BOUNJi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BOUNJi, Gilgit-Baltistan.

Home of NLI and Land of Generals, Inhabitat of Astore Markhore, rich in Agricultural Land and Strong ties with the Ancient Customs and local Laws.... we are Bounji.

08/05/2026

وہ جو ایک کہتا ہے بازو لہرا کر کہ ہم غیور قوم کے نمائندے ہیں اور سر اٹھا کر بات کرتے ہیں۔ جوتی کی نوک پر چڑھ کر آتا ہے اسی پر سوتا ہے، اشاروں پر نظریات بدلتا ہے، دفتری ایجنڈے تک بدلا جاتا ہے ہے۔ ایسے لوگ مفادات کے بھکاری کہلاتے ہیں غیور قوم کے نمائندے نہیں

اب رہی بات بونجی کی،نااتفاقی میں کبھی بھی برکت نہیں ہوتی ہے۔ بونجی جیسے چھوٹے اور کم ووٹ والے گاؤں سے ہر بڑی پارٹی کے در...
07/05/2026

اب رہی بات بونجی کی،
نااتفاقی میں کبھی بھی برکت نہیں ہوتی ہے۔ بونجی جیسے چھوٹے اور کم ووٹ والے گاؤں سے ہر بڑی پارٹی کے درجنوں امیدوران الیکشن کیلئے کھڑے ہوئے نتیجتاً ایک بھی بڑی پارٹی کا ٹکٹ بونجی کو نہ مل سکا۔
جو اپنوں کیساتھ مخلص اور اپنوں کیلئے قربانی نہیں دیتے انہیں باہر کے لوگ بھی فراموش کر دیتے ہیں۔
اسی لیئے تمام بونجی کی عوام سے ایک بار پھر پر زور اپیل ہے کہ خدا را اپنے علاقے اور اپنے علاقے کے لوگوں کیلئے ایک ہو جائیں اور باہمی اتفاق و اتحاد کیساتھ آزاد امیدوار، نوجوان قیادت، نئی سوچ، پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ سوچ کے مالک جناب عظمت اللّٰہ خان کو اپنا ووٹ دیں اور سپورٹ کریں۔ تاکہ بونجی ترقی کی راہوں میں گامزن ہو سکے اور تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کو اس بات کا احساس دلائیں کہ بونجی عوام کا ووٹ کسی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہے بلکہ ایک نئی سوچ، نیا ویژن، کردار مخلصی اور ترقی کے حامل قیادت کا حقدار ہے۔ انشاء اللہ یہ نوجوان قیادت آپکی امنگوں اور امیدوں کی عین عکاسی کرے گا ۔وسلام
العرض:
فیضان اللّہ خان ملو شین

چیف انجینئر دیامر استور ڈویژن (C&WD) جناب مبشر صاحب کا بونجی کا اچانک دورہ متوقع ہے۔ اس دورے کے دوران وہ بونجی میں جاری ...
06/05/2026

چیف انجینئر دیامر استور ڈویژن (C&WD) جناب مبشر صاحب کا بونجی کا اچانک دورہ متوقع ہے۔ اس دورے کے دوران وہ بونجی میں جاری تمام ٹینڈر شدہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور کام کے معیار رفتار اور شفافیت کا معائنہ کریں گے۔
اس دورے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ بروقت اصلاحی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں

بونجی گورمنٹ پبلک سکول کے پرنسپل جناب محمد صدارلدین صاحب اپنے معلم کے کیریر کو مکمل کرتے ہوئے باعزت سبکدوش ہو گئیے۔ اس د...
05/05/2026

بونجی گورمنٹ پبلک سکول کے پرنسپل جناب محمد صدارلدین صاحب اپنے معلم کے کیریر کو مکمل کرتے ہوئے باعزت سبکدوش ہو گئیے۔ اس دوران سکول ہذا اور ہائی سکول بونجی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مقررین کی جانب سے جناب صدالدین صاحب کے تعلیمی کیریئر کے دوران محنت اور لگن کو سراہا اور ان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، نیز اس دوران تمام اساتذہ اور بچوں کی طرف سے تحائف بھی پیش کئیے گئیے۔

ماشاءاللہ ۔ نوجوان ضرور پڑھیں.(کاپی)زراعت میں خود کفالت کی جانب ایک بڑا قدم! 🌱​ملئے ہمارے بھائی اعجاز احمد صاحب سے، جو ج...
03/05/2026

ماشاءاللہ ۔ نوجوان ضرور پڑھیں.
(کاپی)
زراعت میں خود کفالت کی جانب ایک بڑا قدم! 🌱
​ملئے ہمارے بھائی اعجاز احمد صاحب سے، جو جگلوٹ کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اعجاز صاحب صرف ایک کسان نہیں بلکہ ایک ماہرِ زراعت ہیں جو ہمیشہ کچھ نیا کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
​تصویر میں آپ پیاز کے بیج (Onion Seeds) کی لہلہاتی فصل دیکھ سکتے ہیں، جو ان کی مہینوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حکومتی اداروں , زرعی تنظیموں اور مالیاتی اداروں کو چاہیے کہ وہ اعجاز صاحب جیسے "ایگری ٹیک" مائنڈ سیٹ رکھنے والے کسانوں کو سپورٹ فراہم کریں۔ تکنیکی معاونت اور حوصلہ افزائی سے ہم نہ صرف بیجوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا کثیر زرمبادلہ بچا سکتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان کو زراعت کا حب بنا سکتے ہیں۔

