Arif Sultan

Arif Sultan Official Page of Arif Sultan | Young leader | Social activist | Voice of youth | CEO Sultan petroleum | CEO Globe Enterprise and Arif Sultan's association

اہم اجلاس | رمدا ہوٹل گلگتآج عارف سلطان کی زیر صدارت میں رمدا ہوٹل گلگت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں سابق وزیر ڈا...
03/06/2026

اہم اجلاس | رمدا ہوٹل گلگت

آج عارف سلطان کی زیر صدارت میں رمدا ہوٹل گلگت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیر ڈاکٹر محمد اقبال، چیئرمین شوکت، محمد عارف اور حلقہ-3 کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

حلقہ کی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تمام شرکاء نے عارف سلطان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

عارف سلطان: "ہماری طاقت عوام ہیں۔ مل کر خطے کی ترقی کا سفر آگے بڑھائیں گے ان شاءاللہ"

#عارفسلطان #حلقہ3 #گلگت #رمداہوٹل

پریس ریلیزگلگت: عارف سلطان کی ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے ساتھ اہم بیٹ...
02/06/2026

پریس ریلیز

گلگت: عارف سلطان کی ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے ساتھ اہم بیٹھک

گلگت- حلقہ-3 کے عوامی رہنما عارف سلطان نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جناب جاوید مرتضیٰ عباسی اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان جناب امیر مقام سے ایک اہم ملاقات کی۔

بیٹھک میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل، حلقہ-3 کی ترقیاتی سکیموں اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے وفاقی سطح پر GB کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے، ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اور خطے کے اجتماعی مفاد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

عارف سلطان نے وزیر امیر مقام اور ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "وفاقی قیادت کی مکمل سپورٹ سے اب ہم اپنے نوجوانوں کو روزگار اور خطے کو ترقی کی راہ پر لے کر جائیں گے"۔

وزیر امیر مقام اور ڈپٹی سپیکر نے عارف سلطان کی سیاسی بصیرت اور قومی مفاد کے لیے قربانی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

منجانب: عارف سلطان میڈیا سیل

#عارفسلطان #جاویدمرتضیعباسی #امیرمقام #حلقہ3

31/05/2026

وفاق سے مکالمہ، مستقبل کی حکمتِ عملی | حلقہ 3

عارف سلطان کی سربراہی میں مختلف وفود کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

‎عارف سلطان کی سربراہی میں حلقہ تین کے مختلف وفود کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جناب جاوید مرتضیٰ عباسی اور ممبر آف نیشنل اسمبلی ڈاکٹر عباد سے اہم ملاقاتیں۔

ملاقاتوں کا محور صرف تعارف نہیں تھا۔ گلگت بلتستان کے بدلتے سیاسی حالات اور آنے والے الیکشن پر کھل کر بات ہوئی۔ عارف سلطان نے وفود کی قیادت کرتے ہوئے حلقہ 3 کے عوامی مسائل، ترقیاتی ویژن اور نوجوانوں کے مستقبل کا ایجنڈا پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے حلقہ 3 کی سیاسی بیداری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور مستحکم نمائندگی ان کی اولین ترجیح ہے۔ عارف سلطان کے عوامی ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

یہ ملاقاتیں ثابت کر رہی ہیں کہ حلقہ 3 اب فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ وفاق کی سطح پر ہماری آواز سنی جا رہی ہے، اور آنے والے الیکشن کا بیانیہ ہم خود طے کریں گے۔

31 مئی، رات 8:00 PM، پیراگن گیسٹ ہاؤس دنیور پر ہونے والے جلسہ عام میں ان ملاقاتوں کے نتائج اور آئندہ لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

#حلقہ3 #عارفسلطان #جاویدمرتضیعباسی #اپوزیشنلیڈرکےپی #وفود #گلگتبلتستان #الیکشن2026

31/05/2026

معزز مہمان ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کو ریسوں کرتے وقت ،عارف سلطان کے سپوٹر اور چاہنے والوں نے عارف سلطان کا جگہ جگہ پر تپاک استقبال۔

اعلان جلسہ عام محترم عوامِ حلقہ 3! کل بروز اتوار، 31 مئی 2026  بمقام: بلمقابل پیراگن گیسٹ ہاؤس، KKH دنیور  وقت:8 pmحلقے ...
30/05/2026

اعلان جلسہ عام

محترم عوامِ حلقہ 3!

