support

01/05/2026

اس عید… صرف اپنے لیے نہیں
کسی ایسے گھر کے لیے بھی سوچیں جہاں چولہا خاموش ہے 💔
آپ کی ایک ڈونیشن… ان کی عید روشن کر سکتی ہے ✨

Meat Drive 2026, Eid ul Adha Charity Campaign, Qurbani Donation Drive, Donate Meat for Needy Families, Help Poor on Eid, Islamic Charity Appeal, Zakat & Sadaqah Donation, Feed Hungry Families Pakistan, Eid Qurbani Project, Social Welfare Campaign, Community Support Drive, Dast e Umeed Meat Drive, Share Your Qurbani, Orphan Support Initiative, Humanity First Donation, Poor Families Aid Pakistan, Charity Distribution Drive, Eid Giving Campaign, Feed the Needy Pakistan, Helping Hands Project, Big Animal Qurbani Share, Small Donation Big Impact, Islamic Giving for Humanity

16/04/2026

Let’s not be among those who only wait for others. Be the one who takes the first step, the one who leads in goodness, اَلسَّابِقُونَ الاَوَّلُون
[ Eid ul Adha charity, Qurbani donation Pakistan, Eid sacrifice donation, donate for Qurbani, Eid ul Adha donation campaign, meat distribution charity, donate for needy families Eid, Qurbani project for poor, Islamic charity Eid ul Adha, sadaqah and qurbani donation, Eid food distribution drive, donate cow share Eid, support needy families Pakistan, charity for white collar families, Eid ul Adha fundraiser, online qurbani donation Pakistan, affordable qurbani share, help poor on Eid ul Adha, donation for meat distribution, Islamic donation campaign 2026, give qurbani online, best qurbani charity Pakistan, Eid ul Adha NGO campaign, support underprivileged families Eid, donate for ration and meat, small donation big impact Eid, sadaqah jariyah Eid project, NGO qurbani project Pakistan, Eid ul Adha help campaign, donate 1000 rupees Eid charity]

04/04/2026

Don’t miss this chance to be part of something meaningful. Donate, support, and share—your help truly matters.

