Abdul Qadir Asmat Offical

Abdul Qadir Asmat Offical . This page is related to Circket

05/07/2025
07/01/2023
02/01/2023

تعریف وہ جو مخالف کریں ❤️👑

نکیال کی 2023 کی پہلی یادگار تصویر۔۔!یہ تصویر فتحپور تھکیالہ کے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں جنھوں نے عرصہ نصف صدی اقتدار ک...
01/01/2023

نکیال کی 2023 کی پہلی یادگار تصویر۔۔!
یہ تصویر فتحپور تھکیالہ کے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں جنھوں نے عرصہ نصف صدی اقتدار کیا کی مردہ ضمیری بے حسی پہ زوردار طمانچہ ہے۔اس سے بڑھ کر یہاں کے مقیم ہزاروں لوگوں کی زندہ لاشوں کے مردہ ضمیروں کو یہ تصویر جنھجوڑ رہی ہے مگر مجال ہے کہ ہوش میں ائیں۔ یعنی ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں اور ایسے شہر اقتدار میں رہتے ہیں جہاں وزیراعظم صدارتیں اور وزارتیں رہی اور اسی پہ فخر اور گھمنڈ کر رہے ہیں۔ اور تحصیل بھر میں موجود غازی کشمیر سردار فتح محمد کریلوی تحصیل ہیڈ کوارٹر کے نام سے منسوب اسپتال میں فرسٹ ایڈ کی سہولت میسر نہیں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں۔ پیناڈول کی ٹیبلٹ تک نہیں ملتی۔
کنٹرول لائن پر واقع کینٹھی گالہ گاؤں سے زچگی کی مریضہ جب اس جیپ میں لوڈ ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت بنی ہوئی سڑک کے کھڈوں اور اونچے نیچے پتھروں پر سے اوچھلتی کودتی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال پہنچتی ہے تو وہاں بیٹھے ہمارے مسیحا کوٹلی ڈی ایچ کیو کی طرف جانے والے راستے کی نشاندھی پرچی پر لکھ کر، کر دیتے ہیں کہ اسے کوٹلی لے جاو،
غریب مریض بیچارے کو اسپتال والے ایمبولینس تک فراہم نہیں کرتے۔ کچی کٹھن اور مشکل راستوں سے مریض یا مریضہ کو نکیال اسپتال تک جیپ کے ذریعے پہنچایا اگے کوٹلی ریفر کے لیے بھی جیپ پہ چارپائی رکھ کر کوٹلی لے جانا پڑتا ہے۔ مگر عوام کو کیا فرق پڑتا ہے کون سا وہ کوئی میری اور اپکی برادری کا ہے یا میرا اور اپکا رشتے دار ہے اگر ہو بھی تو اسے اپنا مقدر اپنا نصیب سمجھ لیتے ہیں۔
اس سب کے باوجود عوام نے طے کر لیا ہے کہ ہم نے ذندگی گزارنی ہے چاہے کیسے گزرے بس ووٹ برادری سے باہر نہ چلا جائے بس برادری کا ان شان پہ انچ نہ آئے باقی جیپ کے بچائے اگر میدانی علاقہ ہوتا تو اپنے مریضوں کو گدھا گاڑی پہ لیکر جانا ہوتا تو اسے بھی مقدر اور نصیب سمجھ لیتے۔
کبھی کبھی سوچتا ہو کہ اس عوام کو انکے حال پہ ہی چھوڑ دیا جائے اور کچھ نہ کہا جائے لیکن ایسی کوئی تصویر نظر سے گزرتی ہے تو دل دہل جاتا ہے۔ لکھنے پہ مجبور ہو جاتا ہوں۔

Address

Gam Kotli
11170

Telephone

+923450931435

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Qadir Asmat Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Abdul Qadir Asmat Offical:

Share