Divisional Information Office,Gujranwala

  • Home
  • Divisional Information Office,Gujranwala
Call Website

Divisional Information Office,Gujranwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Divisional Information Office,Gujranwala, Government Organization, Gill Road, Opposite Medcare Hospital, .

📢 Official page of Divisional Information Office, Gujranwala | 🌍 Showcasing the performance, initiatives & services of Government of Punjab representatives & institutions 🏛️✨

🇵🇰 یومِ اقبال  🇵🇰آج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اپنے خوابوں کو بلند رکھیں، اپنی صلاحیتوں پر یقین کریں اور مسلسل محنت ...
09/11/2026

🇵🇰 یومِ اقبال 🇵🇰

آج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اپنے خوابوں کو بلند رکھیں، اپنی صلاحیتوں پر یقین کریں اور مسلسل محنت سے اپنی منزل حاصل کریں۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی!

اللہ تعالیٰ ہمیں فکرِ اقبال کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

پریس ریلیز گوجرانوالہ: 6۔نومبر (۔       )شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، فلسفے اور پیغامِ خو...
06/11/2026

پریس ریلیز

گوجرانوالہ: 6۔نومبر (۔ )شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، فلسفے اور پیغامِ خودی کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لیے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، گوجرانوالہ ڈویژن، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومتِ پنجاب کے زیرِ اہتمام کلامِ اقبال اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
ان مقابلوں میں شرکت کے لیے طلبہ و طالبات کی عمر کی حد 14 سے 25 سال مقرر کی گئی تھی۔ پروگرام میں 50 سے زائد طلبہ و طالبات نے کلامِ اقبال کے مقابلے میں جبکہ 35 سے زائد طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ نوجوان شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے، اعتماد اور تیاری کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
کلامِ اقبال کے مقابلے میں طلبہ و طالبات نے شاعرِ مشرق کے منتخب کلام کو خوبصورت انداز میں پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی، جبکہ تقریری مقابلے میں شرکاء نے علامہ اقبالؒ کے افکار، فلسفۂ خودی، نوجوانوں کے کردار اور قومی بیداری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 5 ہزار روپے بطور انعام دیے گئے ۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میڈم عطیہ ملک و دیگر مقررین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کی شاعری محض ادب نہیں بلکہ ایک مکمل فکری اور عملی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ان کا پیغام نوجوانوں میں خود اعتمادی، خودداری، علم و عمل اور قومی ذمہ داری کا شعور بیدار کرتا ہے۔ ایسی ادبی و ثقافتی سرگرمیاں نوجوان نسل کو اپنی قومی شناخت، تہذیب اور ادبی ورثے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب میں ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور،ڈائریکٹر انفارمیشن منورحسین،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرفان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم شمسہ گیلانی،ججز طلباء و طالبات اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری کی ہدایات کی روشنی میں نوجوانوں کی تخلیقی، ادبی اور ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر اول ،دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میڈم عطیہ ملک،ڈائریکٹر انفارمیشن منورحسین،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرفان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم شمسہ گیلانی نے انعامات و سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

29/10/2026
29/10/2026
22/10/2026
02/10/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن کے فاؤنٹین کی تزئین و آرائش، تاریخی ورثے کے حسن کو مزید نکھارنے اور شہریوں کے لیے خوبصورت ماحول فراہم کرنے کی جانب اہم اقدام۔
تاریخی ورثے کے حسن کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں اور مسافروں کے لئے خوبصورت، جدید اور بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ مسافروں کے لئے پارکنگ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل کر دیا۔۔

Address

Gill Road, Opposite Medcare Hospital

50250

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923324722273

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Divisional Information Office,Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share