24/03/2026
23/03/2026

کچھ باتیں دل کی - سفرِ رمضان دستِ امید کے سنگ

‎ایک سفر تھا جو شروع کیا اس نیت سے کہ اس رمضان میں ہم سے جتنا ہوسکا ہم لوگ ہر ممکن کوشش کریں گے 50 فیملیز تک تو راشن لازمی پہنچائیں گے وہ بھی دس ہزار کا اس کی تیاری رمضان کے دو مہینے پہلے ہی شروع کردی تھی کہ آہستہ ہم لوگ کرلیں گے، بذات خود میں نے میری ٹیم نے لوگوں سے رابطہ کیا کہ آپ لوگ ہمیں سپورٹ کریں ہمارا ارادہ ہے کہ رمضان میں راشن، افطاری و سحری اور عید کے کپڑوں اور کچھ چیزوں کا ارادہ رکھتے ہیں اور جن سے رابطہ کیا انہوں نے تعاون کیا اور کرتے رہے پورا مہینہ اللہ ان کو بہترین جزائے خیر دے امین۔۔
‎دو مہینے گزرے اور ہم لوگ راشن کی آدھی اماؤنٹ بھی نہ کرسکے پریشانی کے مارے اب کیا ہوگا کیسے فیملیز تک راشن پہنچایا جائے گا ادھر ادھر کوشش کرنے کے بعد ہم سے جتنا ہوسکا ہم نے کیا جو راشن دس ہزار کا بننا تھا وہ ساتھ ہزار میں بنوایا اور اللہ کا نام لے کر بانٹ دیا۔۔۔
‎یہ کام ایک ذمہ داری ہے ہم سے جڑی ہر ایک فیملی امید لگائے بیٹھی ہوتی ہے اور بے شک دینے والی ذات اللہ کی ہے ہم بس لے کر پہنچاتے ہیں لیکن ایک ٹینشن بنتی ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ روز کا ہے ان کا پر ہم سے پوچھیں کتنے لوگوں کی ٹینشن ہم لے کر چلتے کتنے ٹوٹے گھروں کو دیکھ دل روتا ہے، کتنے گھروں کے فاقے دیکھ کر کچھ نہ کرنا پریشان کرتا ہے۔
‎بہرحال یہ پریشانی رمضان سے پہلے تک کی تھی افسوس تھا کہ جو ٹارگٹ تھا وہ پورا نہ ہوسکا جتنی فیملییز کا پہنچانا تھا پہنچا نہیں سکے اس میں بھی یقیناً اللہ کی حکمت ہوگی کیونکہ ہم نے پوری کوشش کی تھی جب کوشش ہو پر رزلٹ نہ ملے تو یقیناً بہتری ہی ہوگی۔
‎پہلا روزہ ہو اور ہم افطار ڈرائیو کے لیے ڈونیشنز کررہے ہیں تیسرے روزے ہی ہماری افطاری کی ڈونیشنز کلیکٹ ہوجاتی ہیں ہم افطار ریڈی کراکر افطار سے ایک گھنٹہ پہلے نکل گئے لوگوں میں ہم نے افطار بانٹی میں ہمیشہ اپنے بھائی چھوٹی کزنز اور آپی کو ساتھ لے کر جایا کرتی تھی ایک میرا کیمرا گرل تھی جو کہ میری چاچو کی بیٹی تھی اور کمرا گرل کی ڈیوٹی کچھ زیادہ ٹف ہوتی تھی کیمرہ گرل ہمیں بہت سی جگہ پر پھنساتی بھی تھی 😂 بچی جو تھی خیر مقصد بس اتنا ہوتا تھا کہ آپ لوگوں کو بتایا جاسکے کہ آپ کا دیا ہوا پہنچ رہا ہے اس میں کوئی دکھاوا نہیں جب دینے والا ایک نہ ہو تو بتانا پڑتا ہے کہ پہنچ رہا ہے آپ میں سے بہت سے لوگ دکھاوا کہتے ہیں اس دفعہ ہم نے یہ باتیں فیس کی ہیں پر یقین کریں اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے یہ کرنا پڑتا ہے۔۔۔
‎جہاں ہم نے افطاریاں بانٹیں لوگوں کے لیے نکلے وہی بہت سے لوگ ہمارے لیے مشکل بھی کھڑی کی ہر افطار میں کوئی نہ کوئی مسئلہ بنتا تھا لیکن ہمت نہیں ہاری جہاں مسئلہ بنتا تھا وہاں ڈٹ کے اللہ کے خاطر پہنچا کر آئے ہیں افطار اور یہ نہیں کہ ہر بندے کو دی ہیں نہیں بس اس فیملی کو جو صاحب حیثیت نہیں تھے اس بات پر بھی لوگ ہم سے جھگڑے ہیں پر ہمت تھی جو ختم نہیں ہوئی اللہ نے حوصلہ دیا نکلنے سے پہلے ایک ڈر ہوتا تھا دل میں کیونکہ ہر دفعہ نیا علاقہ ہوتا تھا نئے لوگ ہوتے تھے، سب سے اچھی چیز یہ تھی کہ جہاں ہمیں برے لوگ ملے وہاں اچھے لوگ بھی جب دیکھتے تھے افطار ہمارے گلیوں میں ہورہا ہے وہ ہمیں اپنے گھر بھی بلاتے ایپرشئیٹ کرتے کہ کون کرتا ہے آج کل ایسے؟؟ ایک انکل روک کے کہتے خیر ہے نہ تواڈے نال نہ جو افطاریاں ونڈودے پھردے او 😂 مطلب ہر طرح کے لوگ ملتے ہیں بس ان سب میں جو سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ اگر ہمت اور جذبہ ہے تو ہر چیز ہو جاتی ہے کوئی بھی چیز چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، ہم سب کا ایک ایک قدم نیکی کے لیے اٹھا ہے اس میں حصہ ڈالنے والوں سے لے کر جس جس نے بھی بانٹیں ہیں سب نے اجر کمایا ہے اور ہم لوگ شاید ہی اس احساس کو لفظوں میں بیان کرسکیں کے اللہ نے ہمیں چنا ہے آپ کا دیا ہوا جب پہنچاتے ہیں تو کس قدر خود کو خوش نصیب پاتے ہیں۔
‎ہم نے اس رمضان دسترخوان بھی لگوایا جو میری پچھلے تین سال سے خواہش تھی جو کہ اللہ نے اس سال پوری کی اور اس قدر پیارے طریقے سے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی دسترخوان لگوایا بھی ایسے گاؤں میں گیا جو علاقہ ہی ایسا ہے جہاں کہ لوگ زیادہ کمانے والے نہیں، روز کا گزر بسر ہی ہوتا ہو مشکل سے، دسترخوان تو لگ جاتے پر ایسی جگہ کم ہی لوگ دیکھتے مجھے خوشی اس چیز کی ہے کہ اللہ ہمیں وہاں وہاں لے کر گیا جہاں بہت کم لوگ سوچ پاتے جا پاتے اس چیز کے لیے پتہ نہیں کن کن لوگوں سے رابطہ کیا کچھ لوگ تو خود گھر پہنچا کرگئے ڈونیشنز کچھ لوگ دیکھ کر بھی ان دیکھا کرگئے، پر خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس رمضان میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہماری آواز بن کر، ہماری بازو بن کر🥺
‎کیسے کروں ان کا شکریہ جنہوں نے ساتھ دیا بس دعائیں ہی ہیں جو میری طرف سے ہمیشہ رہے گی۔۔۔
‎افطار سے لے کر افطارِ برکت کو سفر بھی طہ ہوا الحمد للہ۔۔۔
‎ایک دن بچ گیا تو سوچا عید کے لیے بھی کرلیا جائے ہمارے ٹیم کے ویلنٹیئر عید کی چیزیں ٹوبہ سے لے آئیں ڈونیشنز کم تھیں تو گڈیز بیگز ہی بنوا لیے جس میں چاکلیٹس بچیوں کے لیے جھمکے، چوڑیوں کا سیٹ، ایک مہندی، اور بچوں کے لیے ٹچ واچ، گلاسس، چاکلیٹس وغیرہ اور کچھ بچیوں کے لیے سوٹس کرلیے گئے اور سب کے گھر ایک کیک بھی، جتنی ڈونیشنز ہمیں رسیو ہوئی اس میں سوٹ لے لیے گئے اور چاند رات پہنچا بھی دیے گئے، عیدی آپ کی طرف سے پہنچنے والوں کی جو خوشیاں تھیں نہ تو وہ لفظوں میں بتایا جاسکتا ہے نہ تولا جاسکتی ہے خوشی بس آپ یہ سوچیں ایک گھر ہے جہاں بچیاں ہیں اور ان کے پاس عید کے کپڑے نہیں جو پرانے ہیں دھو کر پہننا پڑے اور اچانک سے کوئی عید دے جائے تو ان کی خوشیوں کا کیا لیول ہوگا
‎باقی باتیں تو بہت ہیں لیکن بہت ساری دعائیں ہے آپ لوگوں کے لیے اللہ آپ کو ہمیشہ ان لوگوں کے ٹھنڈی چھاؤں بنائے رکھے جن کو آپ کی ضرورت ہے امین۔۔۔
‎اگر ہمارا کوئی کام اچھا لگے تو بس ہر نماز میں مجھے اور میری پیاری ٹیم کو یاد رکھیں دستِ امید کو یاد رکھیں۔۔۔
‎ابھی یہ سفر یہاں رکا نہیں ہے ابھی تو بڑی عید بھی آنی ہے اور بھی موقع ہے جہاں آپ بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔۔ ❤
‎دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔
‎نور

