16/08/2025
حرامُوش خلتارو روڈ حالیہ سیلاب کی زد میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، جس کے باعث آمد و رفت کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔ سڑک کے بند ہونے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گلگت شہر سے ہر قسم کا زمینی رابطہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جس سے خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ مقامی آبادی نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری بحالی کے اقدامات کی اپیل کی ہے۔