PDP kotli

PDP kotli رشوت کرپشن سفارشی کلچر کا خاتمہ ۔عدل و انصاف کے حصول کے لیے جدوجہد ہمارا عزم ۔۔۔۔

01/09/2025
10/07/2025

بےنام -آزاد- کشمیر

آج بھی بجلی پر گورنمنٹ آزاد کشمیر کا کوئی اختیار نہیں ہے یہاں محکمہ برقیات صرف چوکیدار اور منشی کی حیثیت سے کام کر رہا جبکہ لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج واپڈا کی پیدا کردہ بدمعاشی ہے

09/07/2025

آپ کی چھوٹی سی کوشش اور توجہ سے بہت کچھ ممکن ہوسکتا ہے ۔۔
جو پھل آپ استعمال کرتے ہیں اس کے بیج آپ کہیں بھی بو دیں اور ان کا مکمل خیال رکھیں
اولاد پالنا اور پودے پالنا ایک جیسا ہی عمل ہے ۔

09/07/2025

کوٹلی ۔۔ کس نالے ۔گہلیاں ۔
کوٹلی تمام کس نالے ڈوگرہ دور کی گہلیاں جو تقریباً ختم کردی گئی ہیں سڑکیں مکانات دکانیں بنا کر قبضے ہو چکے ہیں جس کے باعث دو بڑے نقصان ہوئے ہیں ۔
01- قدرتی پانی جو ہر وقت بہتا تھا ختم ہو گیا ہے بارشوں کا پانی جو زمین میں جذب ہو جاتا تھا اب بہہ کر ڈیم میں چلا جاتا ہے
02- ان غیر ممکنہ رقبہ جات کو ممکنہ بنا کر قبضے کر لئیے گئے ہیں جس پر خود گورنمنٹ کو بھی اختیار نہیں تھا کہ وہ زیر دسترس لا سکتے تھے ۔۔۔

09/07/2025

سرکاری نوکری
سرکاری نوکری کا ہر گز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ عیاش پرستی والی زندگی گزاریں گے ہر سہولت دستیاب ہوگی
بلکہ سرکاری نوکری کا مطلب والنٹیئر ہو کر محدود وسائل میں رہتے ہوئے گزارا کرنا اور عوام کی خدمت کے لیے خود کو پیش کردینا ہوتا ہے ۔۔
مہذب معاشرے میں باشعور لوگ عوام کی خدمت کو نیکی اور فرض سمجھتے ہیں جبکہ یہاں فرض تو دور رشوت لیکر بھی کام نہیں کرتے

08/07/2025

کوٹلی ۔۔۔اندرون بلدیہ صفائی
تاجر برادری اپنی دکان کا کچرا سڑک پر پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بن رکھیں اس میں ڈالیں میونسپل کارپوریشن کے اہلکار اٹھا کر لے جائیں دیگر صورت وہ کچرا سیوریج لائن میں داخل ہوکر سیوریج کی روانی کو روک دیتا ہے اور بارش اور سیوریج کا پانی تالاب کا منظر پیش کرتا ہے

08/07/2025

کوٹلی ۔۔ ٹریفک جام
قابل ترین انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود کوٹلی میں ٹریفک کا نظام بہتر ہونا ممکن نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔۔انتظامیہ کوٹلی و ٹریفک پولیس ٹریفک جام کے حوالے سے موثر طریقہ کار اختیار کریں

07/07/2025

کوٹلی ۔کلین اینڈ گرین کوٹلی پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کی ہر سال کی طرح آج پھر حمایت کرتے ہیں اور اہلیان کوٹلی سے گزارش کرتے ہیں کہ ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں اگر آپ کے پاس زمین نہیں ہے تو ایک پودا خرید کر کسی دوست کو گفٹ کردیں ۔ساڑھے آٹھ لاکھ کی آبادی اگر ہمت کرے تو کم از کم چار لاکھ پودا لگا سکتے ہیں ۔۔
سید شفقت گیلانی
صدر پی ڈی پی سماجی تنظیم کوٹلی

Address

Kotli City
Gam Kotli

Telephone

+923449008587

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDP kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PDP kotli:

Share

Category