11/08/2026
ایس ڈی ای او پیرا سٹی فیصل آباد نعمان مجید کی ہدایت پر پیرا انفورسمنٹ ٹیم نے فیصل آباد میں پرائس کنٹرول ایکٹیویٹی کی۔ کارروائی کے دوران اوور چارجنگ سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر دکانوں کو چیک کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگز بھی جاری کی گئیں۔