27/11/2025
مخالفین میڈیا پر فارم 47 کا شور مچاتے ہیں مگر عدالت میں دستاویزی ثبوت نہ ہونے پر کارروائی کو مسلسل ملتوی کرتے ہیں،
خیبر پختونخواہ کی حکومت اور پولیس کے وسائل کے باوجود بابر نواز خان ان سے ہری پور الیکشن جیت کر لایا ۔
"یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا"
ماضی میں ہم نے مذاکرات کے لیے کوششیں کیں مگر پی ٹی آئی نے اس عمل کو سبوتاژ کیا۔
"صاف چھپتے بھی نہیں
سامنے آتے بھی نہیں"
ضمنی انتخابات میں ہمارے مخالف امیدواروں کے ساتھ مل کر کیمپینز چلانے کے باوجود انہیں شکست ہوئی۔
اپنی سیاسی غلطیاں چھپانے کے لیے کسی اور پر الزام تراشیاں شرمناک عمل ہے۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جو فوج اور فیلڈ مارشل کو ہدف بناتے اور بیرونی ممالک سے لائکس حاصل کرتے ہیں، ہر پاکستانی ان حرکتوں کو مسترد کرتا ہے۔
*وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال*