22/04/2026
تمام مہمانوں کا شکریہ! 🌟
آج فتح جنگ میں 'بنو قابل' پروگرام کے حوالے سے ایک انتہائی پروقار اور کامیاب تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد اپنے شہر کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی (IT) مہارتوں سے روشناس کروانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں فتح جنگ کے تمام معزز Influencers اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے، جنہوں نے ہماری دعوت پر لبیک کہا اور اپنی بھرپور شرکت سے اس تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ آپ لوگوں کا تعاون اس مشن کو گھر گھر پہنچانے میں ہمارا سب سے بڑا سہارا ہے۔
نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہی ہمارا اصل مقصد ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ فتح جنگ کی بااثر شخصیات اس نیک مقصد میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
آئیے مل کر اپنے شہر کے مستقبل کو روشن اور 'قابل' بنائیں! 🇵🇰