13/02/2026
ہر قسم کے طنز، تضحیک اور طعنہ سے گریز کرتے ہوئے عمران خان صاحب کی صحت و سلامتی کے لیے خلوصِ دل سے دعا کریں۔ اگر ان کے دورِ حکومت میں کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو انصاف اور ریلیف بھی ملتا رہا ہے اور یہ وقت کم ظرفی کا نہیں ۔
جس طرح نواز شریف صاحب کو علاج کی غرض سے ضمانت پر بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی، اسی اصول کے تحت عمران خان صاحب کو بھی وہی سہولت دی جائے جہاں وہ اور ان کے اہلِ خانہ مناسب سمجھیں۔ چاہے علاج پاکستان کے کسی سرکاری یا نجی ہسپتال میں ہو، شوکت خانم میں ہو یا بیرونِ ملک اصل ترجیح ان کی صحت ہے اور سب سے بڑھ کر انکے خاندان والوں کو ان تک رسائی دی جائے ۔
ان کی صحت سے متعلق آنے والی خبروں نے تشویش پیدا کر دی ہے، خصوصاً بینائی کے حوالے سے اطلاعات نے عوام کو فکرمند کیا ہے۔ ملاقاتوں میں رکاوٹ اور طبی مسائل پر بروقت توجہ نہ دینا اگر درست ہے تو یہ ایک سنگین غفلت ہے اور یہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ بھی ہے۔
اس وقت سیاست، عہدوں اور اختلافات سے بڑھ کر خان صاحب کی صحت اہم ہے۔ مفاد پرستی اور خاموشی کی بجائے سب کو اس پر بھرپور آواز بلند کرنی ہوگی۔ مخالفین کے لیے بھی یہ ایک امتحان ہے کہ وہ ذاتی رنجشوں سے بالاتر ہو کر مثبت رویہ اپنائیں، وقت وقت کی بات ہے اگر وہ بدلے کی آگ سے باہر آکر مثبت سوچیں گے تو کل انکے لئے بھی اچھے کی ہی امید ہوگی۔ ورنہ اس ملک میں پھر ایسے ہی چلتا رہے گا۔
اللٰہ تعالیٰ عمران خان صاحب کو کامل صحت عطا فرمائے، انہیں لمبی اور باعزت زندگی دے، اور انہیں ہر آزمائش سے محفوظ رکھے۔ لاکھوں کروڑوں لوگوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
آمین۔
Get Well Soon In Sha ALLAH, Imran Khan ♥️