19/03/2026

Iftar e Barkat Dastarkhuwan - 299 Gb, Toba Tek singh

الحمدللہ! آپ سب کے تعاون سے یہ افطار دسترخوان کامیابی سے مکمل ہوا۔
ہم تمام ڈونرز کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیکی میں حصہ لیا۔

اب عید قریب ہے، اور ہمارا عید ڈرائیو بھی جاری ہے۔
آپ کی تھوڑی سی مدد کسی بچے کی عید کو خوشیوں بھری بنا سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے، آپ کی ہر نیکی کو قبول فرمائے اور آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین 🤍
[Ramadan Iftaar Drive Iftar Donation Campaign Ramadan Charity Project Feed the Fasting Program Iftar for Needy Ramadan Food Distribution donate for iftar drive Ramadan 2026 sponsor an iftar for poor families رمضان افطار ڈرائیو ڈونیشن charity iftar program for needy people رمضان میں صدقہ افطار مہم how to donate for iftar in Ramadan رمضان فوڈ ڈسٹری بیوشن پروگرام sponsor iftar in Pakistaniftar drive Pakistan Ramadan charity Pakistan donate for iftar in Pakistan iftar distribution in villages Pakistan sponsor iftar in Punjab Pakistan ]

11/03/2026

11th Iftaar - Sheikhpura

الحمدللہ! دستِ اُمید کی جانب سے ضرورت مند روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔
آپ سب ڈونرز اور سپورٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جن کی مدد سے یہ ممکن ہو سکا۔ اللہ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ 🤲✨
ہماری کوشش ہے کہ مزید ضرورت مند روزہ داروں تک افطار پہنچائی جائے۔
اگلی افطار کے لیے ڈونیشنز درکار ہیں۔
اگر آپ بھی کسی روزہ دار کی افطاری کا سبب بننا چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں۔
[RamadanCharity FeedTheFasting IftarForNeedy RamadanDonation SupportNeedy RamadanGiving Sadaqah CharityInRamadan DonateForIftar HelpRozedars RamadanHelp IftarDistribution SpreadKindness RamadanBlessings PakistanCharity RamadanPakistan HelpPakistan DonatePakistan CharityPakistan]

Address

Faisalabad

Telephone

+923357685604

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dast-e-Umeed organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dast-e-Umeed organization:

Share

Category