03/08/2025
پشاور پولیس لائن میں دو سو پچاس نمازیوں کو شہید کرنے والا لوکل پولیس کانسٹیبل تھا جس کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا اور وہ باقاعدہ افغانستان سے ترتیب لے کر آیا تھا اور آ کر اپنے ہی پشتون بھائیوں کو حالت نماز میں شہید کر دیا تھا،
اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا کے بازاروں میں عام افراد کا قتل عام کرنے کے پیچھے یہی خوارج تھے
آج ان کا یہ کہنا کہ ہم کسی پشتون اور لوکل کو نشانہ نہیں بناتے فقط کذب بیانی اور ہمدردی حاصل کرنے کا ہتھکنڈا ہے،
یہ ان کا نیا اور جدید ہتھیار ہے کہ ڈرون سول آبادی پر چلا دو ایسی جگہ مارٹر گولے چھپا دو جہاں نشانہ سول آبادی بچے یا عورتیں بنیں اور کوشش کرو یہ جتلانے کی کہ دیکھیں جی فوج بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے