HJ Digital

HJ Digital Interviews, Documentary, News , shorts , latest news

کراچی میں “میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو 2026” کا شاندار اختتام، کروڑوں کے آرڈرز، عالمی سطح پر صنعتی پہچان مضبوطگوجرانولہ (س...
16/04/2026

کراچی میں “میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو 2026” کا شاندار اختتام، کروڑوں کے آرڈرز، عالمی سطح پر صنعتی پہچان مضبوط
گوجرانولہ (سید حسن جعفری) کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی تین روزہ صنعتی نمائش “میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو 2026” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش میں شریک کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے آرڈرز موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ اور ان کی ٹیم سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی، نائب صدر فیصل ستار مغل اور سابق سینئر نائب صدر حمیس گلزار کی بہترین مینجمنٹ کو کاروباری و صنعتی حلقوں میں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
یہ اپنی نوعیت کی پہلی بڑی کاوش تھی جس میں گوجرانوالہ چیمبر نے کراچی جیسے بڑے تجارتی مرکز میں ایکسپو منعقد کر کے جرات مندانہ قدم اٹھایا۔ اس اقدام کے نتیجے میں گوجرانوالہ میں تیار ہونے والی مصنوعات کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر نئی شناخت ملی۔
نمائش میں عالمی وفود، سفارتی نمائندوں، وفاقی و صوبائی وزراء، سینیٹرز، تجارتی رہنماؤں اور ہزاروں شہریوں کی غیر معمولی شرکت نے اس ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں میں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرحمتی، روس کے بورس ایس گوسیو، ویتنام کی نگوین تھی دیپ ہا، فلپائن کے ڈاکٹر محمد عمران یوسف، سری لنکا کے سنجیو پاتھیویلا اور یمن کے اعزازی قونصل جنرل نے گوجرانوالہ کی مصنوعات کو عالمی معیار کا قرار دیتے ہوئے اس صنعت کی بین الاقوامی منڈیوں میں بھرپور صلاحیت کا اعتراف کیا۔
سیاسی و حکومتی شخصیات میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، گورنر سندھ سید نہال ہاشمی، ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، سابق میئر کراچی وسیم اختر، سینیٹر عامر چشتی اور سابق وزیر شبیر احمد قائم خانی نے شرکت کی اور نمائش کو سراہا۔
انتظامی افسران میں کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد اسحاق شنواری اور سابق سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کا جائزہ لیا۔
تجارتی شعبے سے چیئرمین ایف پی سی سی آئی انجم نثار، صدر کراچی چیمبر محمد حنیف، صدر فیصل آباد چیمبر فاروق یوسف شیخ، صدر پاک افغان چیمبر جنید ماکڈا، صدر پاک امریکہ چیمبر شہزاد گل، چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن حامد ارشد ظہور، صدر پاکستان بزنس فورم سہیل عزیز اور وائس چانسلر ڈاکٹر سید عرفان حیدر کی شرکت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
اس موقع پر صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کا بنیادی مقصد پاکستان کی صنعتی صلاحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا تھا، جس میں چیمبر بڑی حد تک کامیاب رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی وفود اور کاروباری رہنماؤں کی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنا مقام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے اور برآمدات میں اضافہ ہو۔
ماہرین کے مطابق اس ایکسپو نے گوجرانوالہ چیمبر کے تشخص کو ملک بھر میں نمایاں کیا ہے اور علی ہمایوں بٹ جیسے متحرک اور تعلیم یافتہ نوجوان کی قیادت میں صنعتی ترقی کے نئے در کھلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

میڈ ان گوجرانولہ ایکسپو مقامی انڈسٹری کیلئے نیک شگون سابق سینئر نائب صدر گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حمیس گلزا...
16/04/2026

میڈ ان گوجرانولہ ایکسپو مقامی انڈسٹری کیلئے نیک شگون
سابق سینئر نائب صدر گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حمیس گلزار نے کہا ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والی “میڈ اِن گوجرانولہ ایکسپو” کا کامیاب انعقاد گوجرانولہ کی مقامی انڈسٹری کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔ ایکسپو میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گوجرانولہ میں تیار ہونے والی مصنوعات ملک بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
حمیس گلزار کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشیں نہ صرف مقامی صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات متعارف کروانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ نئے کاروباری روابط قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں گوجرانولہ کی انڈسٹری کو بھرپور پذیرائی ملنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔

16/04/2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں، جس میں دوطرفہ تعلقات باہمی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اقتصادی شراکت داری، سرمایہ کاری کے مواقع اور دفاعی و سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے فروغ اور تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ( کاپی)

کراچی ایکسپو سے مقامی مصنوعات کو نئی شناخت ملی، علی ہمایوں بٹ صدر گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ نے...
16/04/2026

کراچی ایکسپو سے مقامی مصنوعات کو نئی شناخت ملی، علی ہمایوں بٹ
صدر گوجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ نے میڈ اِن گوجرانولہ ایکسپو کی شاندار کامیابی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو کے کامیاب انعقاد سے گوجرانولہ کی صنعت اور کاروباری برادری کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا موقع ملا۔ نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں اور کاروباری شخصیات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ ملا بلکہ نئے کاروباری مواقع بھی پیدا ہوئے۔
علی ہمایوں بٹ نے کہا کہ اس کامیابی میں منتظمین، صنعتکاروں، تاجروں اور دیگر متعلقہ اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

طاہر ریاض کاظمی کی عبد الرزاق ڈوگر کو مبارکباد صدر ایپکا گوجرانولہ سید طاہر ریاض کاظمی نے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ گوجرانوا...
16/04/2026

طاہر ریاض کاظمی کی عبد الرزاق ڈوگر کو مبارکباد
صدر ایپکا گوجرانولہ سید طاہر ریاض کاظمی نے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ ڈویژن عبدالرزاق ڈوگر کو بطور سی ای او تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور محنت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عبدالرزاق ڈوگر اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور عوام دوست بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایپکا کی پوری قیادت اس اہم موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

16/04/2026

#گوجرانوالہ نواحی علاقے اروپ میں دل خراش واقعہ وہ جوہڑ ۔۔۔۔۔جہاں دو کمسن جڑواں بھائی ڈوب کر زندگی سے محروم ہوگئے۔۔۔۔گھر میں قیامت کا منظر ۔۔۔۔ہر آنکھ اشکبار ۔۔۔۔۔۔۔غمزدہ خاندان کس کے ہاتھ پر
اپنا لہو تلاش کرے

عمران حسین ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ نوٹیفکیشن جاری، عمران حسین کو مرکزی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انصاف یوت...
16/04/2026

عمران حسین ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ نوٹیفکیشن جاری،
عمران حسین کو مرکزی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انصاف یوتھ ونگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری گوجرانولہ منتخب کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران حسین کی تقرری ان کی سیاسی خدمات، تنظیمی صلاحیتوں اور نوجوانوں میں مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے۔ مرکزی قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے پارٹی کو ضلع میں مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
نو منتخب ضلعی جنرل سیکرٹری نے اپنی تقرری پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف یوتھ ونگ کو متحرک بنانے اور نوجوانوں کو پارٹی پلیٹ فارم پر منظم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

 #گوجرانولہ کراچی ایکسپو کی کامیابی پر بزنس کمیونٹی کو مبارکباد قائد بزنس گروپ شیخ عامر رحمان نے میڈ اِن گوجرانوالہ کراچ...
16/04/2026

#گوجرانولہ کراچی ایکسپو کی کامیابی پر بزنس کمیونٹی کو مبارکباد

قائد بزنس گروپ شیخ عامر رحمان نے میڈ اِن گوجرانوالہ کراچی ایکسپو 2026 کی کامیابی پر پوری بزنس کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شاندار ایونٹ نے گوجرانوالہ کی صنعتی صلاحیت کو ملکی سطح پر اجاگر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں گوجرانوالہ کی مختلف صنعتوں کی معیاری مصنوعات کو بھرپور پذیرائی ملی، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا بلکہ نئے تجارتی روابط کے مواقع بھی پیدا ہوئے، شیخ عامر رحمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشیں مقامی صنعتکاروں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں اور ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