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے لیے یہ ایک قابلِ فخر اور اعزاز کی بات ہے کہڈاکٹر شفقت آرا کو محکمہ صحت گلگ...
01/05/2026

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے لیے یہ ایک قابلِ فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ
ڈاکٹر شفقت آرا کو محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے Commendation Certificate اور خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز اُن کی جانب سے Fistula Centre کے قیام اور صحت کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ڈاکٹر شفقت آرا نے اپنی ذاتی کاوشوں، محنت اور وژن کے ذریعے فِسٹولا پروگرام کو گلگت لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جو اس خطے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔
فِسٹولا ایک پیچیدہ طبی مسئلہ ہے، جو عموماً خواتین میں زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے باعث پیدا ہوتا ہے اور مریضہ کی جسمانی، ذہنی اور سماجی زندگی کو شدید متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر شفقت آرا کی کوششوں کی بدولت اب گلگت بلتستان کے مریضوں کو اس بیماری کا مفت اور معیاری علاج اُن کی دہلیز پر میسر ہے، جس سے نہ صرف اُن کی تکالیف میں کمی آئی ہے بلکہ اُنہیں ایک باوقار زندگی کی نئی امید بھی ملی ہے۔
ڈاکٹر شفقت آرا کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور انسانیت سے بھرپور جذبہ صحت کے شعبے میں ایک روشن مثال ہے۔ اُن کی خدمات نہ صرف ادارے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
ہم ڈاکٹر شفقت آرا کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گی۔

ترجمان
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت

01/05/2026

*بونجی میں بجلی بحران کے خلاف احتجاج*

بونجی میں بجلی کی مسلسل عدم دستیابی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف بونجی یوتھ اور عمائدینِ علاقہ نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ گھنٹوں بجلی کی بندش سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہے۔

احتجاج کے دوران متفقہ طور پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بجلی کی فراہمی فوری بحال نہ کی گئی تو تلجھی روڈ کو احتجاجاً بلاک کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں بونجی بازار میں علامتی احتجاجی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محکمہ برقیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

گلگت:فرزند بونجی جناب انجینئر مبشر حسن صاحب کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پانے اور دیامر-استور ریجن میں چیف انجیگلگت:چی...
30/04/2026

گلگت:
فرزند بونجی جناب انجینئر مبشر حسن صاحب کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پانے اور دیامر-استور ریجن میں چیف انجیگلگت:
چیف انجینئر گلگت ریجن جناب انجینئر بشارت اللہ صاحب نے آج جناب انجینئر مبشر حسن صاحب کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پانے اور دیامر-استور ریجن میں چیف انجینئر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ مزید ترقی کریں اور ملک اور قوم کی خدمت کرنا نصیب ہو۔

خدمت، دیانت اور عملی جدوجہد کی ایک کامیاب داستانفرزند بونجی ڈاکٹر محمد آصف نے بطور صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت ب...
29/04/2026

خدمت، دیانت اور عملی جدوجہد کی ایک کامیاب داستان
فرزند بونجی ڈاکٹر محمد آصف نے بطور صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اپنی دو سالہ مدت میں وہ کام کر دکھایا جو برسوں سے التوا کا شکار تھے۔
✔️ ڈاکٹرز کی پروموشنز (گریڈ 17 تا 20) کے لیے 6 ڈی پی سیز کا انعقاد
✔️ 200 سے زائد کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی ریگولرائزیشن
✔️ انستھیٹسٹ ڈاکٹرز کے لیے خصوصی پیکیج، جس سے دور دراز علاقوں میں بھی آپریشن تھیٹر فعال ہوئے
✔️ ریموٹ ایریاز کے لیے ہارڈ ایریا پالیسی (کیبنٹ منظوری کے آخری مراحل میں)
✔️ میرٹ پر مبنی پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی کا قیام
✔️ ہاؤس ہائرنگ الاؤنس کا کیس کابینہ تک پہنچایا
✔️ جنرل کیڈر کے لیے لیول سسٹم کے خاتمے میں اہم پیش رفت
ان کی قیادت کا خاص پہلو یہ رہا کہ انہوں نے "مریض پہلے، ہڑتال آخر میں" کے اصول پر عمل کرتے ہوئے زیادہ تر مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے۔
یہ تمام کامیابیاں ٹیم ورک، ڈاکٹر کمیونٹی کے اعتماد اور متعلقہ حکام کے تعاون کا نتیجہ ہیں۔
ڈاکٹر محمد آصف اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں، مگر ان کی خدمات ایک مضبوط بنیاد چھوڑ گئی ہیں جو آنے والی قیادت کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔

28/04/2026

PPP
نوجوان بھی بھاری پڑ رہا ہے۔

28/04/2026

پی پی پی کو بونجی پسند آیا ہے۔
بوڑھے شیر کا ستارہ چمک رہا ہے

Address

Gilgit-Baltistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOUNJi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share