08/06/2024
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
علاقہ کی نامور سیاسی اور سماجی شخصیت، ڈاکٹر محمد صدیق خان درانی اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ 8 جون کو صبح 10 بجے ان کے آبائی گاؤں، چک نمبر 191، مولوآنی باراں میں ادا کی جائے گی۔
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
ڈاکٹر محمد صدیق خان، انہوں نے اپنی زندگی اپنے علاقہ کی فلاح وبہبود اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی، ذات پات سے بالاتر ہو کر کام کیا۔ وہ علاقے کے لوگوں کے لیے امید کی کرن تھے، جس کی وجہ سے ان کے لیے عزت اور احترام ہر کسی کے دل میں موجود تھا۔ گاؤں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پہلےسکول کی بنیاد رکھی، گاوں کی بڑی جامعہ مسجد میں بچوں کے حفظ قرآن کے لیے مدرسہ قائم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا!!! نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں بلکہ انہوں نے گاؤں میں کھیلوں کے فروغ پر بھی زور دیا اور چار دہائیوں تک انہوں نے اپنے گاؤں میں میلے، کھیلوں کے مقابلے اور دیگر سرگرمیاں منعقد کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا، اور علاقہ کے لوگوں میں اتفاق قائم رکھنے لیے ہمہ وقت کوشہ رہتے ۔ ڈاکٹر محمد صدیق خان زندگی اہل علاقہ کے لیے ایک مثال تھی جس کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ ان جیسی بے غرض شخصیت شاید ہی کبھی دوبارہ مل سکے۔ اللہ ان کی روح کو سکون دے۔
سوگواران
شفقت محمود درانی ,خرم شہزاد درانی، زاہد درانی ،شاہد درانی ،عدنان درانی ، رضوان درانی ، احمد درانی ، ہارون درانی ،فیصل درانی ، علی درانی ،حسن درانی
رابطہ.
ڈاکٹر رضوان درانی
03039550318
زاہد محمود درانی
0305-9801122
احمد محمود نفیس درانی
0300-4661056
احمد سعید درانی
0303-7717411