Hundur Valley Yasin Ghizer

Hundur Valley Yasin Ghizer To promote tourism and culture of Yasin valley in general and Hundur in particular proud son of the valley is Lalak Jan (Shaheed) Nishan-E-Haider

27/07/2026

If you want to see both the true beauty of GILGIT-Baltistan and its true heroes in one place you must visit Yasin Valley

24/07/2026

> *یاسین ویلی: جہاں فطرت کا حسن اور شہادت کا فخر ایک ساتھ ہیں* 🇵🇰🏔️
>
> گلگت بلتستان کی حسین ترین وادی "یاسین" صرف اپنے سبزہ زاروں اور بلند پہاڑوں کی وجہ سے مشہور نہیں۔
>
> یہاں موجود ہے شہید حوالدار لالک جان، نشان حیدر کا مزار۔ وہ بہادر سپوت جس نے 1999 کی کارگل جنگ میں دشمن کی سب سے اونچی چوٹی فتح کر کے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔
>
> اگر آپ گلگت بلتستان کی اصل خوبصورتی اور اصل ہیروز کو ایک ہی جگہ دیکھنا چاہتے ہیں تو یاسین ویلی ضرور آئیں۔

18/07/2026

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ...

موت ایک اٹل حقیقت ہے،کوئی اس سے منہ نہیں موڑ سکتا ، صرف انسان ہی نہیں بلکہ دنیا کی ہر چیز کو اک نہ اک روز فنا ہونا ہے ۔
رہے گا نام صرف رب کی ذات کا ۔
لیکن کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں ان کی موت کا صدمہ خود
موت جتنا تکلیف دہ ہوتا ہے 😢
یہ اصل میں کبھی نہ ختم ہونے والی ایک تکلیف ہے جس کا احساس کسی نہ کسی صورت میں ہمیشہ انسان میں چمٹا رہتا ہے 😢
مرنے والے تو رب کے پاس چلے جاتے ہیں اس رب کے پاس جو انسان سے ستر مائوں سے بڑھ کر پیار کرتا ہے اصل موت تو پیچھے بچ جانے والوں کی ہوتی ہے جو اپنے پیاروں کی یاد میں روز جیتے اور روز مرتے ہیں😭

نصرت بھائی انتہائی خوش اخلاق اور دوستوں پے جان نچھاورکرنے والے انسان تھے آپ کی کمی ہر وقت
محسوس ہوگی اور ہمارے دلوں میں آپ ہمیشہ زندہ رھینگے

یا رب آپ سے دعا ہے کہ .شہید نصرتِ بھائی کے درجات بلند فرمائے آخرت کی منزلیں آسان فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین🙏

کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادتپاک فوج کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
07/07/2026

کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان کا آج 27 واں یوم شہادت
پاک فوج کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

*یاسین:*رکن اسمبلی *محترمہ جنیفر بہادر* نے شہید *حولدار  لالک جان، نشان حیدر* کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے م...
02/07/2026

*یاسین:*رکن اسمبلی *محترمہ جنیفر بہادر* نے شہید *حولدار لالک جان، نشان حیدر* کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

حاضری کے موقع پر *نو منتخب ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمن*، *ممبر اسمبلی عبدالجہان*، مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت *سلطان حمید* اور پارٹی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد♥️محترمہ *جینیفر بہادر* صاحبہ!آج یاسین ہندور کی دھرتی نے ثابت کر دیا کہ بیٹیاں کسی سے کم...
20/06/2026

دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد♥️
محترمہ
*جینیفر بہادر* صاحبہ!

آج یاسین ہندور کی دھرتی نے ثابت کر دیا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔ اسمبلی تک پہنچ کر آپ نے صرف ایک نشست نہیں جیتی، بلکہ پورے علاقے کی بیٹیوں کے لیے آسمان کی بلندی چھو لی ہے۔

یہ کامیابی آپ کی ذاتی فتح نہیں، یہ یاسین کے ہر ماں، ہر بہن، ہر بیٹی کا فخر ہے۔ یہ امید ہے کہ اب ہماری بات، ہمارے مسائل، ہمارے خواب... اسمبلی کی دیواروں سے ٹکرا کر پوری دنیا تک پہنچیں گے۔

دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حق کی بات کہنے کی ہمت، کمزور کا سہارا بننے کی توفیق، اور یاسین کی ترقی، تعلیم، صحت اور روزگار کے لیے دن رات محنت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

یاسین آپ کے ساتھ ہے۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

*یاسین کی بیٹی، یاسین کا مان*
*جینیفر بہادر - مبارک ہو!* 🌸



---

05/06/2026

یاسین کی عوام سے گزارش ہے کہ 7 جون کے الیکشن میں امن و امان کو برقرار رکھیں۔ ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ اپنے ووٹ کا فیصلہ اپنی مرضی اور ضمیر کے مطابق کریں۔ خاص طور پر نوجوان جذباتی ہونے کے بجائے صبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں، اس لیے بھائی چارے، اتحاد اور امن کو قائم رکھیں۔
شکریہ

Address

Shandur Gilgit Road
Ghizar
HUNDUR VALLEY YASIN GHIZER

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hundur Valley Yasin Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hundur Valley Yasin Ghizer:

Shortcuts

Share