Govt.Boys College Jagir Basin Gilgit

Govt.Boys College Jagir Basin Gilgit Education

Some glimpses of 1st monthly test at Govt.Boys College Jagir Basin Gilgit
29/09/2026

Some glimpses of 1st monthly test at Govt.Boys College Jagir Basin Gilgit

Morning Assembly Govt.Boys College Jagir Basin Gilgit
18/09/2026

Morning Assembly Govt.Boys College Jagir Basin Gilgit

سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کا گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین کا سرپرائز وزٹ ۔​گلگت/بسین (۱۷ ستمبر): سیکرٹ...
17/09/2026

سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کا گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین کا سرپرائز وزٹ ۔
​گلگت/بسین (۱۷ ستمبر): سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن جناب راجہ رشید علی صاحب نے آج گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن جناب محمد عالم صاحب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
​دورے کے دوران سیکرٹری ایجوکیشن نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء کے ساتھ براہ راست بات چیت کی۔ انہوں نے تدریسی عمل کا جائزہ لینے کے لیے طلباء سے تعلیمی سوالات بھی کیے اور ان کی معلومات کا امتحان لیا۔ طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے فاضل سیکرٹری نے محنت، ایمانداری اور ہنر مندی پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور عملی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت، دیانت داری اور فنی مہارت کا حصول بنیادی اصول ہیں۔
​بعد ازاں، سیکرٹری ایجوکیشن نے کالج کے اساتذہ سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج نے انہیں ادارے کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز سے تفصیل سے آگاہ کیا۔
​سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے گا تاکہ طلباء کو تعلیم کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔

ماشاءاللہ! گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین گلگت کا ایک اور شاندار کارنامہ! 🎓✨​ہمارے ہونہار طالب علم ابوبکر ولد نارنگ شاہ ن...
09/09/2026

ماشاءاللہ! گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین گلگت کا ایک اور شاندار کارنامہ! 🎓✨
​ہمارے ہونہار طالب علم ابوبکر ولد نارنگ شاہ نے FBISE ایچ ایس ایس سی (HSSC) سالانہ امتحانات میں 1003 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنا اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا، بلکہ پورے ادارے کا نام بھی روشن کر دیا۔ 🏆🎉
​یہ شاندار کامیابی طالب علم کی ان تھک محنت، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
​اس شاندار کامیابی پر طالب علم، اس کے والدین اور گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین کے تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمارے اس شاہین کو زندگی کے ہر امتحان میں یوں ہی کامران کرے۔ آمین! 🤲💫
​

ڈائریکٹر کالجز گلگت بلتستان پروفیسر محمد عالم کا انٹر کالج جاگیر بسین کا اچانک دورہگلگت، 3 ستمبر 2026ء: ڈائریکٹر کالجز گ...
04/09/2026

ڈائریکٹر کالجز گلگت بلتستان پروفیسر محمد عالم کا انٹر کالج جاگیر بسین کا اچانک دورہ

گلگت، 3 ستمبر 2026ء: ڈائریکٹر کالجز گلگت بلتستان، پروفیسر محمد عالم نے آج گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جاگیر بسین، گلگت کا اچانک دورہ کیا اور مختلف کلاسز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کی بھرپور حاضری، تعلیمی سرگرمیوں میں فعال شرکت اور ادارے میں مجموعی نظم و ضبط پر اطمینان کا اظہار کیا۔

طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کامیاب تعلیمی و پیشہ ورانہ زندگی کے لیے تعلیم کو اولین ترجیح دینے، باقاعدگی سے کلاسز میں حاضری یقینی بنانے اور نظم و ضبط کی پابندی کرنے پر زور دیا۔

پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر عبیدﷲ خان نے ڈائریکٹر کالجز کو فرسٹ ایئر کے طلبہ کے جاری تشخیصی ٹیسٹ (Diagnostic Test) کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کمزوریوں اور سیکھنے کے خلا کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ ان کے ازالے کے لیے مؤثر اور ہدفی اقدامات کیے جا سکیں۔

پروفیسر محمد عالم نے تشخیصی ٹیسٹ کے مؤثر انعقاد اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے پرنسپل اور تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کالج انتظامیہ اور طلبہ کو ایک مثبت، منظم اور تعلیمی ماحول برقرار رکھنے پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

آج بتاریخ 3 ستمبر 2026 ء کو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جاگیر بسین ،گلگت میں سالِ اول کے طلباء کی علمی صلاحیتوں کو پرکھنے کے...
03/09/2026

آج بتاریخ 3 ستمبر 2026 ء کو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جاگیر بسین ،گلگت میں سالِ اول کے طلباء کی علمی صلاحیتوں کو پرکھنے کے لیے تشخیصی ٹیسٹ (Diagnostic Test) کا انعقاد کیا گیا۔

گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین میں کلاس فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر میں داخلے جاری ہیں ۔
01/08/2026

گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین میں کلاس فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر میں داخلے جاری ہیں ۔

07/05/2026
گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین میں کلاس فرسٹ ایئر میں سال 2026-2027 کے لیے داخلے جاری ہیں۔ خواہشمند طلباء دفتری اوقات میں...
05/05/2026

گورنمنٹ بوائز کالج جاگیر بسین میں کلاس فرسٹ ایئر میں سال 2026-2027 کے لیے داخلے جاری ہیں۔ خواہشمند طلباء دفتری اوقات میں کالج ہذا سے داخلہ فارم وصول کر سکتے ہیں

گورنمنٹ کالج جاگیربسین کا ایک اور شاندار اعزاز 🌟گورنمنٹ کالج جاگیربسین کے سالِ اوّل کے ہونہار طالب علم ابو بکر ولد نارنگ...
02/02/2026

گورنمنٹ کالج جاگیربسین کا ایک اور شاندار اعزاز 🌟
گورنمنٹ کالج جاگیربسین کے سالِ اوّل کے ہونہار طالب علم ابو بکر ولد نارنگ شاہ نے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں 505 میں سے 454 نمبر حاصل کر کے گلگت بلتستان کے تمام گورنمنٹ کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ عظیم کامیابی نہ صرف طالب علم کی غیر معمولی محنت، لگن اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ادارے کے قابل، مخلص اور محنتی اساتذہ کی شب و روز کوششوں کا بھی روشن عکاس ہے۔
ہم ابو بکر کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
بلاشبہ یہ کامیابی گورنمنٹ کالج جاگیربسین کے لیے باعثِ فخر اور آئندہ طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Boys College Jagir Basin Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share