𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐂𝐢𝐭𝐲 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭

  • Home
  • Pakistan
  • Gilgit
  • 𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐂𝐢𝐭𝐲 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭

𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐂𝐢𝐭𝐲 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭 .

18/07/2026
09/07/2026

گلگت ٹریفک پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن، متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں

گلگت: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی)کی ہدایات پر،سٹی ٹریفک آفیسر گلگت خدیجہ طاہر (پی ایس پی)کی نگرانی میں ٹریفک پولیس گلگت نے شہر بھر میں غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ، بغیر نمبر پلیٹ، غیر معیاری سائلنسر، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا۔

کارروائی کے دوران متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تحویل میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،

ٹریفک پولیس واضح کرتی ہے کہ سڑکوں پر قانون شکنی، تیز رفتاری، ون ویلنگ، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ، غیر معیاری سائلنسر، جعلی یا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔ کسی بھی فرد کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔
تمام شہریوں، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

29/06/2026
Gilgit-Baltistan Police
16/06/2026

Gilgit-Baltistan Police

گلگت: سب ڈویژنل پولیس آفیسر (SDPO) گلگت، خدیجہ طاہر (PSP) کی زیرِ صدارت ایس ڈی پی او آفس گلگت میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ایل سی (Police Liaison Committee) کے ممبران، علاقائی عمائدین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات، ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد، بین المسالک ہم آہنگی اور عوامی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں شریک پی ایل سی ممبران اور علاقائی ذمہ داران نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس

25/05/2026

گلگت۔ تفتیشی آفیسر جاوید احمد اور سٹی پولیس کے عملے کی کامیاب کارروائی کے دوران ملزم جعفر حسین ولد نوروز علی، سکنہ نگر حال مقیم ڈومیال گلگت کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم مقدمہ علت نمبر 86/2026 بجرائم 406، 420 ت پ میں مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اہم انکشافات متوقع ہیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

گلگت۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت، اے ایس پی خدیجہ طاہر (پی ایس پی) نے سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) گلگت کا چارج سنبھال لیا۔چارج...
19/05/2026

گلگت۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت، اے ایس پی خدیجہ طاہر (پی ایس پی) نے سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) گلگت کا چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ٹریفک پولیس افسران سے ملاقات کی اور شہر میں ٹریفک کے نظام، شہریوں کو درپیش مسائل، ٹریفک روانی اور روڈ سیفٹی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر اے ایس پی خدیجہ طاہر (پی ایس پی) نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے، ٹریفک کے بہاؤ کو منظم بنانے اور قوانینِ ٹریفک پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ خوش اخلاقی، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر ٹریفک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

گلگت۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس PSP کی خصوصی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر ان...
16/05/2026

گلگت۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت محمد اویس الیاس PSP کی خصوصی ہدایات پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے گلگت پولیس کی جانب سے ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
موک ایکسرسائز کی نگرانی ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت ، اے ایس پی عمارہ ستار (پی ایس پی)اور LOG ہیڈکوارٹر کے سینئر افیسران نے کی، جبکہ پورے آپریشن کو CCTV کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹر کیا گیا۔
مشق کا مقصد پولیس کے فوری رسپانس، مختلف یونٹس کے باہمی رابطے، ناکہ بندی، مشتبہ گاڑیوں کی بروقت نشاندہی اور ہنگامی صورتحال میں پولیس کی عملی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔
اس دوران تمام پولیس اسٹیشنز، پولیس پوسٹس، PERU یونٹس اور چیک پوسٹس کو الرٹ کیا گیا، جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کیں۔ مشتبہ گاڑی کی نقل و حرکت کو جدید نگرانی کے نظام کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا گیا، جبکہ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ گاڑی کو مختلف مقامات پر ٹریس اور روکنے کی کامیاب مشق کی۔
موک ایکسرسائز کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، ہم آہنگی اور فوری رسپانس کا مؤثر مظاہرہ کیا۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Address

Gilgit
15101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐒𝐃𝐏𝐎 𝐂𝐢𝐭𝐲 𝐂𝐢𝐫𝐜𝐥𝐞 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share