نگر یوتھ گلگت ریجن آفیشل

نگر یوتھ گلگت ریجن آفیشل Nagar Youth Gilgit Region
Empowering the youth of Nagar Valley in Gilgit Region.

our organization focuses on promoting education, social welfare, social issues, and community development and work on it

28/08/2026

پریس ریلیز
نگر سٹوڈنٹ فیڈریشن گلگت ڈویژن کے صدر حسین شاہ اور کابینہ اراکین نے صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی (LG&RD) جناب ذوالفقار علی مراد سے ایک تفصیلی اور اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع نگر کے طلبہ کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص تعلیمی سہولیات کی کمی، طلبہ کے لیے رہائشی مسائل، کیریئر کونسلنگ کے فقدان، اسکالرشپ مواقع تک رسائی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد نے وزیر موصوف کو آگاہ کیا کہ ضلع نگر کے متعدد طلبہ مناسب رہنمائی اور سہولیات نہ ہونے کے باعث تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدان میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ذوالفقار علی مراد نے طلبہ کے مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور حکام کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل، معیاری تعلیم کی فراہمی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے نگر سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

نگر سٹوڈنٹ فیڈریشن نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور ضلع نگر کے طلبہ کو درپیش مسائل کے حل میں عملی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔ تنظیم آئندہ بھی طلبہ کے حقوق، بہتر تعلیمی مواقع اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی

27/08/2026

مذمتی بیان

کل ہنزہ میں پیش آنے والے بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک اور دلخراش واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی جناب ذلفقار علی مراد صاحب نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ بچے اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بچوں کی عزت، تحفظ اور سلامتی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایسے انسانیت سوز واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ہم متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ حکومت بچوں کے تحفظ اور معاشرے کو ایسے جرائم سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی
**حکومتِ گلگت بلتستان
Zulfiqar Ali Murad
Local Government and Rural Development Department, Gilgit-Baltistan

*"قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے"*
22/08/2026

*"قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے"*

درخواست برائے کاروائیبخدمتجناب ڈی آئی جی / ایس پی، گلگتموضوع: تھانہ سٹی میں درج درخواست پر کاروائی نہ ہونے اور بااثر شخص...
18/08/2026

درخواست برائے کاروائی

بخدمت
جناب ڈی آئی جی / ایس پی، گلگت

موضوع: تھانہ سٹی میں درج درخواست پر کاروائی نہ ہونے اور بااثر شخص کی مداخلت کے خلاف فوری نوٹس کی درخواست

جناب عالی!
گزارش ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک طالب علم کو پیپر کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں ہماری تنظیم کے ایک سرگرم کارکن اور ذمہ دار نے تھانہ میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی۔ اس وقت تھانے کے ایس ایچ او غلام الدین صاحب تھے لیکن ان کی جانب سے مذکورہ درخواست پر کوئی عملی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

کل دوپہر 2 بجے مذکورہ سرگرم کارکن علی زین کے اپر بھی تشدد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ہم نے دوبارہ تھانہ سٹی میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ جس شخص پر الزام ہے وہ پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن شہزاد نوری کے صاحبزادے ہیں اور ان کےسی ایم صاحب کے ساتھ قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں۔ اسی اثر و رسوخ کی وجہ سے پہلے بھی قانون پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

لہٰذا جناب عالی سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو فوری طور پر قانونی کاروائی کی ہدایت جاری فرمائیں تاکہ انصاف کا تقاضا پورا ہو اور کسی بھی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔

ہم پر امید ہیں کہ آپ قانون کی حکمرانی اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

نگر یوتھ گلگت ریجن

اگر  پوائنٹ  نمبر 8  کو  نظر  انداز  کر  کے  الیکشن  کروایا  تو  آنے  والے  صدر  کو  نگر  یوتھ  گلگت   ڈویژن  قبول  نہیں...
10/08/2026