16/04/2026

#امریکہ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرو لائن لیویٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ناقابل یقین حد تک بہترین ثالث ہے اور صرف پاکستان ہی واحد ثالث ہے جو ایران امریکہ کے درمیان معاہدے پر کام کر رہا ہے اور یہ معاہدہ بہت جلد متوقع ہے۔۔۔۔۔

دی نور سکول اور TMUC کے درمیان تاریخی معاہدہ، نور سکول کے بچوں کو فیس میں 25 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، پروقار تقریب کے دوران ...
16/04/2026

دی نور سکول اور TMUC کے درمیان تاریخی معاہدہ، نور سکول کے بچوں کو فیس میں 25 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، پروقار تقریب کے دوران دونوں اداروں کے درمیان ایم او یو پر دستخط، سیکرٹری ڈی سی کالونی چوہدری معظم علی دھدرا ایڈووکیٹ اور پرنسپل نور سکول طاہر جاوید بھٹو کی جانب سے ڈی سی کالونی رہائشیوں کو سال کا سب سے بہترین تحفہ، ہمارے بچوں کو مناسب فیس میں انٹرنیشنل ادارے کی ڈگری ملنا خوش آئند ہے، دی نور سکول کو ضلع کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، چوہدری معظم علی دھدرا، طاہر جاوید بھٹو کا ایم او یو تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو، تقریب کی کوریج دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں https://youtu.be/GFyw1MXysAA?si=cikVEPe9z_1I1tf2

5 likes, 3 comments. "Achi Taleem k Liye kia Karna chahiye "

 #گوجرانولہ ڈی سی کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سیک...
15/04/2026

#گوجرانولہ ڈی سی کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سیکرٹری چوہدری معظم علی دھدرا ایڈووکیٹ اور پرنسپل دی نور سکول طاہر جاوید بھٹو کی کاوشوں سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
دی نور سکول اور دی ملینیم یونیورسٹی کالج (TMUC) کے درمیان اے لیول کے طلبہ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر باقاعدہ دستخط کر دیے گئے ہیں، جسے تعلیمی معیار کی بہتری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں سیکرٹری ڈی سی کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی چوہدری معظم علی دھدرا ایڈووکیٹ، پرنسپل دی نور سکول طاہر جاوید بھٹو، TMUC کی پرنسپل محترمہ عائشہ عرفان، سینئر ہیڈ مسٹریس محترمہ نازیہ منشاء سمیت دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے اور باہمی تعاون کے نئے دور کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری معظم علی دھدرا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ دی نور سکول کے طلبہ کو مناسب فیس میں معیاری اور بہترین تعلیمی ادارے تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے لیے ایک بڑا اور خوشی کا دن ہے کیونکہ اس معاہدے سے بچوں کے روشن مستقبل کی راہیں ہموار ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم، جدید نصاب اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے مواقع بھی فراہم کرے گی، جس سے ان کی عملی زندگی میں کامیابی کے امکانات مزید بڑھیں گے۔
اس موقع پر ایک اہم اعلان بھی کیا گیا کہ دی نور سکول کے تمام طلبہ کو TMUC میں داخلے کے وقت 25 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی، جو والدین کے لیے ایک بڑی سہولت اور طلبہ کے لیے ایک سنہری موقع ثابت ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل TMUC محترمہ عائشہ عرفان کا کہنا تھا کہ مجھے آج بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ ڈی سی کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں نے ہمارے ادارے کا انتخاب کیا ہے ہمارا ادارہ تعلیمی معیار میں سب سے آگے ہے، دی نور سکول کے بچوں کو ڈسکاؤنٹ دیں گے،
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے مستقبل میں بھی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے تعلیمی میدان میں بہتری، جدت اور معیار کو فروغ دیتے رہیں گے، جبکہ اس اقدام کو ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل دی نور سکول طاہر جاوید بھٹو نے کہا کہ دی نور سکول کو ضلع گوجرانولہ کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس تاریخی معاہدے کی بدولت ہمارے طلباء کو مناسب فیس میں بہتر تعلیم اور انٹرنیشنل ادارے کی ڈگری ملے گی،

Address

Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HJ Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category