Ch Javed Kausar MPA PP-8

Ch Javed Kausar MPA PP-8 MPA PP-8 Rawalpindi

20/08/2026
فاتحہ خوانی و دعائے مغفرتپاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دع...
20/08/2026

فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے لیے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP-8، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-62 سرائے عالمگیر، عرفان بٹ صاحب، کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شعبان داود بٹ اور ملک شہزاد ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر مرشدِ محترم عمران خان صاحب کی خیریت کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا، جس پر بیرسٹر گوہر خان صاحب نے بتایا کہ ان شاء اللہ آج رات تک خان صاحب کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔
اللہ کریم ہمارے محبوب قائد عمران خان صاحب کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور بیرسٹر گوہر خان صاحب کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ 🤲

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب کی گلیانہ آمدایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب ٹھیکیدار انصر صاحب کی اہلیہ کے انتقال پر ...
19/08/2026

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب کی گلیانہ آمد
ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب ٹھیکیدار انصر صاحب کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر تشریف لائے اوراہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق فوکل پرسن گلیانہ چوہدری برار، عرفان بٹ، چوہدری وحید صدر پی ٹی آئی گلیانہ، چوہدری وزارت، حیدر علی اتش، نمبردار فیض اور دیگر دوست احباب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

چوہدری جاوید کوثر صاحب نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲

19/08/2026

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب نے آج کرسٹل پلازہ ہاسپٹل کا دورہ کیا

19/08/2026

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا کرسٹل پلازہ ہاسپٹل کا دورہ
اوورسیز پاکستانیوں کی اپنے وطن اور عوام سے محبت قابلِ تحسین ہے، چوہدری جاوید کوثر

معزز ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب ، ماسٹر فیاض،صاحب راجہ اقبال صاحب نمبردار فیض صاحب ڈاکٹر خلیق الرحمن صاحب راجہ زیارب صاحب ماسٹر ظہیر صاحب ملک سلیم صاحب اور احتشام صاحب کے ہمراہ کرسٹل پلازہ ہاسپٹل کا دورہ کیا، جہاں ملک تصور آف ڈریال نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے چوہدری جاوید کوثر اور دیگر معزز مہمانوں کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کرسٹل پلازہ ہاسپٹل کے قیام اور اس فلاحی منصوبے کو سراہتے ہوئے ملک تصور آف ڈریال کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے دل آج بھی اپنے وطن اور اپنے لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ اپنے بہن بھائیوں کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جس جذبے کے ساتھ ایسے فلاحی منصوبے شروع کر رہے ہیں، وہ قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہے۔

ملک تصور آف ڈریال نے چوہدری جاوید کوثر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرسٹل پلازہ ہاسپٹل میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی، جبکہ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔

چوہدری جاوید کوثر نے ہسپتال انتظامیہ کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کرسٹل پلازہ ہاسپٹل علاقے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا کرسٹل پلازہ ہاسپٹل کا دورہاوورسیز پاکستانیوں کی اپنے وطن اور عوام سے محبت قابلِ تحسین ہے،...

18/08/2026

دعائے صحت و سلامتی
ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود راجہ روئیداد راجہ غضنفر علی ظفر اعجاز اعوان راجہ یاسر کرسال چوہدری فیاض چوہدری ابرار اور علاوآلدین قریشی نے اپنے قائد عمران خان کی شفّا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی پر ان کی جلد صحت یابی اور رہائی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اللہ پاک خان صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ہر مشکل آسان کرے اور انہیں جلد از جلد رہائی نصیب فرمائے۔ آمین۔

گوجرخان، یونین کونسل نور دولال — معزز ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر صاحب نے آج یونین کونسل نور دولال میں تحریک ان...
18/08/2026

گوجرخان، یونین کونسل نور دولال —
معزز ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر صاحب نے آج یونین کونسل نور دولال میں تحریک انصاف کے متحرک رہنما فاروق قریشی صاحب کی ساس محترمہ کے جنازے میں شرکت کی۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود، عماد قریشی، ربنواز قریشی، راجہ غضنفر علی ظفر، راجہ روئیداد، چوہدری فیاض، چوہدری ابرار، اعجاز اعوان، یاسر کرسال سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Bewal
Gujar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Javed Kausar MPA PP-8 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share