24/09/2026
ایک اور کامیاب طبی کارنامہ ۔
شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں ایک پیچیدہ اور حساس طبی کیس کو کامیابی سے حل کر لیا گیا۔
مریض کے Left Main Bronchus (بائیں مرکزی سانس کی نالی میں Foreign Body) پھنس جانے کے باعث بایاں پھیپھڑا Collapse ہو گیا تھا، جس سے مریض کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق تھا۔
جو کہ Foreign Body نکالنے سے قبل کے X-Ray/CT Scan میں بائیں پھیپھڑے کے Collapse کی واضح صورتحال نظر آرہی ہے اس نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سینئر کنسلٹنٹ ENT اسپیشلسٹ ڈاکٹر خلیل ترنگفہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور بہترین طبی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے Left Main Bronchus سے Foreign Body نکال دیا۔
جو آپریشن کے بعد کے X-Ray میں بائیں پھیپھڑے کے دوبارہ (Expand) ہونے اور بہتر ہوا بھرنے کی واضح علامات نظر آئیں اور مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جو کہ کامیاب پروسیجر اور مریض کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ کامیابی SSGTH گلگت میں ماہر ڈاکٹرز، جدید طبی سہولیات، بروقت تشخیص اور مؤثر ٹیم ورک کا عملی ثبوت ہے۔
سینئر کنسلٹنٹ ENT اسپیشلسٹ ڈاکٹر خلیل ترنگفہ، انستھیزیا اور پوری او ٹی ٹیم کو اس کامیاب طبی کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت