THQ Hospital Gujar khan

THQ Hospital Gujar khan WELCOME to THQ Hospital Gujar Khan official We provide quality healthcare services to our patients

Pakistan Day celebrations and a walk was held at THQ Hospital Gujjar Khan, with employees gathering to show their love a...
23/03/2026

Pakistan Day celebrations and a walk was held at THQ Hospital Gujjar Khan, with employees gathering to show their love and patriotism for the country. The event was filled with prayers for Pakistan's prosperity and progress. 🇵🇰 GujjarKhan "

31/01/2026
ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا  بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت سوشل میڈیا مہم پر قانونی نوٹس۔ ایک ایک کروڑ کے ا...
31/01/2026

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت سوشل میڈیا مہم پر قانونی نوٹس۔

ایک ایک کروڑ کے الگ الگ نوٹس مرزا نوید، قدیر قریشی اور ساجد محمود جنجوعہ کو بھیجے گۓ۔

گوجرخان
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ سرمد حسین کیانی نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر جھوٹے، بے بنیاد اور ہتک آمیز الزامات لگانے پر مرزا نوید، قدیر قریشی اور ساجد جنجوعہ کو بذریعہ وکلاء قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیس بک پر ایک نرس کے تبادلے کے حوالے سے شائع کی جانے والی پوسٹس بدنیتی پر مبنی، غیر مصدقہ اور ہتک عزت کے زمرے میں آتی ہیں، جن سے ڈاکٹر راجہ سرمد حسین کیانی کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔نوٹس کے مطابق نرس کا تبادلہ ایک خالصتاً انتظامی معاملہ تھا، جس میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال یا کسی سیاسی شخصیت کا کوئی کردار نہیں تھا، جس کی باقاعدہ وضاحت متعلقہ نرس نے تحریری بیان اور ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے بھی کر دی ہے۔ اس کے باوجود سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق الزامات عائد کیے گئے۔قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ افراد فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہتک آمیز مواد ہٹائیں، ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں اور سات دن کے اندر غیر مشروط عوامی معافی شائع کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق دیوانی اور فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج 14 اگست کی صبح ٹی ایچ کیو ہسپتال گجر خان میں قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، جناب حمزہ احتشام...
14/08/2025

آج 14 اگست کی صبح ٹی ایچ کیو ہسپتال گجر خان میں قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان، جناب حمزہ احتشام اور ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال گجر خان، ڈاکٹر سرمد حسین کیانی نے مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت کے لئے نیک تمناؤن کا اظہار کیا، مریضوں میں تحائف اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئ۔ ڈاکٹر سرمد حسین کیانی نے اپنے الفاظ میں اللہ کا شکر ادا کیا اور اسسٹنٹ کمشنر گجر خان نے بھی پاک سرزمین کو اللہ کا خصوصی انعام قرار دیا، اور کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ وطن کی سلامتی کے لیۓ ہر وقت تیار ہیں۔
پاکستان زندہ باد!

12/08/2025

راولپنڈی جشن آزادی اور مارکۂ حق کی فتح کے فخر میں جگمگا رہا ہے۔ شہری متحد اور فخر سے سرشار ہیں۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰

آزادی اور آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی کا جشن مناتے ہوئے راولپنڈی کی ہر گلی، ہر شہری کا دل آج پاکستان کے لیے دھڑک رہا ہے۔

سبز اور سفید رنگ آج راولپنڈی میں پہلے سے زیادہ چمک رہے ہیں، مارکۂ حق کی کاميابی اور اپنے محافظوں کی بہادری کی عکاسی کرتے ہوئے۔ 🇵🇰

پنجاب کے دل سے ہم اپنے وطن کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں اور آپریشن بنیان المرصوص کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 💚

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کو پنجاب کا بہترین THQ ہسپتال قرار دے دیا گیااظہر محمود کیانی کا اچانک دورہ، ڈاکٹروں اور ...
04/08/2025

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کو پنجاب کا بہترین THQ ہسپتال قرار دے دیا گیا
اظہر محمود کیانی کا اچانک دورہ، ڈاکٹروں اور عملے کی
کارکردگی کو سراہا گیا
میڈیا کوریج۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کو پنجاب کا بہترین  ہسپتال قرار دے دیا گیاجناب اظہر محمود کیانی کا اچانک دورہ، ڈاکٹروں او...
02/08/2025

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کو پنجاب کا بہترین ہسپتال قرار دے دیا گیا
جناب اظہر محمود کیانی کا اچانک دورہ، ڈاکٹروں اور عملے کی کارکردگی کو سراہا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت، جناب اظہر محمود کیانی نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی/ٹرآئ ایج روم، لیبر روم، اِنڈور پیشنٹس ڈیپارٹمنٹ (IPD) اور جنرل وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے آن ڈیوٹی کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے پیشہ ورانہ رویے اور مہارت کو بے حد سراہا۔ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جناب اظہر محمود کیانی نے THQ ہسپتال گوجرخان کو پنجاب بھر کا بہترین تحصیل ہسپتال قرار دے دیا۔انہوں نے ڈاکٹر سرمد حسین کیانی کی شاندار خدمات پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے قابل افسران اور عملہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں۔اختتام پر انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر THQ ہسپتال گوجرخان کی نمایندگی کریں گے اور اس کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور عملے نے اس اعترافِ خدمت پر جناب مشیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان میں انسداد ڈینگی کی واک اور سیمینار کی میڈیا کوریج۔ شکریہ گوجرخان صحافی برادری۔
16/06/2025

ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان میں انسداد ڈینگی کی واک اور سیمینار کی میڈیا کوریج۔ شکریہ گوجرخان صحافی برادری۔

Address

Gujar Khan

Telephone

+92513761180

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THQ Hospital Gujar khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to THQ Hospital Gujar khan:

Share