Rana Rashid Maqbool - Chairman UC 167

Rana Rashid Maqbool - Chairman UC 167 Awami Leader Of Faisalabad

18/11/2025
19/10/2025
وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دیدی۔  انہوں نے کہا ...
12/10/2025

وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ آج میثاق استحکام پاکستان کی بہت زیادہ ضرورت ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی ہمیں بیشک گالیاں دیتی رہے، لیکن ملک کے استحکام کیلئے ہم سے بات کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اور پریس کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دیدی۔انہوں نے کہا کہ فوج نے پاکستان کیخلاف آپریٹ ہونے والے ٹھکانوں کو تباہ کیا، پوری قوم کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے، پاک فوج نے کل دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج نے چھپے ہوئے دشمن کو
بہترین انداز میں ٹھکانے لگایا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج میثاق استحکام پاکستان کی بہت زیادہ ضرورت ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی ہمیں بیشک گالیاں دیتی رہے، لیکن ملک کے استحکام کیلئے ہم سے بات کرے۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا افغانستان کے ساتھ، سیاسی قیادت کو اس موقع پر لبیک کہنا چاہئے۔ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والی مذہبی جماعت سے رابطہ ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان، مفتی منیب الرحمان، طاہر اشرفی سمیت سب نے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، مذہبی جماعت کو اپنا احتجاج ختم یا مؤخر کردینا چاہئے۔

24/09/2025

(سید ذکر اللّه حسنی صاحب کی وال سے )
الحمدللہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران 8 اہم اسلامی ممالک کے سربراہان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران پاکستان کا پرچم نمایاں دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔
میرے ملک کا پرچم ہمیشہ سربلند اور اسی طرح دنیا بھر میں قابل عزت رہے۔آمین
اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی عزت، مقام اور اہمیت دیکھ سن کر اپنے ملک پر فخر اور رشک آ رہا ہے۔ ہمیں پاکستان میں یہ عزت محسوس ہو رہی ہے تو جو بیرون ممالک دوسری قوموں کے درمیان ہوتے ہیں ان کے جذبات یقینی طور پر ہم سے دو قدم آگے ہوں گے۔
جتنی بہترین خارجہ پالیسی اور عزت اس وقت چاند ستارے والے سبز پرچم کی ہے ہم اپنی ہوش میں پہلی دفعہ دیکھ رہے ہیں۔ جن ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے اور جن حکمرانوں سے ملاقات کے لیے ہماری قیادت احساس کمتری کا شکار رہتی تھی آج وہ ریاستیں اور ان کے سربراہ خود پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔
کوئی مانے یا نہ مانے اگر وسیع عالمی سطح نوس پر دیکھا جائے تو 10 مئی 2025 کے بعد کا پاکستان رائزنگ پاکستان ہے اور یہ ایشین ٹائیگر ہی نہیں عالمی قیادت کی اہلیت ثابت کر چکا ہے۔
ویلڈن پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت!
(نوٹ: یہ مکمل طور پر غیر سیاسی پوسٹ ہے}
#ذکرسید

Address

Faisalabad

Telephone

+923448886464

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rana Rashid Maqbool - Chairman UC 167 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share