کل بروز اتوار، 31 مئی 2026
بمقام: بلمقابل پیراگن گیسٹ ہاؤس، KKH دنیور
وقت:8 pm

حلقے کے مستقبل کے فیصلوں کے لیے ایک عظیم جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔

پروگرام:
ہر دل عزیز شخصیت، فرزندِ دنیور، آزاد امیدوار عارف سلطان کا خصوصی خطاب
وفاق سے اہم سیاسی شخصیات کی شرکت اور عوام سے خطاب
حلقہ 3 کی ترقی، روزگار، تعلیم اور بنیادی سہولیات کے لیے عوامی مشاورت سے لائحہ عمل کا اعلان

ان شاء اللہ یہ اجتماع گلگت بلتستان بالخصوص حلقہ 3 کی سیاست میں نئی جان ڈالے گا۔ یہ محض جلسہ نہیں، بلکہ تبدیلی کے سفر کا سنگِ میل ہے۔

تمام بزرگوں، نوجوانوں، ماؤں بہنوں اور کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ اپنی حاضری سے اس تاریخی موقع کو یادگار بنائیں۔

وقت کی پابندی یقینی بنائیں۔

#حلقہ3 #عارفسلطان #جلسہعام #دنیور #گلگتبلتستان #عوامیطاقت #تبدیلیکاوقت

28/05/2026

حسنن پورہ، دنیور میں آزاد امید وار عارف سلطان کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد۔

آج حسنن پورہ، دنیور میں آزاد امیدوار عارف سلطان کے اعزاز میں ایک شاندار اور یادگار عوامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقے کے نوجوان، بزرگ، اور عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز پر مقامی نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ اور نعروں کی گونج میں عارف سلطان کا والہانہ استقبال کیا۔ پورا علاقہ "عارف سلطان زندہ باد"کے نعروں سے گونج اٹھا۔

خطاب کرتے ہوئے بزرگوں نے کہا کہ حلقہ 3 کی عوام برسوں سے وعدوں اور روایتی سیاست کی بھینٹ چڑھتی رہی ہے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم حقیقی تبدیلی کے لیے متحد ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حسنن پورہ کی پوری برادری عارف سلطان کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ کامیابی تک ساتھ نبھائے گی۔

نوجوانوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کے لیے اسی قیادت کا ساتھ دیں گے جو ہمارے مسائل کو اپنا سمجھے۔

عارف سلطان نے عوام کے جوش و جذبے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
"آپ کا یہ اعتماد اور محبت میری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ان شاء اللہ آپ کی توقعات پر پورا اتروں گا۔ حلقہ 3 کا نقشہ بدلیں گے، محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور اسمبلی میں آپ کی آواز بنیں گے۔"

پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے متفقہ طور پر عہد کیا کہ وہ آنے والے الیکشن میں عارف سلطان کی مکمل حمایت کریں گے اور گلی گلی، گھر گھر ان کا پیغام پہنچائیں گے۔

یہ اجتماع اس بات کا واضح پیغام ہے کہ حلقہ 3 کی عوام اب جاگ چکی ہے اور تبدیلی کے لیے تیار ہے۔

#حلقہ3 #عارفسلطان #حسننپورہ #دنیور #عوامیطاقت #شانہبہشانہ #نئیسیاست

28/05/2026

انشاء اللہ ہم اپنے نوجوانوں کو پہلا سرپرائز ،سرکاری ووٹ کی شکل میں دینگے۔

Address

Danyore, Gilgit
Gilgit-Baltistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arif Sultan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share