اگر پوائنٹ نمبر 8 کو نظر انداز کر کے الیکشن کروایا تو آنے والے صدر کو نگر یوتھ گلگت ڈویژن قبول نہیں کریگی اور اس تمام معاملے کا زمہ دار الیکشن کمیشن ہوگی

26/03/2026

پریس ریلیز

نگر یوتھ آرگنائزیشن گزشتہ رات نگر کالونی گلگت میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے نگر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو ماورائے عدالت گرفتار کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر بغیر کسی جواز کے ہمارے متحرک نوجوانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو نگر یوتھ آرگنائزیشن اور پوری نگر قوم سخت ردِعمل دینے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

ہم متعلقہ اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے سے گریز کریں۔ اگر گرفتاریاں ہی مقصود ہیں تو نہتے معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، نہ کہ بے گناہ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جائے۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت انہیں بلاجواز گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

نگر یوتھ آرگنائزیشن گلگت ریجن

06/03/2026

پریس ریلیز نگر یوتھ آرگنائزیشن ۔حالیہ دانوں گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا گیا۔نگر یوتھ آرگنائزیشن شدید الفاظ میں مذمت اور جوانوں کو شہید کرنے والے تمام لوگوں کو سزا دینے کا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔متنازہ خطے میں پاک فوج کا وجود غیر قانونی ہے

گلگت میں نگر کی ایک بیٹی کو اغواء کرنے کی شرمناک اور بزدلانہ کوشش نے ہر باشعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ا...
24/02/2026

گلگت میں نگر کی ایک بیٹی کو اغواء کرنے کی شرمناک اور بزدلانہ کوشش نے ہر باشعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اگر عوام بروقت مداخلت نہ کرتے تو نہ جانے کیا سانحہ جنم لیتا۔ یہ واقعہ صرف ایک خاندان پر حملہ نہیں بلکہ پورے نگر کی عزت اور غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے۔
نَگر یوتھ آرگنائزیشن گلگت ریجن اس گھناؤنی حرکت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
اور حکامِ بالا اور بالخصوص پولیس انتظامیہ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو فوراً عبرت ناک سزا دی جائے۔ اگر اس معاملے میں کسی قسم کی سستی، مصلحت یا دباؤ قبول کیا گیا تو نگر کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہر سطح پر بھرپور، مؤثر اور آئینی ردعمل دیا جائے گا۔
ترجمان نگر یوتھ آرگنائزیشن گلگت ریجن

08/02/2026
18/01/2026

پریس ریلیز
نگر یوتھ آرگنائزیشن
نگر یوتھ آرگنائزیشن نے نگر کے عوام کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافیوں اور ان کے جائز تحفظات کے حوالے سے نگران وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان اور نگران کابینہ کو دو ہفتوں کا الٹی میٹم دیا تھا تاکہ نگر کے عوام کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔
آج اس الٹی میٹم کی آخری تاریخ تھی۔ اس موقع پر نگران وزیرِ داخلہ نے نگر یوتھ آرگنائزیشن سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کروائی کہ نگران وزیرِاعلیٰ اور کابینہ کے اراکین نگر کے عوام کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور انہیں حل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ نگران وزیرِ داخلہ نے مطالبات کو حتمی شکل دینے اور عملی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت طلب کی۔
نگر یوتھ آرگنائزیشن نے عوامی مفاد اور مثبت پیش رفت کی امید کے پیشِ نظر نگران وزیرِ داخلہ کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک ہفتے تک مزید انتظار کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم، تنظیم واضح اور دو ٹوک الفاظ میں یہ اعلان کرتی ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر نگر کے عوام کے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے اور تحفظات کا عملی حل پیش نہ کیا گیا تو نگر یوتھ آرگنائزیشن احتجاجاً قراقرم ہائی وے (KKH) کو ہر قسم کی آمد و رفت اور ٹرانسپورٹ کے لیے بند کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ وقت پر عائد ہوگی۔

Address

Khazana Road Gilgit
Gilgit
14300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نگر یوتھ گلگت ریجن آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category