07/09/2026
*پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد*
*بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ کی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد*
* جناب *کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری* کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں *بٹالین کمانڈر ایس پی محمد اصغر اولکھ صاحب* نے آج بٹالین ہیڈکوارٹر میں *اردل روم* کا انعقاد کیا۔
اردل روم میں بٹالین کے مختلف افسران و اہلکاروں نے اپنے *محکمانہ معاملات، انفرادی کیسز، تبادلوں، شکایات، نظم و ضبط اور ڈیوٹی سے متعلق امور* پیش کیے۔
بٹالین کمانڈر صاحب نے ہر کیس کو بڑی توجہ سے سنا اور *مکمل غیرجانبداری، شفافیت اور میرٹ* کی بنیاد پر موقع پر ہی ضروری احکامات اور فیصلے جاری کرتےہوئےکہا کہ:
"پنجاب کانسٹیبلری ایک نظم و ضبط والی فورس ہے۔ ہمارا مقصد پیشہ ورانہ معیار اور محکمانہ نظم و ضبط* کو ہر سطح پر یقینی بنانا ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کو میرٹ سے ہٹ کر فائدہ دیا جائے گا۔"
انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی کے دوران *الرٹ، فرض شناس اور عوام دوست رویہ* اپنائیں اور فورس کا نام روشن کریں۔
*پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد زندہ باد*
*پاکستان پائندہ باد*