Gilgit Division GS PPPwomen wing

Gilgit Division GS PPPwomen wing 🇱🇾Political page of Pakistan peoples party women wing 🇱🇾Gilgit.

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے چاروں اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹریز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔🇱🇾🇱🇾🇱🇾G...
06/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے چاروں اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹریز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔🇱🇾🇱🇾🇱🇾Gilgit Baltistan Assembly

05/10/2026

⭐️🌸⭐️

آج نومل میں SEDO کی جانب سے منعقد کیے گئے “Unheard Voices Summit 2026” میں شرکت کا موقع ملا۔ اس موقع پر نومل SEDOکی چیئر...
03/10/2026

آج نومل میں SEDO کی جانب سے منعقد کیے گئے “Unheard Voices Summit 2026” میں شرکت کا موقع ملا۔ اس موقع پر نومل SEDOکی چیئرپرسن زینب صاحبہ کو اس خوبصورت اور منفرد پروگرام کے انعقاد پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
خاص طور پر قابلِ تحسین بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں حکومتی نمائندگان، ڈپٹی اسپیکر کفایت الرحمٰن صاحب اور اسمبلی ممبر محترمہ کلثوم مہدی صاحبہ کو مدعو کیا گیا، جنہیں نومل کے مقامی مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر صاحب کی جانب سے نومل کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور یقین دہانی کا اظہار کیا گیا، جبکہ محترمہ کلثوم مہدی صاحبہ نے نومل کی خواتین اور بچوں کے لیے IT سینٹر، ووکیشنل سینٹر اور بیوٹیشن کے سامان کی فراہمی میں تعاون کا وعدہ کیا۔
نومل میں اس نوعیت کا پروگرام اس سے قبل منعقد نہیں ہوا، اس لیے زینب صاحبہ کا یہ اقدام نہ صرف ایک مثبت بلکہ کمیونٹی کی آواز کو حکومتی نمائندگان تک پہنچانے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔
میں زینب صاحبہ اور SEDO کی پوری ٹیم کو اس بہترین initiative پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی نومل کے عوام، خصوصاً خواتین اور بچوں کے مسائل اور ضروریات کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنتے رہیں گے۔
طلعت زہرا
جنرل سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت ڈویژن🇱🇾

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت  کی جانب سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان کے نو منتخب صدر ناصر حسین راکی ...
02/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت کی جانب سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان کے نو منتخب صدر ناصر حسین راکی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں آگے لانے، خواتین کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے، کاروباری تربیت، مارکیٹ تک رسائی اور خواتین کی معاشی خودمختاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کو کاروباری میدان میں مزید بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
طلعت زہرا
جنرل سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ، گلگت ڈویژن🇱🇾

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت کی سینئر نائب صدر محترمہ سعیدہ مغل کی سربراہی میں محترمہ پروین علی جان صاحبہ کے بھائ...
02/10/2026

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت کی سینئر نائب صدر محترمہ سعیدہ مغل کی سربراہی میں محترمہ پروین علی جان صاحبہ کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
طلعت زہرا
جنرل سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ، گلگت ڈویژن🇱🇾

21/09/2026

38 birthday celebration of Bilawal Bhutto zardari🇱🇾🌸

پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ مختلف اضلاع میں جوش ...
21/09/2026

پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ مختلف اضلاع میں جوش و خروش اور محبت کے ساتھ منائی گئی۔🌸
اس موقع پر ضلع گلگت کےصدر زوار فدا صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد خومرکے ضلعی آفس میں کیا اور ہم سب کو یہ موقع فراہم کیا کہ ہم مل جل کر اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی سالگرہ کی خوشیاں منا سکیں۔🌸
میں ایک مرتبہ پھر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کو دلی طور پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ان کی صحت، کامیابی اور درازیِ عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔🌸
طلعت زہرا
جنرل سیکرٹری، پاکستان پیپلز پارٹی
خواتین ونگ، گلگت ڈویژن🇱🇾
Bilawal Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party - PPP

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Division GS PPPwomen wing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share