APML Workers

APML Workers APML Workers

29/08/2024
“We can learn a lot from trees: they’re always grounded but never stop reaching heavenward.” – Everett Mamor
28/08/2024

“We can learn a lot from trees: they’re always grounded but never stop reaching heavenward.” – Everett Mamor

حکومت کی طرف سے ٹول ٹیکسز میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
28/08/2024

حکومت کی طرف سے ٹول ٹیکسز میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبد الکریم حسین زادہ کو ان کے تجربے کی وجہ سے پسماندہ علاقوں اور د...
28/08/2024

صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبد الکریم حسین زادہ کو ان کے تجربے کی وجہ سے پسماندہ علاقوں اور دیہی ترقی کے لیے ملک کے نائب صدر کے اختیارات دیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں مزید 5 تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ضلع لاہور کی مجموعی طور پر 10 تحصیلیں ہوگئی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق ...
28/08/2024

لاہور میں مزید 5 تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ضلع لاہور کی مجموعی طور پر 10 تحصیلیں ہوگئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی نئی تحصیلوں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ضلع لاہور کی مجموعی طور پر 10 تحصیلیں ہوگئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے تحصیلوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پانچ نئی تحصیلوں کے لیے پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

پانچ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاؤن، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں۔

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ماہرین نے کھانسنے، چھنکنے، بولنے اور سانس لینے سے بیماریوں کا پتا لگانے والے آرٹیفیشل ا...
28/08/2024

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ماہرین نے کھانسنے، چھنکنے، بولنے اور سانس لینے سے بیماریوں کا پتا لگانے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول تیار کرلیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گوگل کے ماہرین نےتیار کردہ اے آئی ٹولز کو پہلے 30 لاکھ کھانسی کی مختلف آوازوں، چھینکنے اور سانس لینے سمیت بولنے کی آوازوں کو پہنچاننے کی تربیت دی اور بعد ازاں اس پر آزمائش کی۔

ماہرین نے اے آئی ٹولز پر جس کھانسی، چھینکوں اور سانس لینے کی آوازوں سے تربیت دی تھی، ان میں کوئی بھی آواز پہلے سے کسی ایسے شخص کی نہیں تھی جس میں بیماری کی تشخیص یا تصدیق ہوئی ہو۔

بعد ازاں ماہرین نے مذکورہ آوازوں کو اے آئی ٹولز کے ذریعے جانچا اور آوازوں کے ذریعے ہی لوگوں میں بیماری کی تشخیص کی۔

گوگل نے دعویٰ کیا کہ اے آئی ٹولز کے ذریعے کھانسی اور چھینکنے سمیت بولنے اور سانس لینے کے انداز سے بھی ٹی بی اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی تشخیص ہو سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق گوگل کی جانب سے تیار کردہ اے آئی ٹول کو بھارتی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہیلتھ کمپنی ”سواسا“ استعمال کر رہی ہے اور وہ بڑے پیمانے پر ٹی بی اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی تشخیص کر رہی ہے۔

مذکورہ اے آئی ٹولز کے ذریعے کسی بھی عام اسمارٹ فون کے ذریعے ایپ سے منسلک ہوکر کھانسنے اور چھینکنے کے بعد بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ، کاروباری مراکز بندبجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف راولپنڈی، ...
28/08/2024

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ، کاروباری مراکز بند

بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں تاجر تنظیموں کی شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے۔

تاجر تنظیموں کی ہڑتال کے باعث کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند ہیں اور ہڑتال کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسکول بھی بند رکھے گئے ہیں۔

27/08/2024

فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں 15 اکتوبر 2024 کے بعد بلاک کر دی جائیں گی۔ مرحومین کی سمیں بآسانی کس طرح اپنے نام پر منتقل کروائیں.

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کو انٹرنیٹ کی سست رفتار اور فائر وال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان ٹیلی کمیونی ...
27/08/2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کو انٹرنیٹ کی سست رفتار اور فائر وال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل نے بیان دیا کہ پہلے دو کیبلز کٹی ہوئی تھیں۔ لیکن اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تیسری کیبل بھی کٹ گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیبلز کٹ گئی ہیں تو اس کا ذمے دار پی ٹی اے ہے یا کوئی اور؟ لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیرِ التوا ہے۔ یہاں بھی کوئی ذمّے داری نہیں لے رہا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزرا کے متضاد بیانات آ رہے ہیں۔ کبھی فائر وال ہے، کبھی نہیں ہے۔ پوری قوم کنفیوز ہے۔

عدالت نے حکومت کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے اور حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

پیغام رسانی  کے لئے مقبول ایپلی کیشن ٹیلیگرام کے چیف ایگزیکٹو اوپیول ڈوروف کی  ہفتے  کے روز فرانس ائر پورٹ سے گرفتاری کے...
27/08/2024

پیغام رسانی کے لئے مقبول ایپلی کیشن ٹیلیگرام کے چیف ایگزیکٹو اوپیول ڈوروف کی ہفتے کے روز فرانس ائر پورٹ سے گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میخوان کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ گرفتاری سیاسی نہیں بلکہ تحقیقات کا ایک حصہ ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ وہ آزادی اظہار کا پختہ عزم رکھتے ہیں لیکن آزادیاں ان کے بقول دائرہ قانون کے اندر ہوتی ہیں۔
اوپیول ڈوروف کو ہفتے کے روز پیرس ائرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان کے پلیٹ فارم ٹیلیگرام کے منی لانڈرنگ، ڈرگ ٹریفکنگ اور دیگر خلاف ورزیوں میں استعمال ہونے کا الزام ہے۔ ٹیلیگرام نے ایک پیغام نے کہا ہے کہ اوپیول پر پلیٹ فارم کے غلط استعمال کا الزام مضحکہ خیز ہے۔

لمحہ ء فکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
27/08/2024

لمحہ ء فکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APML Workers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share