Assistant Commissioner Gujar Khan

Assistant Commissioner Gujar Khan This is the Official Page of AC Gujar Khan.

01/09/2026
حالیہ مون سون سیزن اور موجودہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر تحصیل گوجر خان میں متوقع بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤ...
01/09/2026

حالیہ مون سون سیزن اور موجودہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر تحصیل گوجر خان میں متوقع بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب کے تحت نالہ صفائی کا خصوصی آپریشن جاری ہے۔

چوہان نظر روڈ پر پانی کی نکاسی کے لیے اہم پیش رفتاسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی ہدایت پر چوہان نظر کے علاقے میں پانی لے جانے و...
20/08/2026

چوہان نظر روڈ پر پانی کی نکاسی کے لیے اہم پیش رفت
اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی ہدایت پر چوہان نظر کے علاقے میں پانی لے جانے والی متاثرہ کلورٹ (Culvert) کی بحالی کا کام جاری ہے۔
ان ایچ اے حکام کی جانب سے دن رات کام جاری رکھتے ہوئے کلورٹ کی بحالی کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے

بارش کے بعد نکاسیٔ آب کے لیے ہنگامی اقدامات — گوجر خانمسلسل بارش کے بعد گوجر خان کے مختلف علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی...
19/08/2026

بارش کے بعد نکاسیٔ آب کے لیے ہنگامی اقدامات — گوجر خان
مسلسل بارش کے بعد گوجر خان کے مختلف علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی نگرانی میں ڈرین کلینر، ٹریکٹرز اور دیگر مشینری کے ذریعے متاثرہ مقامات پر نکاسیٔ آب کا کام جاری ہے۔ سڑکوں اور اہم گزرگاہوں سے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ بند نالوں اور ڈرینج پوائنٹس کو بھی کلیئر کیا جا رہا ہے۔
تمام متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران فوری رسپانس، مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یومِ آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورایہ نے سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے آفس کا دورہ کیا، جہاں جشنِ آزادی ...
14/08/2026

یومِ آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورایہ نے سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے آفس کا دورہ کیا، جہاں جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی عزم کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر سُتھرا پنجاب کے افسران و عملہ نے جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے ڈی ڈی او ایجوکیشن گوجر خان کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول میں منعقدہ 14 اگست جشنِ آزادی ...
14/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے ڈی ڈی او ایجوکیشن گوجر خان کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول میں منعقدہ 14 اگست جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، جبکہ بچوں نے اپنی پُرجوش اور دلنشین پرفارمنس کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا شاندار اظہار کیا۔

14/08/2026

🇵🇰 گوجرخان میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب 🇵🇰

گوجرخان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ٹی ایم اے دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰💚

Address

Gujar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Gujar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Gujar Khan:

Shortcuts

Share