19/08/2026
گلگت # اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا عوامی شکایات پہ نوٹس ، فیلڈ سٹاف ریونیو تحصیل آفس (حلقہ پٹواریوں) کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ۔ عوامی خدمت یقینی بنائیں ، صبح 9 بجے تا 12:30 تک تحصیل آفس میں سائیلین کا کام نپٹائیں گے ۔اسکے بعد فیلڈ ورک کریں گے ، کوئی بھی ریونیو سٹاف بغیر وجہ بتائے غیر حاضر نہیں ہونگے ۔ پیشہ وارانہ خدمات میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز حلقہ پٹواریوں کے ساتھ اجلاس کے موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام حلقہ پٹواری اپنے ڈیسک پہ موجود ہونگے ، سائلین کے کام وقت پہ کریں گے خلاف ورزی پہ محکمانہ تادیبی کارروائی ہوگی
تاریخ : بدھ 20 اگست 2026