District Information Ofiice,Gujranwala

District Information Ofiice,Gujranwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Information Ofiice,Gujranwala, Government Organization, Gill Road opposite medcare hospital Gujranwala, Gujranwala.

📢 Official page of District Information Office, Gujranwala | 🌍 Showcasing the performance, initiatives & services of Government of Punjab representatives & institutions 🏛️✨

03/09/2026
بآ تسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن ہینڈ آؤٹ *08 ستمبر عالمی یومِ خواندگی، ضلعی سطح پر آگاہی و فروغِ خواندگ...
03/09/2026

بآ تسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن
ہینڈ آؤٹ
*08 ستمبر عالمی یومِ خواندگی، ضلعی سطح پر آگاہی و فروغِ خواندگی کی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ*

گوجرانوالہ: 03 ستمبر 2026( )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی فوزیہ زریں نے ملاقات کی اور 08 ستمبرعالمی یومِ خواندگی کے حوالے سے منائے، ضلع میں آگاہی سرگرمیوں، پروگرامز کے انعقاد اور فروغِ خواندگی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر عوام میں تعلیم اور خواندگی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ناخواندہ افراد کو بنیادی تعلیم کی فراہمی، خواندگی مراکز کے مؤثر استعمال اور معاشرے کے محروم طبقات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ خواندگی کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، تعلیم یافتہ اور باشعور افراد ہی معاشی و سماجی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فروغِ تعلیم اور خواندگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مؤثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر منعقد ہونے والی آگاہی سرگرمیوں کو مؤثر اور بامقصد بنایا جائے تاکہ شہریوں، بالخصوص والدین اور نوجوانوں میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی کے فروغ کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

گوجرانوالہ۔ ڈی او لٹریسی  لٹریسی گوجرانوالہ مس فوزیہ زریں نے انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرا...
03/09/2026

گوجرانوالہ۔ ڈی او لٹریسی لٹریسی گوجرانوالہ مس فوزیہ زریں نے انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منورحسین سے ایک ملاققات میں لٹریسی ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواندگی کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ تعلیم اور بنیادی خواندگی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ ہر فرد تک تعلیم کی رسائی یقینی بنا کر ہی معاشرے سے جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لٹریسی ڈے ہمیں اس عزم کی یاد دہانی کراتا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے خصوصاً بچوں، خواتین اور محروم طبقات کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

03/09/2026
🌹 حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی سعادت کے بعد پرتپاک استقبال 🕋✨گوجرانوالہ: ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور...
02/09/2026

🌹 حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی سعادت کے بعد پرتپاک استقبال 🕋✨
گوجرانوالہ: ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے۔ اس موقع پر آئی ٹی ایکسپرٹ رانا محمد سہیل انجم نے ان سے ملاقات کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عمرہ کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی۔ 💐
اللہ تعالیٰ ان کی حاضری اور عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کو بار بار حرمین شریفین کی زیارت نصیب فرمائے۔ آمین 🤲❤️

Address

Gill Road Opposite Medcare Hospital Gujranwala
Gujranwala
50250

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92559330600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Ofiice,Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Information Ofiice,Gujranwala:

Shortcuts

Share