Civil Defence Faisalabad

Civil Defence Faisalabad Inspection of Fire Safety Measures
Bomb Disposal
Warden Service
Training and Awareness

05/08/2026

یومِ استحصال کشمیر — 05 اگست 2026

آج مورخہ 05 اگست 2026 کو یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام اقبال ہال، میونسپل کارپوریشن میں ایک سیمینار اور واک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس آفس فیصل آباد کے افسران و اہلکاران، رضاکاران، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، طلبہ اور عام شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس آفس فیصل آباد کے رضاکاران کے چاق و چوبند دستے نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو سلامی پیش کی۔

پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس آفس فیصل آباد کے سٹاف اور رضاکاران نے سیمینار کے دوران سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا اور سائرن بھی آپریٹ کیا۔ مزید برآں، واک ریلی میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا کر بھرپور شرکت کی گئی، جبکہ بم ڈسپوزل گاڑی بھی ریلی کا حصہ رہی۔

بم ڈسپوزل سٹاف نے اقبال ہال میونسپل کارپوریشن اور اس کے اطراف سمیت ریلی کے روٹ کی مکمل ٹیکنیکل سویپنگ کی تاکہ سکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جا سکے #

یومِ استحصال کشمیر — 05 اگست 2026آج مورخہ 05 اگست 2026 کو یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیر ا...
05/08/2026

یومِ استحصال کشمیر — 05 اگست 2026

آج مورخہ 05 اگست 2026 کو یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیر اہتمام اقبال ہال، میونسپل کارپوریشن میں ایک سیمینار اور واک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس آفس فیصل آباد کے افسران و اہلکاران، رضاکاران، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، طلبہ اور عام شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس آفس فیصل آباد کے رضاکاران کے چاق و چوبند دستے نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو سلامی پیش کی۔

پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس آفس فیصل آباد کے سٹاف اور رضاکاران نے سیمینار کے دوران سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا اور سائرن بھی آپریٹ کیا۔ مزید برآں، واک ریلی میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا کر بھرپور شرکت کی گئی، جبکہ بم ڈسپوزل گاڑی بھی ریلی کا حصہ رہی۔

بم ڈسپوزل سٹاف نے اقبال ہال میونسپل کارپوریشن اور اس کے اطراف سمیت ریلی کے روٹ کی مکمل ٹیکنیکل سویپنگ کی تاکہ سکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جا سکے۔ #

03/08/2026

*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف آپریشنز جاری*

*مورخہ 03 اگست 2026* کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور (فیصل آباد ) بارش کے دوران عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ بارش کے پیشِ نظر PCDRC کے رضاکاران ریاض شاہد چوک،اقبال سٹیڈیم ,اسلام نگر، ملت چوک اور گلستان کالونی کے علاقوں میں پانی جمع ہونے والی جگہوں پر عوام کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ رضاکاران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کی محفوظ نقل و حرکت میں معاونت، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی رہنمائی، اور ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ #

*مورخہ 31 جولائی 2026* کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور آفس فیصل آباد کی جانب سے برشین ایل پی جی پلانٹ، فیصل آباد میں بیس...
31/07/2026

*مورخہ 31 جولائی 2026* کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور آفس فیصل آباد کی جانب سے برشین ایل پی جی پلانٹ، فیصل آباد میں بیسک فائر فائٹنگ و فرسٹ ایڈ ٹریننگ، فائر ڈرل اور فائر ہائیڈرنٹ ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی پروگرام میں پلانٹ کے 21 اسٹاف ممبران اور ورکرز نے شرکت کی۔ شرکاء کو ابتدائی طبی امداد (First Aid)، ہنگامی حالات اور حملے کی صورت میں ذاتی تحفظ، فوری اور محفوظ انخلاء، آلاتِ آتش کشی (Fire Extinguishers) کے مؤثر استعمال کے ذریعے آگ بجھانے کے عملی طریقہ کار، فائر ہائیڈرنٹ کے استعمال، فائر ڈرل اور ممکنہ سیلاب (Flood) کی صورتحال میں ذمہ داریاں ادا کرنے سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔
اس موقع پر پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور رضاکار رجسٹریشن، تربیتی مواقع اور کور کے اغراض و مقاصد سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ مزید برآں سٹاف اور ورکرز کو VCD.HOME.GOP.PK پورٹل کے ذریعے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور والنٹیئر آن لائن رجسٹریشن کی دعوت دی گئی۔
تربیتی سیشن کے اختتام پر تمام اسٹاف اور ورکرز نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور والنٹیئر رجسٹر ہونے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور رضاکارانہ خدمات کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی۔ #

29/07/2026
29/07/2026
مورخہ 23 جولائی 2026 کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلیئنس کور آفس فیصل آباد  کی جانب سے خواجہ کاٹن پرائیویٹ لمیٹڈ شیخوپورہ روڈ ف...
23/07/2026

مورخہ 23 جولائی 2026 کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلیئنس کور آفس فیصل آباد کی جانب سے خواجہ کاٹن پرائیویٹ لمیٹڈ شیخوپورہ روڈ فیصل آباد میں بیسک فائر فائیٹنگ ٹریننگ ، فائر ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں26 سٹاف و ورکرز نےشرکت کی اور ابتدائی طبی امداد، حملے کی صورت میں تحفظ اور فوری انخلاء ، آلات آتش کشی کی مدد سے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ اور فلڈ آنے کی صورت میں ڈیوٹی سر انجام دینے جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت حاصل کی۔ مزید پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطوررضاکار رجسٹریشن ٹریننگ اور سٹاف ورکرز کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور کی اہمیت کے بارے بتایا گیا اور پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں VCD.HOME.GOP.PK پورٹل پر آن لائن بطور والنٹیئر بھرتی ہونےکی دعوت دی گئی۔تمام سٹاف وورکرز نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلنس کور میں والنٹیئر بھرتی ہونے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ #

Address

Near Bagh E Jinnah Bilal Road
Faisalabad

Telephone

+92419200456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Civil Defence Faisalabad:

Shortcuts

Share

Category